کوئٹہ: اسلامیہ جمہوریہ ایران کے جنرل کونسل جنرل آقائے حسن درویش وند نے کہا ہے کہ پاک ایران دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایرانی قونصلیٹ تمام عملی اقدامات اٹھا رہا ہے دو طرفہ تجارت سے دونوں برادر اسلامی ممالک کے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابسطہ ہے ۔
کوئٹہ: اسلامیہ جمہوریہ ایران کے جنرل کونسل جنرل آقائے حسن درویش وند نے کہا ہے کہ پاک ایران دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایرانی قونصلیٹ تمام عملی اقدامات اٹھا رہا ہے دو طرفہ تجارت سے دونوں برادر اسلامی ممالک کے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابسطہ ہے ۔
ملتان: پاکستان سرائیکی پارٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ کراچی کے تین روزہ دورے کے بعد واپس ملتان پہنچ گئیں۔ کراچی میں انہوں نے پارٹی کے صوبائی صدر سید شفقت بخاری ایڈووکیٹ کے بیٹے کی شادی میں شرکت کی جس میں کراچی کے قوم پرستوں نے اور وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے بلوچستان کی عوام سے گزارش ہے کہ ایس او پیز کی پاسداری کریں، ملک کے بڑے شہریوں میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھنے کے ساتھ ہی سمارٹ لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے، کورونا کے حوالیسے بلوچستان میں دیگر صوبوں کی نسبت صورتحال بہتر ہے۔
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر میرعبدالرؤف رندنے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ بلوچستان کوسٹل ڈولپمنٹ اتھارٹی کا قیام 1998ء میں ایک ایکٹ کے ذریعے عمل میں آیاہے اس اتھارٹی کے قیام کا مقصد ساحلی پٹی کو ایک مربوط منصوبہ بندی کے ذریعے سیاحت اور دیگر مقاصد کیلئے ترقی دینا تھا لیکن گزشتہ ادوار حکومت میں اس ادارے کو مکمل طورپر نظراندازکردیاگیا۔
مالا کنڈ: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک اس لیے نہیں بنا تھا ٹاٹا برلا کی طرح یہاں آصف زرداری اور نواز شریف امیر بنیں،30سال ملک کا پیسہ چوری ہوتا رہا او ر ان کو بھی نہیں پتہ کتنا پیسہ چوری ہوا، ادھر تو پیسے کیلئے باپ اور اولاد دونوں جھوٹ بولتے ہیں اور اولاد بھی ،پیسہ کسی کو خوشی نہیں دیتا،اصل خوشی اللہ کوخوش کرنے میں ہے، ہم نے اقتدار سنبھالا تو پاکستان ڈیفالٹ کرنے جارہا تھا۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں غزہ بند سے لیکر پشین ، گلستان اور پنچ پائی تک 60کلو میٹر کا چیپ ریلی اور موٹر اسپورٹس ٹریک تعمیر کیا جائیگاجس پر آنے والے دنوں میں چیپ ریلی منعقد کی جائیگی، کوئٹہ میں سالانہ بنیادوں پر جیپ ریلی منعقد کی جائیگی تاکہ ریسنگ کے شائقین کو تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے لوگوں کو یہاں متوجہ کیا جاسکے ۔
تربت: خاتون محتسب برائے انسداد ہراسانی صوبہ بلوچستان صابرہ اسلام ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ خواتین کو کام کی جگہوں پر ہراسگی کی روک تھام کیلئے قانون پرسختی سے عملدر آمد کیاجائے گا، اس سلسلے میں شکایات کی انکوائری کے بعد ثابت ہونے پر ملزم کو جیل اورجرمانہ کی سزاء دی جائے گی، مکران میں خواتین کی ہراسگی کے سب سے کم کیسز رپورٹ ہوئی ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کے روز کیچ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دئیے گئے۔
ڈیرہ مراد جمالی: نصیر آباد کے علاقے نوتال کے قریب قومی شاہراھ پر پولیس کی موبائل گاڑی الٹ گئی ایک قیدی جاں بحق ہو گیا جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ قیدی شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفندیار خان نے کہا کہ ریڈ زون اور اہم شاہراہوں پر احتجاج اور دھرنے کسی صورت قبول نہیں کیونکہ اس سے ٹریفک کے مسائل میں خلل پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے علاوہ ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی صورتحال ،بیمار افراد اور سکول کے بچوں کو کافی مشکلات پیش آتے ہیں۔
Posted by نیوز ڈیسک & filed under بلوچستان, مزید خبریں.
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنازیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے خضدار میڈکل کالج نصیرآباد میڈیکل کالج خضدار یونیورسٹی گرلز پولی ٹیکنکل کالچ خضدار ومین یونیورسٹی خضدار کو بند کرنے کے خلاف بھرپور تحریک چلای جائے گی ۔