کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی آرگنائزر اسد غنی بلوچ نے اپنے جاری کردہ پریس رلیز میں کہا ہے کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے کے بجائے جعلی مقابلے میں انھیں ماورائے آئین و قانون قتل کرنا انسانی حقوق کی شدید پامالی و انتہائی شرمناک عمل ہے۔
Posts By: نیوز ڈیسک
بلوچستان میں44ایڈلٹ ویکسینیشن سینٹرز قائم کر دیئے گئے،ڈاکٹر ربابہ بلیدی
کوئٹہ: پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے این سی او سی کا اعلی سطحی اجلاس وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں بلوچستان کی نمائندگی پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کوئٹہ سے آن لائن کی اس موقع پر سدرن کمانڈ کے نمائندے کوویڈ سیل بلوچستان کے سربراہ ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی ڈاکٹر سرمد خان بھی موجود تھے ۔
سینٹ انتخابات میں جمعیت نے روایات کے برعکس عثمان کا کڑ کی حمایت نہیں کی،امان کنرانی
کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر و سینیٹر(ر) امان اللہ کنر انی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام نے سینٹ انتخابات میں روایات کے برعکس عثمان کا کڑ کی حمایت نہیں کی ہمیں نواب اکبر بگٹی سے قول وفعل کا عملی مظاہرہ سیکھنا چاہیے ۔
خواتین کے نام نہاد مارچ میں گستاخانہ پلے کارڈ اٹھانے کی مذمت کرتے ہیں، حافظ حسین احمد
کوئٹہ: حضور ﷺ کو خاتم النبیین ہونے اورعلماء کو نبی کریمﷺ کاوارث قرار دینے کی حکمت کے تحت اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب ﷺ کا کوئی اولاد نرینہ نہیں رہنے دیا۔
عوامی خدمت اور فلاح وبہبود کا کام ہمارا مشن ہے، سردار مرادشیخ
خضدار: جھالاوان عوامی پینل کے سینئر رہنماء سردار محمد مراد شیخ ، میرشہزاد غلامانی ، میر شہباز خان قلندرانی و دیگرنے خضدار میں عوامی منصوبے کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ جھالاوان عوامی پینل کے قائد میر شفیق الرحمن مینگل کے مخصوص فنڈ سے خضدار میں پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے چار کلومیٹر پر محیط روڈ کی پختگی کا کام شروع ہوچکا ہے ، جو کہ عوامی خدمت اور عوام کی فلاح و بہبو د کے لئے کی جانے والی اقدامات کی منفرد مثال ہے ۔
ترکی کی پاکستان کو گن شپ ہیلی کا پٹرز کی فراہمی، امریکہ نے منع کردیا
انقرہ: امریکا نے ترکی کو مقامی طور پر تیار کیے جانے والے 30 گن شپ ہیلی کاپٹرز کی پاکستان کو فراہمی سے روک دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم کلن نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکا نے پاکستان کو ترکی کے ہیلی کاپٹرز کی فروخت روک دی ہے، جس کی وجہ سے اسلام آباد اسے چین سے خریدے گا۔اے ٹی اے کے ٹی 129 اگسٹا اے 129 منگسٹا پلیٹ فارم پر مبنی دو انجن، ٹینڈم سیٹ، ملٹی رول، آل ویدر اٹیک ہیلی کاپٹر ہے۔
طالب علم کا مبینہ قتل: سیاسی، غیر سیاسی حلقوں کا واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شير زمان، سندھ بار کونسل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے سکھر پولیس کے ہاتھوں سندھ یونیورسٹی کے طالب علم کے مبینہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا۔
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنر جی مبینہ حملے میں زخمی ہوگئیں
بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ممتا بنرجی ریاستی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نندی گرام میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے آئی تھیں۔
جام کمال کی چوہدری برادران اور پیر پگاڑا سے ملاقات، چیئرمین سینیٹ کیلے تعاون مانگ لیا
لاہور: وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان چوہدری برادران کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی۔ملاقات میں رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی، نومنتخب سینیٹر منظور احمد کاکڑ، چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔
کریمہ بلوچ کی جدوجہد اور کردار خواتین کیلئے بہترین مثال ہے، لشکری رئیسانی
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بانک کریمہ بلوچ خواتین کیلئے ایک مثال ہیں، کریمہ بلوچ خواتین کا ایک دن تہوار کے طور پر منانے کی بجائے شہادت تک مسلسل جدوجہد کرتی رہیں۔