کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی کے نومنتخب سینیٹرز نے اس عزم کااظہار کیاہے کہ بلوچستان پر خریدوفروخت کی الزامات غلط ثابت ہوئیں ،بلوچستان کی آواز کو بھرپور انداز میں بلند کرینگے ،پرامن اور خوشگوار ماحول میں سینیٹ انتخابات جمہوریت کی جیت ہے ،بلوچستان پسماندہ نہیں ،پروپیگنڈہ کے خاتمے کیلئے بھرپور جدوجہد کی جائے گی ۔
Posts By: نیوز ڈیسک
سول آفیسرز ہمارے ملک و صوبے کا اثاثہ ہیں، امان یاسین زئی
کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ سول آفیسرز ہمارے ملک و صوبے کا اثاثہ ہیں. نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کوئٹہ ایک موقر ادارہ ہے اور اکتیسویں مڈکیریئر مینجمنٹ کورس کی تکمیل پر افسران پیشہ روانہ کیرئیر کے چیلنجر سے نبردآزما ہو سکیں گے۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کا بلوچستان میں اہم کردار ہے، مٹھاخان کاکڑ
کوئٹہ: صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ و ماحولیات مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ذیلی دارے برائے خوراک و زراعت( ایف اے ائو) بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی میں ایک اہم کردار ادا کر رہیہے ایف اے او بلوچستان کی شعبہ لائیو اسٹاک زراعت ودیگر مختلف شعبوں کی ترقی میں تعاون فراہم کررہی ہے جو قابل تحسین ہیں۔
انجینئرئنگ کا شعبہ کسی بھی قوم کے ترقی میں اہمیت کا عامل ہے، صمند بلوچ
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی آرگنائزئنگ کمیٹی کے رکن و کوئٹہ زون کے آرگنائزر صمند بلوچ مرکزی آرگنائزئنگ کمیٹی کے ممبر ملک اقبال بلوچ زونل پریس سیکرٹری ناصر زہری بلوچ، جامعہ بلوچستان یونٹ کے کمیٹی ممبر ثناء بلوچ، شکور بلوچ،ایگریکلچر کالج یونٹ کے سابق ڈپٹی یونٹ سیکرٹری عبید سحر بلوچ نے نوری نصیر خان کمپلیکس میں انجینئرز کے عالمی دن کے موقع پر تقریب میں شرکت کی اس موقعے پر انہوں نے کہا ہے۔
سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان گھبراہٹ کاشکار ہوکر سخت پریشان ہے،علی مدد
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی میرعلی مدد جتک نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کی کامیابی کی وجہ سے سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان گھبراہٹ کاشکار ہوکر سخت پریشان ہے۔
عوامی خدمت کامشن لیکر سیاسی میدان میں آئے ہیں ،سینیٹر آغا عمر
کوئٹہ: عوامی خدمت کامشن لیکر سیاسی میدان میں آئے ہیں ایوان بالا میں بلوچستان کے تعمیر وترقی اورمثبت رویوں کو فروغ دینے کے لیے اپنے تمام تروسائل بروئے کارلائیں گے ان خیالات کااظہا ر بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما ونومنتخب سینیٹرپرنس آغا عمرجان احمدزئی نے مبارک باد دینے والوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
سلیکٹیڈ وزیراعظم اور وفاقی وزرا کا الیکشن کمیشن پر تنقید غیر جمہوری ہے، مولانا واسع
کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم اور وفاقی وزرا کا الیکشن کمیشن پر تنقید غیر جمہوری اور غیر آئینی عمل ہے اس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ملک کی باگ دوڑ نا اہل ،بدعنوان ٹولے کے ہاتھ میں آچکی ہے،مولانا ہاشمی
کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک کی باگ دوڑ نا اہل ،بدعنوان ٹولے کے ہاتھ میں آچکی ہے ، جونہ صرف مسائل کو دیکھ کر گھبرایا ہوا ہے بلکہ ان مسائل میں مزید اضافہ کررہے ہیں۔فی سبیل اللہ مہم کی کامیابی کیلئے ہر سطح کے ذمہ داران بھر پور کردار اداکریں ۔حکومت صوبے کے تمام اضلاع کو یکساں ترقی دیکر پسماندگی غربت وپریشانی میں کمی کریں۔
مدارس کا دینی علوم کے فروغ میں اہم کردار ہے، یونس عزیز زہری
وڈھ: جمعیت علماء اسلام کے رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان میر یونس عزیز زہری نے تحصیل وڈھ میں شاہ جی ہوٹل وڈھ کا شاندار افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پر جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سردار علی محمد قلندرانی ، غلام سرور موسیانی ، جسٹس ریٹائرڈ عبدالقادر مینگل، مولانا عبدالصبور مینگل ، مولانا عبدالکبیر مینگل، مولانا محمود الحسن قمر،مولونا محمد اسحاق شاہوانی سمیت دیگر سیاسی و مذہبی لوگوں کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔
وزیر اعظم کا قوم سے خطاب مایوس کن تھا ،یعقوب ناصر
لورالائی: پی ڈی ایم کے رہنما و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ وزیر اعظم کا قوم سے خطاب مایوس کن تھا انہوں نے اپنے سولا قومی اسمبلی کے اراکین پر بکنے کا الزام لگا کر ایوان کی توہین کی وزیر اعظم نے اپنا اعتماد کھو ددیا ہے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بجائے وہ اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں۔