مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنر جی مبینہ حملے میں زخمی ہوگئیں

Posted by & filed under بین الاقوامی, پاکستان.

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ممتا بنرجی ریاستی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نندی گرام میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے آئی تھیں۔

جام کمال کی چوہدری برادران اور پیر پگاڑا سے ملاقات، چیئرمین سینیٹ کیلے تعاون مانگ لیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لاہور: وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان چوہدری برادران کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی۔ملاقات میں رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی، نومنتخب سینیٹر منظور احمد کاکڑ، چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

کریمہ بلوچ کی جدوجہد اور کردار خواتین کیلئے بہترین مثال ہے، لشکری رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بانک کریمہ بلوچ خواتین کیلئے ایک مثال ہیں، کریمہ بلوچ خواتین کا ایک دن تہوار کے طور پر منانے کی بجائے شہادت تک مسلسل جدوجہد کرتی رہیں۔

بلوچ لاپتہ افراد کوجعلی پولیس مقابلوں میں قتل کرنا قابل مذمت ہے، بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں بلوچ لاپتہ افراد کو جعلی پولیس مقابلوں میں قتل و غارت گری کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں ایک بار پھر ماورائے آئین عدالت قتل و غارت گری کا بازار گرم رکھا گیا ہے۔

چیئرمین سینٹ کیلئے صادق سنجرانی کا انتخاب خوش آئند ہے،ضیاء لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سے آج اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر داخلہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعتوں کی جانب سے انہیں دو بارہ چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد کرنا باعث مسرت اور بلوچستان کی سیاسی نمائندے پر مکمل اعتماد کا مظہر ہے۔

انسانی سمگلنگ کیلئے رتو ڈیرو خضدار راستہ کیا جارہا ہے، انسانی حقوق کمیشن کی تشویش

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق بلوچستان چیپٹر کے زیر اہتمام انسانی اسمگلنگ اور خضدار میں اس کے اثرات کے عنوان سے منعقدہ ورکشاپ سے مقررین و شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلنگ انتہائی تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے یہ ایک سنگین گرم ہے اور اس جرم کی تدارک کے لئے پارلیمنٹ میںنہ صرف مزید سخت قانون سازی کی ضرورت ہے۔

کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں کل بارش کا امکان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں جمعرات کی شب اور جمعہ کو با رش کا امکان ۔ محکمہ مو سمیات کے مطابق بلو چستان کے ضلع کوئٹہ، ژوب، چمن میں جمعرات کی شب اور جمعہ کو آند ھی اور گر ج چمک کے سا تھ با رش کا امکان ہے ۔

پی ڈی ایم تحریک حکومت کو لے ڈوبے گی، ملک سکندر ایڈوکیٹ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مراد جمالی: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروجمعیت علماء اسلام کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک موجودہ نام نہاد حکومت کولے ڈوبے گی ، ایوان بالا میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین پی ڈی ایم کے امیدوار ہوںگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ دنوں بنگلزئی ہائوس ڈیرہ مرادجمالی میں جمعیت کے مرکزی کونسل کے ممبر حاجی رحمت اللہ بنگلزئی کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے ۔

منگولی پولیس کی کارروائی،دہرے قتل سمیت دیگر مقدمات میں ملوث ملزم گرفتار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مراد جمالی: منگولی پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دہرے قتل کے ملزم سمیت ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں ملزمان کو بھی گرفتارکرکے ان کے قبضے سے چھینے گئے میسی ٹریکٹرٹی ٹی پسٹل برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا کامیاب کاروائی کرنے پر ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی عامر بلوچ نے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا نصیرآباد پولیس ضلع سے جرائم کے خاتمے کیلئے سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کو یقینی بنا رہی ہے۔

ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے، یعقوب خان ناصر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لورالائی: پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے صدر مملکت ملک کے صدر بنیں وہ ایوان وزیر اعظم کے جاری ہدایات پر چل کر صدارتی عہدے کا کچھ توخیال رکھیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور الیکشن کمیشن کے بیانات کی جنگ سے ملک کی ساکھ خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔