سلیکٹڈ وزیراعظم عوام کے مسائل سے مکمل لاعلم ہے، پشتونخوا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کونسل (ای سی سی ) کے اجلاس میں یوٹیلٹی سٹور کے 19اشیاء پر سبسڈی دینے اور سلیکٹڈ وزیر اعظم کی جانب سے گھی کی قیمتوں میں اضافے سے منع کرنے کی ہدایت کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم اس کے وزراء اور مشیران عوام کے مسائل۔

بہتر طرز حکمرانی کیلئے شفافیت اور جوابدہی کے عمل کو مستحکم کیا جائے ، گورنر بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ اچھی طرز حکمرانی کو سچی بنیادیں فراہم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اداروں کی کارکردگی کو باقاعدگی سے جانچنے کے علاوہ شفافیت اور جوابدہی کے عمل کو مستحکم بنائیں کیونکہ عوامی شکایات کے بروقت ازالے سے قومی اداروں پر عوام کا اعتماد بڑے گا۔ گورنر یاسین زئی نے پاکستان سٹیزن پورٹل (پی سی پی) کے ذریعے عوام کو اپنی شکایات درج کروانے کی سہولت کو لایق تحسن قرار دیا۔

صادق سنجرانی پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلیے قرآن پر حلف اٹھانے کو تیار تھے، بلاول

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ  پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کل سینیٹ میں کٹھ پتلی سرکارکا مقابلہ کرےگی،کسی صورت سینیٹ کا چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین  تحریک انصاف سے نہیں ہوگا۔ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر اسلام الدین شیخ کی جانب سے عشائیہ دیا گیا جس میں اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز سمیت بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی۔

کرونا وائرس کی تیسری لہر خطر ناک ثابت ہوسکتی ہے، بشریٰ رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انسانی زندگی بہت اہم ہے کرونا وائرس کی تیسری خطر ناک ثابت ہوسکتی ہے تمام لو گوں کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ انسانی زندگیوں کا تحفظ کیا جائے ۔

بلوچستان کے چھ شہروں میں کلین گرین منصوبہ بنایا گیا ہے، ملک امین اسلم

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: وزیر اعظم پا کستان کے معاون خصوصی برا ئے ماحولیا تی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے کلین گرین پا کستان منصوبے کے تحت ملک بھر میں دس ارب درخت لگائے جارہے ہیں، اس منصو بے کے تحت بلوچستان کے چھ شہروںمیں بھی کا م کیا جا ئے گا ،وفاقی حکومت کا اس با بت بلو چستان کو بھرپور تعاون حاصل رہے گا ۔ جمعرات کو کو ئٹہ کے مقامی ہو ٹل میں زیارت کے دورے کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ۔

پولیو کے خاتمہ کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں ، سیف اللہ کھیتران

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

آواران: ڈپٹی کمشنرآوران میر سیف اللہ کھتیران نے کہا ہے کہ پولیو ایک موذی خطرناک بیماری ہے جس سے ہم سب بخوبی آگاہ ہیں اس لئے ہمیں اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے مزیدسنجیدگی کامظاہرہ کرنا ہوگا اگر کوئی پولیو ورکرزیا مانیٹرنگ کرنے والے آفیسران انسدادپولیو مہم کے دوران لاپرواہ پائے گئے تو ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

قائمہ کمیٹی سیندک گولڈ اینڈ کا پر پروجیکٹ کا اجلاس 30 مارچ کو طلب

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: مجلس ہاوس کمیٹی برائے سیندک گولڈ اینڈ کا پر پروجیکٹ کی نشست زیر صدارت چیئرمین مجلس ثناء اللہ بلوچ جومورخہ 15مارچ 2021ء کوبوقت دوپہر 12.00بجے منعقد ہوناتھی اب یہ نشست معتمد محکمہ کانکنی ومعد نی ترقی کی درخواست پر چیئرمین مجلس برائے سیندک۔

نیو کراچی میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق 5 زخمی

Posted by & filed under پاکستان, کراچی.

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں نالے میں قدرتی گیس کے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نیو کراچی خمیسو گوٹھ میں بشیر چوک پر دھماکے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

چینی درآمد نہ کی گئی تو رمضان میں فی کلو 150روپے تک جاسکتی ہے

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

کراچی: چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کے بعد نجی شعبہ نے حکومت سے زیرو ریٹڈ ٹیکس پر چینی در آمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے اور چینی کی قیمت دوبارہ 100روپے کلو کی سطح پر پہنچ گئی ہے جب کہ مارکیٹ ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر فوری چینی در آمد نہ کی گئی تو قیمت110روپے کلو اور رمضان المبارک میں 150 روپے کلو تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ایرانی قائد کا ایٹم بم کے استعمال کو حرام قرار دینے کا فیصلہ حتمی ہے، تہران

Posted by & filed under بین الاقوامی, پاکستان.

نیویارک: ایران کے جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ”ایٹم بم کو حرام قرار دینے کیلیے ایرانی قائد کا فتویٰ ایران کا آخری فیصلہ ہے۔یہ بات علی اکبر صالحی نے منگل کے روز امریکی پی بی ایس نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔