کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بھی شہدا کربلا کا چہلم عقیدت واحترام سے منایا جائے گاکوئٹہ سمیت سات اضلاع میں دفعہ 144کے نافذ کا فیصلہ کرلیا ،چہلم کے موقع پر کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی کوئٹہ میں شہدا کربلا کے چہلم کے موقع پر دو جلوس نکالے جائیں گے ،ایک جلوس علمدار روڈ سے نکالا جائے گا جو بہشت زینب قبرستان پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا ،دوسرا جلوس ہزارہ ٹاون میں نکالا جائے گا