کوئٹہ : بلوچ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ اعلامیے میں جمعرات 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں جاری آپریشن ، ایک مہینے سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود بولان سے اغواء ہونے والے درجنوں خواتین کی عدم بازیابی اور لاپتہ بلوچ کارکنوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کی کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں سیاسی کارکناں کی اغواء اور انہیں قتل کرنے کی کاروائیاں روز کا معمول بن چکے ہیں۔ مقامی میڈیا سمیت دوسرے اداروں کو ریاست نے اپنے کنٹرول میں لیکر اپنے جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو دنیا سے چھپانے کی کوشش کررہا ہے۔ تاکہ مہذب ممالک بلوچستان میں جاری نہتے بلوچ عوام کی قتل عام سے بے خبر رہیں۔
Posts By: نیوز ایجنسی
گوادر سے متعلق اے پی سی اہمیت کی حامل ہوگی تمام جماعتوں کو مد عو کرینگے بی این پی
کوئٹہ: گوادر میں بلوچوں کو درپیش مسائل تحفظات و خدشات کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس اہمیت کی حامل ہوگی پارٹی کے لئے بلوچوں کو درپیش مسائل کے حل اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے مردم شماری بلوچستان کے مخدوش حالات و لاکھوں کی تعداد میں غیر ملکی مہاجرین کی موجودگی میں ممکن نہیں نہ اسے قبول کریں گے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بی این پی گوادر میں بلوچوں کو درپیش مسائل تحفظات ، خدشات کے حوالے سے اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرے گی جس میں تمام جماعتوں کو مدعو کیا جائیگا یہ کانفرنس گوادر کے اختیارات بلوچستان کو دینے ، گوادر میں مقامی بلوچوں اور بلوچستان کے عوام کو اقلیت میں تبدیل ہونے سے روکنے کی خاطر قانون سازی اور بلوچوں کو درپیش دیگر مسائل کے حوالے سے کانفرنس کا منعقد کرنا اہمیت کا حامل ہوگا
ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کی زیر صدارت اے این پی اور بی این پی کا مشترکہ اجلاس
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کا مشترکہ اجلاس بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کی زیر صدارت مینگل ہاؤس سریاب روڈ میں منعقد ہوا اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی و پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی ، بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، اے این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عبدالمالک پانیزئی ، صوبائی جنرل سیکرٹری نظام الدین کاکڑ اور اے این پی کے صوبائی ترجمان مابت کاکا نے شرکت کی اجلاس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور مختلف امور زیر غور آئے بلوچستان کے بہت سے مسائل پر دونوں پارٹیوں میں اتفاق پایا گیا
ملک کو سیکولر نہیں بننے دینگے اقتصادی راہداری کا فائدہ سب سے زیادہ بلوچستان کو ملنا چاہیے ، لیاقت بلوچ
کوئٹہ : جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل سیاسی اورمعاشی ہیں حکمران عوام کو اعتماد میں لیں حکمران اتحاد کا انتشاربلوچستان کے حالات کو دوبارہ انتشار کاشکار کر رہاہے عوام اپنے مسائل کاحل چاہتے ہیں نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے جرائم کی طرف جارہے ہیں ۔ اقتصادی راہداری کا فائدہ سب سے زیادہ بلوچستان کو ملنا چاہیے بلوچستان کے دوردرازعلاقے پسماندگی کی تصویر بنے ہوئے ہیں ۔عوام کوصحت تعلیم روزگار انصاف کی سہولتیں میسر نہیں حکمران اوران کے بچوں کو ہر قسم کی وی آئی پی سہولیات میسر نہیں ۔سازش کے تحت امت کے درمیان یکجہتی واتحادپارہ پارہ کی جار ہی ہے ۔جمہوریت کے نام پر آمریت کے پیداوار نے ملک وعوام کو برباد کر دیا ہے ۔ پاکستان کو سیکولر لادین بننے کی سازش ہورہی ہیں ۔جماعت اسلامی میں شامل ہونے والوں کے دل مطمئن ہوں گے کہ ہم اچھی پارٹی میں آئے ہیں
مری معاہدہ پر عمل در آمد کی امید ہے ،جنر ل (ر)قادر بلوچ
کوئٹہ: ریاستوں اور سرحدی امورکے وفاقی وزیر جنرل (ریٹائرڈ)عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ مری معاہدہ حقیقت ہے جس کو میر حاصل خان بزنجو اور محمود خان اچکزئی نے بھی تسلیم کیا ہے معاہدے کے مطابق حکومت 4 دسمبر کو تبدیل ہو نا تھا لیکن اس میں تاخیر ہوئی لیکن جلد اس پر عملدرآمد کی امید ہے۔ راہا منصوبے کے تحت افغان مہا جرین کی آمد کے باعث متاثرہ ہونیوالے علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی جاری ہے جس پر منصوبے کی مالی معاونت کرنیوالے ممالک نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا
جمعیت کو بھی صوبائی حکومت میں شامل کیا جائے حکومتی تبدیلی بار ے نون لیگ کے پارلیمنٹری اراکین کوا عتماد میں نہیں لیا جا رہا ،جان جما لی
کوئٹہ: مسلم لیگ(ن) کے رہنما ،سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی ورکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ مری معاہدے کے بارے میں بلوچستان کے پارلیمنٹری ارکان کو نہ پہلے اعتماد میں لیا گیا ہے اور نہ اب انہیں حکومت کی تبدیلی کے بارے میں اعتماد میں لیا جارہا ہے ،جمعیت علماء اسلام جس طرح مسلم لیگ (ن) کے ساتھ وفاقی حکومت میں شامل ہے اسطرح بلوچستان میں بھی حکومت میں شامل ہوناچاہئے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو ’’این این آئی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ میرجان محمد جمالی نے کہا کہ الیکشن 2013ء کے بعد پنجاب،سندھ اور خیبر پختونخوا میں وہاں کے ارکان پارلیمنٹ نے خودحکومتیں بنائیں جبکہ بلوچستان میں حکومت سازی کا فیصلہ اسلام آباد میں بیٹھ کر کیا گیا
پشتونوں کو دین مبین اور قوم کے نام پر بار بار دھوکہ دیا گیا، اے این پی
کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ وطن محافظ جماعت کی حیثیت سے اپنے ذمہ داریوں کا احساس ہے آج یہاں جتنے بھی سیاسی قوتیں ہے اے این پی کے پلیٹ فارم سے نکلے ہیں فخر باچا خان اور خان عبدالولی خان صرف پشتونوں کی نہیں بلکہ تمام محکوم اقوام کے علمبردار تھے بد قسمتی سے پشتونوں کو دین مبین اور قوم کے نام پر بار بار دھوکہ دیا گیا ہے ہم آج بنیادی حقوق سے محروم ہے۔ واحد جماعت آپ کی ہے جو قوم کے اجتماعی سیاسی، جمہوری معاشی حقوق کی خاطر زور آور بالادست قوتوں سے نبر د آزما ہیں گوادر کاشغر اقتصادی راہداری مغربی روٹ پر عوامی نیشنل پارٹی کے اصولی موقف کے باعث پنجاب کے حکمران اپنی ضد اور ہٹ دھرمی سے پیچھے ہٹ گئے
مری معاہدے اپوزیشن کا کوئی تعلق نہیں‘زمرک اچکزئی
کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جب تحریری ہو یا زبانی معاہدہ کیا جارہا ہے تو اس پر عملدرآمد کیا جاتا ہے اگر مری معاہدے پر عملدرآمد نہ ہوا تو سیاست میں ایک دوسرے پر اعتماد ختم ہو جائے گا معاہدہ حکومت میں شامل جماعتوں کا اندرونی معاملہ ہے اپوزیشن کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی ایک روایت رہی ہے کہ جب بھی کوئی قبائل ‘ قوموں کے درمیان کسی بھی تنازعہ کے حل کرنے کے حوالے سے کوئی زبان دی جاتی ہے
وفاق نے ہمیشہ بلوچستان سے کئے وعدے اور معاہدے نہیں نبھائے‘صادق عمرانی
کوئٹہ :پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ اقتدار میں شامل دونوں جماعتیں دوست ہیں معاہدے معاہدے ہوتے ہیں اصلی ہو یا نقلی مگر وفاق نے ہمیشہ بلوچستان کیساتھ کئے گئے وعدے اور معاہدے نہ نبھاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن ‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر کرپشن کے الزامات لگانے والے آج خود کرپشن میں مصروف ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے مفاد اور حقوق کی جنگ لڑیں ہے مگر اب بھی عوام کو پیپلز پارٹی سے الگ نہیں کیا
پشتون قوم کو ڈرامہ بازی کی سیاست اور شعبدہ باز تقاریر سے ورغلا یا نہیں جا سکتا اے این پی
کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے کہاہے کہ پشتونوں کی سرزمین پر ایک نئی گریٹ گیم کا آغاز ہوچکا ہے اے این پی کے کارکن پشتون وطن کو بچانے کیلئے قومی جذبے کے ساتھ میدان عمل میں نکلنے کیلئے تیار رہے، پشتون قوم کو مزید ڈرامے بازی کے تقاریر اور شعبدہ بازی کی سیاست سے نہیں ورغلایا جاسکتاعزیز ماما کے نقش قدم پر چل کر پشتون افغان وطن کو مزید تقسیم کرنے والوں کی سازشوں کو ناکام بنادیں گے ان خیالات کا اظہار اے این پی کے زیر اہتمام معروف پشتون قوم پرست رہنماء و ادیب عزیز اللہ ماما کے چھٹی برسی کے موقع پر سائنس کالج کے ظریف شہید آدیٹوریم میں منعقدہ جلسے سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، بزرگ رہنما ء ڈاکٹر عنایت اللہ خان، صوبائی پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی