بیرون ملک بیٹھ کر ملک کیخلاف سازش کرنیوالوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے،آئی جی ایف سی

Posted by & filed under پاکستان.

اوتھل:  آئی جی ایف سی ساوتھ بلوچستان میجر جنرل سعید احمد ناگرا نے کہا ہے کہ آپ نوجوان ہی اس ملک کے دفاع کی مضبوط لکیر ہو آنے والے دنوں اپنے فرائض پورا کرنے کے لیے اور اپنے ملک اور اپنی فورس کی سربلندی کے کھٹن تکالیف برداشت کرنا ہوں گی بیشک آپ کی صلاحیتوں پر ہمیں مکمل بھروسہ اور ناز ہے۔

فورس کو آرمی ٹریننگ دے رہی ہے’ضیاء لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

حب: صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میرضیا اللہ لانگو نے کہاہیکہ لیویز فورس کو آرمی ٹریننگ دے رہی ہے، اور اسے بہتر بناے کے لئے جدید اسلحہ و دیگر سامان بھی خریدے جاررہے ہیں اور لیویز میں انٹیلینجس کا الگ شعبہ بھی قائم کیا جارہا ہے وفاقی لیویز کے متعلق صوبائی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ وفاقی لیویز کی تعیناتی سی پیک روٹ پر ہوگا جس سے امن و امان قائم ہوگی اور لوگوں کو روز گار بھی ملے گا۔

خضدار، سکندر زہری یونیورسٹی کا منصوبہ ختم کرنے کی خبروں پر سیاسی و سماجی حلقوں کا شدید احتجاج

Posted by & filed under پاکستان.

خضدار : زیر تعمیر شہید سکندر زہری یونیورسٹی خضدار کی عمارت کو جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کو دینے اور یونیورسٹی کا منصوبہ ختم کرنے کی خبروں نے خضدار کے سیاسی،سماجی،عوامی حلقوں سمیت طلباء تنظیموں قلم کاروں دانشوروں وکلاء برادری اور علم دوست حلقوں کو یکجا اور یک زبان کر دیا،شہید سکندر یونیورسٹی کے منصوبے کو ختم کرنا اور اس کی عمارت جھالاوان میڈیکل کالج کے حوالہ کرنا نہ صرف خضدار بلکہ پوری قلات ڈویژن میں علم کی نرسری کو آگ لگانے کی مترادف ہو گا۔

بیلہ،ٹریفک حادثے میں بی این پی رہنماء در جان پرکانی جاں بحق اہلیہ اور بیٹی سمیت 4افراد زخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

اوتھل:  بلوچستان یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر و معروف ٹی وی آرٹسٹ و بی این پی کے رہنماء درجان پرکانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے حادثے میں انکی اہلیہ،بیٹی سمیت چار افراد زخمی ہوگئے، درجان پرکانی کی تدفین آج کی جائیگی۔

خضدار میں 32کروڑ روپے سے زائد کے منصوبوں پر کام جاری ہے، یونس عزیز زہری

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: جے یوآئی کے رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیززہری نے کہاہے کہ انصاف و مساوات کی پیروی کرتے ہوئے ایک تسلسل کے ساتھ عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوششیں کررہے ہیں، عوام کی خدمت کومیں اپنے لیئے سعا دت سمجھتا ہوں جہاں کہیں بھی عوام کے مسائل کے حل کی امید ہو وہاں ضروردستک دیتا ہوں تاکہ عوام کے مسائل میں کمی اور ان کے لئے سہولیات میں اضافہ ہو۔

بنیادی سہولیات کی فراہمی میں محکمہ بلدیات کا کلیدی کردار ہے، صالح بھوتانی

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ محکمہ بلدیات کا عوام الناس کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میں کلیدی کردار ہے یہ وہ ادارہ ہے جسکی بنیادیں دیہی علاقوں میں یونین کونسل،تحصیل سطح پرمونسپل کمیٹی اور شہری علاقوں میں میونسپل کارپوریشن کی سطح پر قائم ہیں۔

خضدار،بھائی نے بھائی و بھابھی کو قتل کر دیا ملزم کی تلاش شروع

Posted by & filed under پاکستان.

خضدار :  خضدار کے علاقہ سمند میں بھائی نے سگے بھائی اور بھابی کو قتل کر کے فرار ہو گیا،لیویز فورس نے دوہرے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر دی قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

عوام کی فلاح و بہود کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو بلاتاخیر مکمل کی جائے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار : کمشنر قلات ڈویژن حافظ محمد طاہر نے کہا ہے کہ حکومت دیہی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے عوام کی فلاح و بہود کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو بلاتاخیر مکمل کی جائے تحصیل مولہ کے سیاحتی مقام مولہ چٹوک میں ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جائیگا،چیف جسٹس جمال مندوخیل

Posted by & filed under بلوچستان.

حب : چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہاہے کہ عوام کی فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کیلئے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید عدالتوں کا قیام عمل میں لایاجارہاہے خضدار میں ہائی کورٹ بینچ،بیلہ میں قاضی کورٹ اور اوتھل میں انسدا منشیات کورٹ بنائے جائیں گے کسٹم کے کیسز اب کراچی کے بجا ئے بلوچستان ہائی کورٹ میں حل ہونگے لسبیلہ یونیورسٹی میں لاء کالج کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔