اسلام آباد/کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ رکن قو می اسمبلی شاہ زین بگٹی نے کہاہے کہ اتحادی عمران خان کے ساتھ ہیں ،جب مطمئن نہیں ہوں گے تو علیحدگی اختیار کرلیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ۔
Posts By: نیوز ڈیسک
وزیراعظم کا اعتماد کاووٹ لینااپوزیشن کے منہ پرطمانچہ ہے، ڈاکٹرمنیربلوچ
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا اعتماد کا ووٹ لینا اپوزیشن کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لے کر تاریخ رقم کردی ہے۔
جمعیت انٹراپارٹی انتخابات میں مورثیت کیخلاف مہم میں پذیرائی حاصل ہوئی، حافظ حسین احمد
کوئٹہ/ڈھاڈر: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا کہ جے یو آئی(ف) کی انٹراپارٹی انتخابات میں موروثیت، خیانت اور دھاندلی کے خلاف مہم کو پورے ملک میں غیر معمولی پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔ وہ جامعہ مطلع العلوم ڈھاڈر شاخ کے سالانہ جلسہ دستار بندی کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔
زبان اور ثقافت معاشرے کے اہم جز ہیں ، عبدالرزاق ساسولی
پنجگور: پنجگور آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج کے آڈیٹوریم میں لیٹریسی فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجگور کے معزز اساتذہ کرام سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ طلبہ وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
میری جیت سردار اختر جان مینگل کی جیت ہے ،سینیٹرقاسم رونجھو
حب: بلوچستان نیشنل پارٹی کے نومنتخب سینیٹر واجہ محمد قاسم رونجھو نے کہا ہے میری جیت سردار اختر جان مینگل کی جیت ہے اور لسبیلہ کے عوام کی جیت ہے اب سینیٹ میں لسبیلہ کے عوام کی نمائندگی ہوگی پورے بلوچستان کے حقوق کیلئے عملی طور پر جدوجہد کروں گا میں وہ شخص ہوں جو چٹائی پر بیٹھ کر بھی بات کروں گا رب العزت نے سب کچھ دیا ہے مگر غرور تکبر سے اللہ پاک بچائے میں غریب عوام کا ہمدرد ساتھی ہوں غریب عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑوں گا۔
یمنی فوج اور حوثی باغیوں میں جھڑپیں، 90 افراد ہلاک
یمن کی سرکاری فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں 90 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے شہر مارب میں سرکاری فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی اور دونوں طرف بھاری جانی نقصان ہوا۔
سبی دھماکہ بزدلانہ کارروائی ہے جام کمال
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سبی کے علاقے تندوری میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی میں ملوث عناصر کو فوری قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایت کی ہے۔
چیئرمین پی پی کا نیشنل پارٹی کے صدر سے رابطہ، نیشنل پارٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے پی ڈی ایم کو سپورٹ کریگی، ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فون دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے نیشنل پارٹی کے سربراہ کو حالیہ سینٹ الیکشن کی صورتحال اور چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے حوالے سے گفتگو کی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ میں اولین کردار ادا کیا ہے ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی چیئرمین سینیٹ اور وزیراعظم سے ملاقات، ایوان سے اعتماد کے ووٹ پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: وزیراعظم عمرا ن خان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ، وفد میں وزیر اعلی جام کمال،صادق سنجرانی،زبیدہ جلال اورخالد مگسی شامل تھے ، جبکہ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ بھی موجودتھے ۔ملاقات میں چئیرمین سینٹ کے انتخاب سے متعلق بات چیت کی گئی اس دوران بلوچستان عوامی پارٹی نے وزیر اعظم کو ووٹ دینے سمیت ہر ممکن مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
عمران خان کا اعتماد کا ووٹ لینے کا ڈرامہ قوم جانتی ہے، غفور حیدری
قلات: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی باتیں ڈرامہ بازی کے سواہ کچھ نہیں نیازی بائی فورس ایم این ایز سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی کوششیں کررہا ہے حفیظ کی شکست در اصل آئی ایم ایف سے نفرت کا اظہار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔