دکی، سکولوں کو فعال کرنے کیلئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دکی: ڈپٹی کمشنر دکی عظیم کاکڑ کی زیر صدارت ہیڈ ماسٹرز کلسٹرز ہیڈز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔کانفرنس میں ڈی ای او ایجوکیشن حبیب اللہ ملغانی،ار ٹی ایس ایم کے ضلعی کوارڈینیٹر عبید خان ترین،ڈی ڈی او دکی معصوم خان لونی،ڈی ڈی او لونی جلیل لونی،ڈی ڈی او تھل چوٹیالی شریف اور ہیڈ ماسٹرز و کلسٹرز ہیڈ نے شرکت کی۔کانفرنس کو ڈی ای او ایجوکیشن حبیب اللہ ملغانی نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں کل 419 سکولز قائم ہیں۔

مراکز صحت کو بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، سیکرٹری صحت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

چمن: صوبائی سیکرٹری صحت بلوچستان نورالحق بلوچ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرسول ہسپتال چمن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ چمن طارق جاوید مینگل ، ایم ایس سول ہسپتال چمن اور ڈاکٹرزبھی موجود تھے۔

پشین،ڈپٹی کمشنر نے رشوت طلب کرنے پر گیارہ لیویز اہلکاروں کو معطل کردیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پشین: ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری نے رشوت کے الزام میں تحصیل سرانان کے 11لیویز اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر حرمزئی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ڈپٹی کمشنر پشین کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع پشین کے تحصیل سرانان کے 11لیویز اہلکار جن میں جنید خان ،محمد عالم ،مصطفی ،محمد خان ،غلام حسین ،محمد امین ،جان محمد،سیف اللہ ،محمد نعیم ،عبدالباسط اور شاہ زمان شامل ہیں کی سوشل میڈیا۔

پولیس نے سٹی نالے سے62 نشے کے عادی افراد کوگرفتار کرلیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: اینٹی نارکوٹکس فورس اور کوئٹہ پولیس نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے وسط میں واقع سٹی نالے میں منشیات کے عادی افراد اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مشترکہ آپریشن کے دوران 62 نشے کے عادی افراد کو حراست میں لیکر بحالی مرکز منتقل کرنے کے علاوہ 10 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے نالے میں قائم کی جانے والی تجاوزات جھونپڑی نما گھروں کو مسمار کرنے کے علاوہ نذر آتش کردیا گیا۔

نظریہ قوم کی سیاسی و قومی یکجہتی کی بنیاد ہے، جہانگیر بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سوراب: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سوراب زون کا جنرل باڈی اجلاس جس کا مہمان خاص مرکزی آرگنائزرجہانگیر منظور بلوچ اعزازی مہمانان مرکزی انفارمیشن سیکرٹری حفیظ بلوچ ، مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن صمند بلوچ تھے۔ اجلاس میں تنظیم کے کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے بی ایس او کے مرکزی آگنائزر جہانگرمنظور بلوچ، حفیظ بلوچ، صمند بلوچ، حسن بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی ایس او ایک قومی سیاسی نرسری ہے۔

سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات کا وقت آن پہنچا ، مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مراد جمالی: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیررکن صوبائی قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ نااہل سلیکٹڈ حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کا وقت آن پہنچا ہے پی ٹی آئی کے اپنے ہی ارکان نے ان پر عدم اعتماد کا اظہار کرکے یوسف رضاگیلانی کو کامیاب کیا اب وہ کس منہ سے دوبارہ ان ہی ممبران سے ووٹ لیکر خوشی کا اظہار کررہا ہے۔

نصیرآباد ،اناج منڈی کے مسائل حل کئے جائیں ، بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مراد جمالی: بلوچستان نیشنل پارٹی نصیرآباد کے ضلعی صدرڈاکٹر شاہنواز مینگل نے کہا ہے کہ نصیرآباد کی غلہ اناج منڈی جوکہ بلوچستان کی سب سے بڑی غلہ منڈی ہے کروڑوں روپے کا ذرعی اجناس کا یہا ںپر کاروبارہوتاہے جو ملکی معیشت میں اہم کردار اداکررہا ہے غلہ اناج منڈی میں کاروباری طبقے کو جن جن مشکلات کا سامنا ہے۔

حکومت آئینی مدت پوری کرے گی ،نور محمد دمڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سنجاوی: صوبائی وزیر پی ایچ ای /واسا حاجی نورمحمد دمڑنے تحصیل سنجاوی کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے غزالی ایجوکیشن سسٹم اسکول اور تاندوانی میںبلوچستان عوامی پارٹی کے دفتر کا افتتاح کیا،شاٹ کٹ سنجاوی میں رمضان خروٹی کی طرف سے دی گئی چائے پارٹی میں شرکت کی ،مختلف مقامات پر مختلف شخصیات کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی ۔

قانون سازی کرکے خواتین کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کریں گے ، ربابہ بلیدی

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خواتین کو ترقی کے یکساں مواقعوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے موثر قانون سازی کی جارہی ہے معاشرے کے پسماندہ طبقات کو ہمارے سہارے کی نہیں ہمارے  ساتھ کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کی نسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

خضدار ، قومی شاہراہ پر کوچ کی ٹکر سے طالبعلم جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسافر کوچ کی ٹکر سے مدرسہ کا طالب علم جاں بحق ساتھی زخمی تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر وہیر کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا ۔