چمن : ایمپور ٹ کی بندش سے چمن کے تاجروں کا شدید نقصان ہورہاہیں حکومت کی ریونیو کی کمی کے باعث حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہاہیں۔
Posts By: نمائند ہ خصوصی
مستونگ میں کورونا کیسز نواب رئیسانی کا وزیراعلیٰ سے رابطہ جام کمال کی فوری اقدامات کی ہدایت
مستونگ: سابق وزیر اعلی بلوچستان و چیف آف سراوان نواب محمداسلم خان رئیسانی نے مستونگ کے محلہ زرخیلان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور مستونگ میں کوروناوائرس کے روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ضروری سامان فراہم کرنے کیلئے۔
خضدار، ٹریفک کے المناک حادثے میں خواتین بچے سمیت 4افراد جاں بحق
خضدار : تحصیل زہری میں ٹریفک کے المناک حادثے میں ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول کرخ حاجی علی نواز جاموٹ دو خواتین ایک بچہ سمیت چار افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے۔
مستونگ میں کوروناکیسز پرتشویش ہے، ہنگامی بنیادوں پر ٹیسٹ کٹس فراہم کی جائیں، نواب اسلم رئیسانی
مستونگ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و چیف آف سراوان نواب محمداسلم خان رئیسانی کا مستونگ نے اچانک دورہ کیا۔
پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کو مزیدتوسیع نہ دی جائے، جواد احمد زرکزئی
خضدار: پی سی ایس ایکشن کمیٹی بلوچستان کے چیئرمین جواد احمد زرکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے موجودہ چیئرمین کی مدت ختم ہونے جا رہی ہے انہیں اس عہدے پر مزید توسیع دینا بلوچستان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ساتھ زیادتی ہو گی انہی کی وجہ سے بلوچستان میں نہ صرف میرٹ کی پامالی ہوئی بلکہ مقابلہ کے امتحانات میں شریک طلباء طالبات مایوسی کا شکار بھی ہو گئے۔
خضدار، میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کرونا سے بچاؤ کی اسپرے مخصوص علاقوں تک محدود
خضدار : میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کرونا سے بچاؤ کی ویکیسن مخصوص گھرانوں،دفاتر تک محدود،گنجان آباد علاقوں کے غریب لوگ اور غریب بستیاں اسپرے کی سہولت سے محروم،کارپوریشن کی جانب سے نظر انداز کئے جانے پر عوام الناس کی وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے نوٹس لینے کی اپیل،مانا کہ ہم غریب ضرور ہے مگر انسان تو ہے جس طرح میونسپل کارپوریشن والے مخصوص لوگوں کے گھروں کی اسپرے کرتے ہیں۔
خضدار لا ک ڈاؤن،حکومت کی طرف سے دی جانے والی امداد نا کافی، شہری
خضدار : خضدار شہر میں کرونا وائرس کے پیش نظر لا ک ڈاؤن کو تین ہفتے ہوگئے متوسط اور غریب گھرانوں میں فاقے کے نو بت آنے لگے حکومت کی طرف سے دی جانے والی امداد ہر گز نا کافی ہوگیا گھروں میں فاقوں کی نو بت آنے کے ساتھ معصوم بچوں کے لئے دودھ لینا کے پیسے نہیں کرونا سے بڑ ھ غربت کی وبا اب لوگوں کو کھا رہی ہے۔
اوستہ محمد، پیٹرول پمپ مالکان اضافی رقم وصول کر رہے ہیں
اوستہ محمد: پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود غریب عوام اور مزدور طبقہ کو غیر قانونی قائم پیٹرول پمپس مالکان دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جبکہ عالمی منڈی میں 1990ء کی کم ترین سطح پر آنے کے باوجود قیمتوں میں کوئی خاطر خواہ کمی نہیں کی گئی پھر بھی وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا فائدہ غریب اور مزدور طبقہ کو نہیں مل رہا ہے اوستہ محمد پیٹرول پمپ مالکان 4 روپے فی لیٹر اضافی وصول کر رہے ہیں۔
تفتان باڈر میں ایران سے آنے والوں کو بغیر حفاظتی حصار میں دیگر علاقوں میں بھیجا گیا، سردار اسلم بزنجو
خضدار : نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ کسی بھی قدرتی آفت اور وبا کی صورت میں قوم کی حقیقی رہنمائی کرنے والا حکمران ہی قوم کو مصیبت سے کی بھنور سے نکال سکتی ہے لیکن جہاں صلاحیت اور انسان دوستی کا فقدان ہو وہاں قومیں ناقابل تلافی نقصان سے دوچار ہوتی ہیں۔
گوادر’چھوٹے ماہی گیروں کو مشکلات کی اجازت دیدی گئی
حب: کرونا وائرس لاک ڈاؤن سے متاثرہ چھوٹے ماہی گیروں کے مسئلہ پر ایم این اے اسلم بھوتانی کا گوادر انتظامیہ سے رابطہ پانچ ناٹیکل میل تک شکار کی اجازت دے دی گئی۔