خضدار،وومن یونیورسٹی اور پولی ٹیکنیکل کالج کو ختم کرنا قومی خدمت نہیں دشمنی ہے، سردار اسلم بزنجو

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار:  نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما وسابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے کہاہے کہ سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی اور پولی ٹیکنیکل کالج خضدارکوختم کرنا یہاں کے عوام کے ساتھ سب سے بڑا المیہ ہوگا اس بات سے ثابت ہوگیا کہ تعلیم دشمن سردار نہیں بلکہ وہ سیاسی بونے ہیں جو تعلیمی اداروں کی بندش میں شریک ہیں۔

مستونگ، انتظامیہ منا فع خوروں کے خلاف کارروائی متعدد دکانیں سیل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: اسسٹنٹ کمشنر مستونگ و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا منافع خوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، گران فروشی پر ایک قصائی کو گرفتار کرکے سٹی تھانہ منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ یاسر اقبال دشتی نے لیویز نفری کے ہمراہ بازار کا اچانک دورہ کیا۔

وویمن یونیورسٹی خضدار کیمپس کے منتقلی کو روکھا جائے، آفیسرز ایسوسی ایشن

Posted by & filed under مزید خبریں.

خضدار: ایڈمن آفیسرز ایسوسی ایشن سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے صدر علی گل سرپرہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی نے عارضی طور پر 2016 سے ایلیمنٹری کالج کی کھنڈر نما خستہ حال عمارت کو مرمت کے بعد درس و تدریس کا آغار کیا، جو انتہائی کامیابی سے جاری ہے۔ یہ پراجیکٹ حکومت بلوچستان کی درخواست اور اس یقین دہانی پر کہ یونیورسٹی کو 105ایکڑ زمین بلا معاوضہ مہیا کی جائے گی۔

مستونگ، تاجر مزید لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتے، بازار یونین مستونگ

Posted by & filed under بلوچستان.

مستونگ:  انجمن تاجران بازار یونین مستونگ کے صدر حاجی غلام سرور شاہوانی سرپرست اعلی میراورنگزیب قمبرانی جنرل سیکرٹری ٹکری جاوید رند و دیگر عہدیداروں اور تاجروں نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس کے روک تھام کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اور لاک ڈاؤن سے مستونگ بازار کے چھوٹے تاجر شدید متاثر ہوگئے ہیں۔

منظم سازش کے تحت جھالاوان کے عوام کو تعلیم سے محروم کیا جارہا ہے، بی این پی

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی خضدار سٹی کے صدر محمد اقبال بلوچ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد بخش مینگل نے اپنے ایک بیان میں حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ایک منظم سازش کے تحت جھالاوان کے عوام کو تعلیم جیسے بنیادی سہولیات سے محروم کر کے یہاں کے بلخصوص خواتین سے علم جیسے بنیادی ضرورت کا حق چھینا جارہا ہے جو کہ جھالاوان کے عوام کے ساتھ سنگین مذاق کے مترداف ہے۔

پیرا میڈیکس خضدار کاایم ایس ٹیچنگ ہسپتال خضدار کے خلاف احتجاج کا اعلان

Posted by & filed under پاکستان.

خضدار: آل پاکستا ن پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع خضدار نے ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال خضدار کی جانب سے اضافی کورونا بیسک پے میں من پسند ملازمین کا انتخاب کرنے،شعبہ حادثات و لیبر روم اور آپریشن تھیٹرکے اسٹاف کو نظر انداز کرنے کے خلاف شدید احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔

خضدار،رمضان کی آمد کے ساتھ اشیاء خورو نوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار:  یکم رمضان المبارک،مہنگائی کی جنگل خطرناک شکل میں نمودار،مرغی،گوشت،سبزی،پھل،تربوز خروبوز،پکوڑے ہر چیز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی،پرائس کنٹرول کمیٹی شہر سے دور،تاجروں نے ماہ مبارک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے من مانی ریٹ وصول کرنا شروع کر دیا۔