خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان کے آئین کا حصہ ہے ،بشریٰ رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے یوم خواتین کے عالمی دن کے مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان کے آئین کا حصہ ہے اور حکومت بلوچستان زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کے مرکزی کردار کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں کہ دنیا کی ترقی کے لیے عورتوں کو ان کے حقوق دینا لازمی ہے۔

خواتین کو معاشرے میں مقام دیکر ہی ترقی کو ممکن بنایا جاسکتا ہے، جام کمال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ گذشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی عورتوں کا عالمی دن کورونا کی وباء کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔اس وباء سے نمٹنے میں خواتین رہنماؤں کی کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی جانب سے اس دن کا تھیم ’’کووڈ 19 والی دنیا میں مساوی مستقبل کے حصول کے لئے کوشاں خواتین قیادت ” رکھنا خوش آئند ہے۔

ڈویڑنل ڈائریکٹراختیارات کا ناجائز استعمال ، خواتین اساتذہ کو تنگ کررہے ہیں ، بی ایس او

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی آرگنائزئنگ کمیٹی ممبران،صمند بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ڈویڑنل ڈائریکٹر اسکولز اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے کوئٹہ کے اسکولوں میں تعینات اسٹاف و بلخصوص گرلز اسکولز کے اساتذہ کو تنگ کررہا ہے۔

سلیکٹڈ وزیراعظم نے خود اعتراف کیا کہ پی ٹی آئی میں اراکین لوٹے ہیں ،غفور حیدری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

بھاگ: پی ٹی آئی مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے اور پی ٹی آئی میں سب لوٹے ہیں سلیکٹڈ وزیراعظم کہتاہے کہ ان کے لوٹے اپنے ضمیروں کا سودا کیا اس سے معلوم ہوا کہ پی ٹی آئی میں سب کے سب لوٹے ہیں جواپنے ضمیروں کا سودا تک کرتے ہیں سلیکٹڈ وزیراعظم کہتاہے کہ میں اعتماد کاووٹ لوں گا اس کو پتہ ہونا چاہیے کہ ان پر عدم اعتماد ہوچکاہے سلیکٹڈ اب ریجکٹیڈ ہوچکاہے۔

وزیراعظم نے پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے کا عزم کیا ہے،نصیب مری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوہلو: ڈپٹی پارلیمانی لیڈر پاکستان تحریک انصاف میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لیکر ایک نئے عزم کے ساتھ پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے کا عزم کیا ہے۔

شہید بابو بنگل مری کا نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔،ڈاکٹر غلام محمد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوہلو: نیشنل پارٹی کوہلو کے زیر اہتمام شہید کوہستان بابو بنگل مری کی ساتویں برسی نہایت عقیدت واحترام سے منائی گئی ڈگری کالج کوہلو میں شہید کی برسی کی مناسبت سے تقریب کااہتمام کیا گیا جہاں نیشنل پارٹی کے صوبائی اور ضلعی رہنمائوں ،عہدیداران اور پارٹی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے تعزیتی پروگرام میں شہید بابو بنگل مری کی قربانی اور شہادت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

خواتین کو تمام شعبہ زندگی میں نمائندگی دیںگے،ربابہ بلیدی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری صحت و بلوچستان اسمبلی میں خواتین اراکین اسمبلی پر مشتمل وویمن کاکس فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بلوچستان کی خواتین کو تمام شعبہ زندگی میں معاشی و اقتصادی اور فیصلہ سازی کے عمل میں بااختیار بنانے کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقوق نسواں کے لئے بلوچستان اسمبلی کی خواتین اراکین اسمبلی کی جدوجہد اور کاوشیں موثر قانون سازی کی صورت میں ایک تاریخ ساز کردار ادا کریں گی۔

چمن میں ایک ارب روپے مالیت کی منشیات نذر آتش

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: چمن میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے تحویل میں لی گئی 1ارب روپے مالیت کی منشیات نذر آتش کردی گئیں، تفصیلات کے مطابق اتوار کو چمن میں پاک فوج کے تعاون سے کسٹم ، اینٹی نارکوٹکس فورس اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے مشترکہ طور پر 2015کے بعد سے تحویل میں لی جانے والی1ارب مالیت کی منشیات کو تلف کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

بی این پی بلوچستان کی واحد نمائندہ سیاسی جماعت ہے،جمیل دشتی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر میجر جمیل احمد دشتی دشتی ہاؤس سیٹلائٹ ٹاؤن میں منعقد ہوا، اجلاس میں بی این پی کے مرکزی پروفیشنل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ بھی شریک تھے جبکہ اجلاس کی کارروائی بی این پی ضلع کیچ کے جنرل سیکریٹری نصیر احمد گچکی نے سر انجام دیا۔

جام کمال کا ڈاکٹر مالک کو فون چیئرمین سینیٹ کیلئے تعاون مانگ لیا

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ٹیلی فونک رابط وزیراعلی کی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ۔