خضدار : پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق بلوچستان چیپٹر کے زیر اہتمام خضدار پریس کلب کے ہال میں گروپ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
Posts By: نمائند ہ خصوصی
ڈام بندر،آگ لگنے سے 5کشتیاں خاکستر ہوگیا
بیلہ : ڈام بندر میں ساحل سمندر پر کھڑی کشتیوں میں آگ لگنے سے 5کشتیاں جل کر خاکستر، ماہی گیروں کو کروڑوں روپے کا مالی نقصان، وندر سے فائربریگیڈکی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پاکرماہی گیروں کو مزید نقصان سے بچالیا، آگ لگنے کی وجہ کشتی میں ڈیزل لوڈنگ بتائی جاتی ہے۔
ترقیاتی اسکیموں کی معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنا رہے ہیں ’سجاد احمد
خضدار: وزیر اعلیٰ بلوچستان انسپکشن ٹیم کے سربراہ سجاد احمد بھٹہ نے کہا ہے کہ ترقیاتی اسکیموں کی معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان عالیانی کا وژن ہے کہ بلوچستان کو کمیشن و کرپشن سے پاک کیا جائے اور کسی بھی ایسے سرکاری اہلکار کو برداشت نہیں کیا جائے گا جو سرکاری امانت میں خیانت کا مرتکب ہو۔
بیلہ شاہراہ پر ایک اور خوفناک حادثہ، مسافر کوچ میں آگ بھڑک اٹھی تین افراد زخمی،موٹروے پولیس حسب معمول غائب
بیلہ: کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم حادثے کے بعد کوچ میں آگ بھڑک اٹھی ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی مسافروں نے اپنی مدد آپ شیشے تھوڑ کر چلانگ کر جانب بچائی موٹروے پولیس غائب۔
خاران کے مسائل کا حل اور ترقی مشن ہے’ثناء بلوچ
خاران : ایم پی اے خاران ثناء بلوچ کی خاران آمد پر بی این پی کے ورکروں اور خاران کے عوام کی طرف سے بن بند کے مقام پر ایک تاریخی استقبال کیا گیا،اور جلوس کی شکل میں بلوچ ہاؤس لایا گیا۔
خضدار کے عوام کی جدوجہد رنگ لے آئی ہے، یونیورسٹی ضرور بنے گی، آل پارٹیز کمیٹی
خضدار: آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چیئرمین مولانا عنایت اللہ رودینی، یونیورسٹی بچاؤ تحریک کے رکن ناصر کمال، مسلم لیگ (ن) کے عید محمد ایڈوکیٹ بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے سینئر نائب صدر شفیق الرحمان ساسولی، جھالاوان عوامی پینل کے رہنماء شہباز خان قلندرانی،سید سمیع اللہ شاہ ودیگر نے مشترکہ طور پر خضدار میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ شہید سکندر زہری یونیورسٹی کے لئے ہم نے جس تحریک کاآغاز کیا تھا۔
خضدار،زرعی اجناس کی تجارت میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے، قمبردشتی
خضدار: سیکریٹری زراعت بلوچستان قمبر دشتی نے کہاہے کہ خضدار جس محل و وقوع پر واقع ہے یہاں تجارت و کاروبار کے وسیع تر مواقع موجود ہیں، سی پیک شاہراہ پر ہونے کی وجہ سے خضدار پھل اور سبزیوں کی ترسیل کا مرکز بن چکا ہے، خضدار سبزی منڈی کو مذید ترقی دینے کے لئے حکومت تما م تر سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کریگی، سبزی منڈی میں شیڈنصب کرنے، تیسری الاٹ منٹ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایاجائیگا۔
بلدیاتی اداروں کی مضبوطی سے شہری مسائل حل ہونگے،سردار صالح بھوتانی
حب: صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے حب میں مصروف دن گزارا مختلف طبقہ فکر کے لوگوں سے ملاقاتیں،سیاسی وقبائلی شخصیات کی ٹی پارٹی میں شرکت تفصیلا ت کے مطابق جمعہ کے روز صوبائی وزیر بلدیات بلوچستان سردار محمد صالح بھوتانی نے حب میں اپنی رہائشگاہ پر علاقہ معززین سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے اور احکامات جاری کیئے۔
حکومت کاسکندر یونیورسٹی بارے شکوک وابہام پیدا کرنا علم دشمنی ہے، نواب زہری
خضدار: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ شہیدبابا سکندرخان زہری یونیورسٹی خضدکے معاملے پر بلوچستان حکومت کی جانب سے شکوک و شبہات پیدا کرناعلمی دشمنی اور یہاں نسل نو کے حق پر تلوار کھینچنے کے مترادف ہے۔
خضدار یونیورسٹی میں میڈیکل کالج کو ضم کرنے کیخلاف تحریک کا اعلان
خضدار: خضدار شہید سکندر زہری یونیورسٹی خضدار میں میڈیکل کالج کو ضم کرنے کے خلاف خضدار کے شہریوں نے باقاعدہ تحریک کاآغاز کردیا۔ اکثریتی سیاسی جماعتوں، ٹریڈ یونینز، سول سوسائٹی، تنظیمات سمیت عام شہریوں کی جانب سے پریس کانفرنس اور حکومتی اقدام کے خلاف بھر پور سیاسی جدوجہد کے آغا زکافیصلہ کیا گیا۔