اللہ پاک وزیراعظم عمران خان کو کورونا سے جلد اور مکمل صحت یابی دے، مولانا طارق جمیل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لاہور: معروف عالم دین مولاناطارق جمیل نے وزیراعظم عمران خان کی کورونا سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اْنہیں کورونا سے جلد اور مکمل صحت یابی عطا کرے۔

باپ بلوچستان کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے، نور محمد دمڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بی اے پی کے مرکزی رہنمائی صوبائی وزیر پی ایچ ای ، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو بلوچستان کی حقوق کی حصول اورصوبے کی ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن کرنے کوشاہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں غربی کواس زیارت سے تعلق رکھنے والے عبدالمالک کاکڑ، عبدالخالق کاکڑ۔

کوئٹہ ، معصوم بچوں کے قتل کے شعبے میں 2ملزمان گرفتار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سریاب میں گزشتہ ہفتے 3معصوم بچوں کے قتل کے شعبے میں 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے ، ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے بچوں کے قتل کے الزام میں 2افراد کی گرفتاری کی تصدیق کردی ۔

ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے اسمبلی فلور پر آواز اٹھائوں گا ،ملک سکندر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے اسمبلی فلور پر آواز اٹھائوں گا ، بہرے گونگے حکمرانوں کو سردی اور بارشوں میں احتجاج کرتے ملازمین دکھائی نہیں دے رہے ، متحدہ اپوزیشن ملازمین کے مسائل پر خاموش نہیں رہے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو کوئٹہ پریس کلب کے باہر ملازمین کی جانب سے لگائے گئے ۔

ڈاکٹرز پر حملہ کرنے والوںکیخلاف کارروائی کی جائے، ینگ ڈاکٹرز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے جاری کردہ ایک بیان میں آج چند غنڈہ صفت عناصر جن کا انسٹیٹیوٹ میں کوئی عمل دخل نہیں کی جانب سے انسٹیٹیوٹ پر حملہ آور ہونے، اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کو زدوکوب اور مریضوں کو ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اپنے انسٹیٹیوٹس ،ڈاکٹرز کمیونٹی کا دفاع کرنے کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کیا جائیگا۔—

23 مارچ 2021 کو یوم پاکستان نہایت جوش و خروش سے منایا جائے گا،بابریوسفزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما بابر یوسفزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 23 مارچ 2021 کو یوم پاکستان نہایت جوش و خروش سے منایا جائے گا 23 مارچ یوم تجدید عہد وفا کا دن ہے۔

ڈاکٹرحیات بلوچ کی جدوجہد مشعل راہ ہے،ڈاکٹر کہور خان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: پی این پی عوامی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر محمد حیات بلوچ (مرحوم) کے رسمِ چہلم کی مناسبت سے انکی رہائش گاہ پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر حیات صاحب کے نظریاتی سیاسی ہمسفروں کے ساتھ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے لیڈران نے شرکت کی اور مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تعزیتی ریفرنس سے بی ایس او کے سابق چیئرمین ڈاکٹر کہور خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی موت کی امانت ہے۔

پاک ایران تجارت کو فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ، ایرانی قونصل جنرل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: اسلامیہ جمہوریہ ایران کے جنرل کونسل جنرل آقائے حسن درویش وند نے کہا ہے کہ پاک ایران دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایرانی قونصلیٹ تمام عملی اقدامات اٹھا رہا ہے دو طرفہ تجارت سے دونوں برادر اسلامی ممالک کے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابسطہ ہے ۔

کراچی ،چیئرمین سرائیکی پارٹی تین روزہ دورے مکمل کرکے ملتان پہنچ گئیں

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ملتان: پاکستان سرائیکی پارٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ کراچی کے تین روزہ دورے کے بعد واپس ملتان پہنچ گئیں۔ کراچی میں انہوں نے پارٹی کے صوبائی صدر سید شفقت بخاری ایڈووکیٹ کے بیٹے کی شادی میں شرکت کی جس میں کراچی کے قوم پرستوں نے اور وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، لیاقت شاہوانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے بلوچستان کی عوام سے گزارش ہے کہ ایس او پیز کی پاسداری کریں، ملک کے بڑے شہریوں میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھنے کے ساتھ ہی سمارٹ لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے، کورونا کے حوالیسے بلوچستان میں دیگر صوبوں کی نسبت صورتحال بہتر ہے۔