سلیکٹڈ وزیراعظم کو پہلے تسلیم کیا ہے اور نہ ہی آئندہ تسلیم کریں گے ،مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہاہے کہ جمعیت علما اسلام کے مرکز ی مجلس عمومی کا اجلاس سکھر میں ہوگا جس میں ملکی کی سیاسی صورتحال اور سینیٹ انتخابات کے بعد صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، سلیکٹڈ وزیراعظم کو پہلے تسلیم کیا ہے اور نہ ہی آئندہ تسلیم کریں گے ،پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینا خود پر عدم اعتماد کا اظہار کرنا ہے۔

بلوچستان کیلئے ایل ایل بی، ایل ایل ایم، پی ایچ ڈی سٹڈیزکیلئے وضائف کااعلان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)، پاکستان نے بلوچستان کے طلبہ سے ملکی اور غیرملکی اداروں میں حصول تعلیم کے سلسلے میں ایل ایل بی، ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی وظائف کے لئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ کے نفاذ سے تجاویزپرعملدرآمدممکن ہوجائیگی،ربابہ خان بلیدی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری محکمہ صحت ڈاکٹررُبابہ خان بلیدی سے ہفتہ کو صوبائی صدر ڈاکٹرآفتاب کاکڑ کی قیادت میں ملاقات کی وفد میں صوبائی سینئر نائب صدرڈاکٹر احمد ولی، اور سیکرٹری مالیات ڈاکٹر نسیم کٹکیزئی شامل تھے۔

لیاری عوامی محاذ کی طرف سے 12 مارچ کو شہدائےجھٹ پٹ مارکیٹ کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

کراچی: لیاری عوامی محاذ کے ترجمان نے اپنا جاری کردہ بیان میں کہا کہ 12 مارچ بروز جمعہ بعد نماز مغرب لیاری عوامی محاذ کی جانب سے سانحہ جھٹ پٹ مارکیٹ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا جس کے سلسلے میں بزنجو چوک چاکیواڑہ میں ایک تقریب منعقد کی جائیگی اور شہیدوں کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیگی۔

کچھی کینال کی عدم تعمیر، ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب سیاسی جماعتوں نے احتجاج ختم کردیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مراد جمالی: کچھی کینال کی عدم تکمیل سمیت ڈیرہ مراد جمالی کے بنیادی مسائل حل نہ ہونے کیخلاف جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ عبدالحکیم انقلابی کی قیادت میں دیگر پارٹیوں نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ن، بی این پی ،جے یو پی نورانی،مستری مزدور یونین، بی این پی عوامی اورسماجی رہنما حق نواز بگٹی کے ہمراہ قائم کی جانے والی احتجاجی کمیپ کو 12 روز بعد ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہرشہزاد سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کردیاگیا۔

مستونگ کے پر امن حالات خراب کرنیکی سازش کی جار ہی ہے، نیشنل پارٹی، بی ایس او پجار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: نیشنل پارٹی مستونگ اور بی ایس او پجار کے ضلعی عہدیداران و سینئر رہنماوں کا ایک اہم اجلاس ضلعی صدر نواز بلوچ اور بی ایس او پجار کے زونل ڈپٹی آرگنائزر رئیس ناصر بلوچ کے زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس کے مہمان خاص نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ چیرمین اسلم بلوچ تھے۔اجلاس میں صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن آغا فاروق شاہ، ظفر بلوچ، سینئر نائب صدر حاجی نزیر سرپرہ، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری آغا انور شاہ تحصیل مستونگ کے صدر نثار مشوانی۔

قلات ، قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ باپ بیٹا جاں بحق، 4افراد زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

قلات: قلات میں سنگداس کے قریب قومی شاہراہ پر کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں با پ اور بیٹا جان بحق ہو گئے حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ووٹ چور حکومت جعلی عدم اعتماد کے ذریعے ہرگز نہیں بچ سکے گی، غفوری حیدری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اوستہ محمد: جمعیت علما اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی ڈیرہ اللہ یار پہنچ گئے ، جہاں جمعیت علما اسلام کے رہنمائوں نے ڈیرہ اللہ یار زیرو پوائنٹ پر والہانہ استقبال کیا گیا اور جلوس کی شکل میں لہڑی ہائوس لایا گیا جہاں ان کے اعزاز میں جمعیت علما اسلام ضلع جعفرآبادکے سابق جنرل سیکر ٹری میر غلام رسول لہڑی کی جانب عشایہ دیا گیا۔

اقوام متحدہ کی ایرانی بلوچستان میں پاسداران انقلاب کے ہاتھوں 23افراد کے قتل کی مذمت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

جنیوا: اقوام متحدہ نے کہاہے کہ ایران کے سیستان۔بلوچستان صوبے میں پاسداران انقلاب اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے نسلی اقلیتوں کے ایندھن کی نقل و حمل کرنے والوں اور مظاہرین کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کا ایک ہفتے قبل کہنا تھا کہ ایران، پاکستان کی سرحد کے ساتھ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

خواتین کو یکساں حقوق فراہم کئے بغیر ترقی و خوشحالی ممکن نہیں ، جان بلیدی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی صوبائی نائب صدر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ خواتین کو یکساں حقوق اور مواقع فراہم کیے بغیر تعمیری اور بہتر سماج کی تشکیل ممکن نہیں۔خواتین ہی حقیقی و بنیادی طور پر کسی بھی سماج یا قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں خواتین استحصال کا شکار ہے۔