کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کے خواتین کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے تنظیمی صلاحیتوں سے آراستہ کرنا ہوگا۔تاکہ وہ دیگر خواتین کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے ان کو سیاسی عمل کا حصہ بنانے کیلیے کردار ادا کرسکے۔
Posts By: نیوز ڈیسک
تمام ملازمین کیلئے 25فیصد ایڈہاک ریلیف کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، جی ٹی اے تربت
تربت: گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن مکران ڈویڑن کے صدرحاجی مرادبخش، نائب صدر محمد اکبر، پریس سیکرٹری حاجی محمدیعقوب اور ڈویڑنل آرگنائزرمحمداقبال بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں وزیراعلی بلوچستان جناب جام کمال خان، چیف سیکرٹری بلوچستان اورفنانس سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاقی احکامات کومدنظررکھ کروفاقی نوٹیفکیشن کی روشنی میں بلوچستان کے تمام ملازمین کیلئے %25 ایڈہاک ریلف کانوٹیفکیشن جاری کرکے۔
ریاست بڑے دل اور جگر کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام لاپتہ افراد کیلئے عام معافی کا اعلان کرے، کبیر محمد شہی
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر وسینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی نے کہاہے کہ بلوچستان کامسئلہ خالصتاََ سیاسی ہے مقتدرہ مسئلے کے حل کیلئے مذاکرات کاسہارا لیں ،ریاست بڑے دل اور جگر رکھنے کامظاہرہ کرتے ہوئے تمام لاپتہ افراد کیلئے عام معافی کااعلان کرے ،ملک میں آئین کی الگ الگ تشریح سے مسائل گھمبیر ہوںگے ۔
پولیو مہم، سوفیصد کامیابی سے ہمکنار کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر لورالائی
لورالائی: انسداد پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت نہیں ہونی چاہیے محکمہ صحت کے افسروں کو ہدایت اور پولیو مہم کے دوران روزانہ کی بنیاد پر جائز ہ لیا جائیگا اور کوئی لاپروائی یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی انسداد پولیو مہم کو سوفیصد کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے سر توڑ کوشش کی جائیںیہ باتیں ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) فیا ض علی نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے۔
تعلیمی ادارے قوموں کی ترقی ،خوشحالی میں اہم کردار اداکرتے ہیں، آئی جی ایف سی
تربت: انسپکٹرجنرل فرنٹئیرکور (آئی جی ایف سی)بلوچستان ساوتھ ریجن میجرجنرل ایمن بلال صفدر (ہلال امتیاز ملٹری)نے یونیورسٹی آف تربت کا دورہ کیا۔یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرعبدالرزاق صابرنے اپنی ٹیم کے ہمراہ یونیورسٹی آمد پر ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
ترقی کے عمل میں جامعات کے قائدانہ کردار سے انکار نہیں ، گورنر بلوچستان
کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ دنیا کی ترقی یافتہ ممالک نے اپنی یونیورسٹیوں سے بھرپور استفادہ کرنے کے بعد ہی ترقی کی نئی منازل طے کیں اور آج بھی ترقی کے عمل میں یونیورسٹیوں کے قائدانہ کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
جامعہ بلوچستان نے معیاری تعمیرات کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ،ایچ ای سی
کوئٹہ: ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایک نمائندہ وفد نے مس نور آمنہ ملک ممبر ایچ ای سی کی قیادت میں جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ نوید حسین شاہ ڈائریکٹر( ایم اینڈ ای) ایچ ای سی اور دیگر بھی تھے۔ انہوں نے جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جامعہ کے رجسٹرار گل محمد کاکڑ ، ڈی جی انجینئرنگ فاروق بادینی، اساتذہ اور متعلقہ افیسران بھی موجود تھے۔
الزامات مسترد،ایم پی ایز آزاد نہیں کہ انہیں خریدا جائے، عبدالقادر
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و نومنتخب سینیٹر عبدالقادر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ایم پی ایز آزاد نہیں ہے کہ انہیں خریدا جاسکے پیسے دیکر سینیٹر بننے کے الزام میں کوئی صداقت نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
بوسیدہ بنیادوں پر قائم حکومت زمین بوس ہوگی ، حافظ حمد اللہ
کوئٹہ: جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما ومعاون ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ سنیٹرحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ جھوٹ اور دھوکہ کے بوسیدہ بنیاد پر قائم حکومت جلد زمین بوس ہوگی مسلط حکمرانوں کے زلت کا آغاز ہوچکاہیں۔
خواتین کی شکایات پرتحقیقاتی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں، قادر نائل ، صابرہ اسلام
کوئٹہ: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی قادر نائل ، صوبائی محتسب برائے خواتین صابرہ اسلام ، نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی ممبر راحت ملک ، سابقہ بیوروکریٹ سرور جاوید و دیگر نے کہا ہے کہ صوبائی محتسب برائے جنسی ہراسمنٹ ، انسانی حقوق کمیشن اور قانون ساز ادارے ملازم پیشہ خواتین کے آئینی و قانونی حقوق کی پاسداری یقینی بنانے کے لئے کردار ادا کرے۔