
کوئٹہ : وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے سانحہ مستونگ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہاہے کہ اس سانحے کے خلاف حکومت کی جانب سے تین روزہ سوگ کے دوران آج تاجر برادی اپنا کاروبار بند رکھ کر ملک دشمن عناصر کو یہ پیغام دیں کہ ہم سب ایک قوم ہیں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور ان واقعات پر قابو پانے کیلئے چند روز میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جارہی ہے