کوئٹہ: صوبائی وزیرتعلیم عبدالرحیم زیارتوال اور منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے فرنٹیئر کور کی گاڑی کے قریب خودکش حملے میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ ملکر دہشت گردی کو ختم کرنے کا تہہ کر رکھا ہے