فورسز کی قربانیوں کے باعث بلوچستان میں امن قائم ہوا،ضیاء لانگو

Posted by & filed under پاکستان.

خضدار :  وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ خان لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے مثالی امن قائم کرنے میں دیگر فورسزز کے ساتھ لیویز فورس کا بھی قربانیاں شامل ہیں،لیویز بلوچستان کا روایتی فورس ہے۔لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کر کے موجودہ حالات کے ہم آہنگ کرنے سی پیک روٹ کی حفاظت اور سوشو اکنامکس کی اسکیمات کی حفاظت بھی لیویز فورس کے جوانوں کے کاندھوں پر ہو گی روایتی فورس کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں ان کے مسائل ترجحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

عوام مہنگائی کا شکار ہیں، لوگ فاقہ کشی پر مجبور اوران کا قوت خرید جواب دے گئی ہے، نواب ثناء زہری

Posted by & filed under پاکستان.

خضدار: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ گزشتہ ڈیڈھ سال کے عرصے میں عوام پر مہنگائی کا جو آسیب آگرا ہے اس سے پورا ملک خصوصاً بلوچستان کے لوگ بے حد متاثر ہوئے ہیں۔ لوگ فاقہ کشی پر مجبور اور ان کا قوتِ خرید جوا ب دے گئی ہے۔

اے سی دالبندین کا ناکہ لگاکر غیر ضروری لائٹس والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دالبندین : ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دالبندین انجینئر عائشہ زہری نے دالبندین کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر ناکے لگا کر متعدد بڑی اور چھوٹی گاڑیوں کے غیر ضروری اور تیز لائٹس اتار کر متعلقہ ڈرائیورز کو سختی سے ہدایت کی کہ کہ اگر آئندہ کسی بھی گاڑی میں اس طرح غیر ضروری لائٹس پائے گئے تو ڈرائیور سمیت گاڑی مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔

خضدار، نیشنل پارٹی کے درجنوں افراد بی اے پی میں شامل

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: بلوچستان عوامی پارٹی میں قد آور سیاسی رہنماؤں کی شمولیت، نیشنل پارٹی ودیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر باقائد بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، اس موقع پر خضدار میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

حب،گندم کی عدم فراہمی کے باعث متعدد فلور ملز بند

Posted by & filed under پاکستان.

حب : محکمہ خوارک بلوچستان کی جانب سے گندم کی عدم فراہمی کی وجہ سے لسبیلہ میں متعدد فلور ملز بند پڑگئے جس سے لسبیلہ میں آٹے کا بحران پیدا ہوگیا ہے عوام کراچی سے مہنگے داموں آٹا لینے پر مجبور۔

خضدار، گرلز کالج کی پرنسپل کے تبادلے کیخلاف طالبات کا احتجاج، قومی شاہراہ بلاک

Posted by & filed under مزید خبریں.

خضدار: گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خضدار کی پرنسپل کا تبادلہ،طالبات سراپا احتجاج، کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر شاہراہ کو بلاک کر دیا،قومی شاہراہ بلاک ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا،ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد طالبات پر امن طریقے سے منتشر ہو گئیں۔

خضدار آواران میں خواتین کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی ریلی

Posted by & filed under پاکستان.

خضدار :  آواران میں خواتین کی مبینہ گرفتاری و مقدمات کا اندراج کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کال پر خضدار میں احتجاجی ریلی و پریس کلب کے سامنے مظاہرہ۔

ووٹ ضمیر کا عین عکاس ہے حق رائے دہی سے ہی تبدیلی ممکن ہے،خضدار میں سمینار

Posted by & filed under پاکستان.

خضدار: میراووٹ میری پہچان کے عنوان سے خضدار میں ووٹر ڈے منایا گیا اس دوران میونسپل کارپوریشن خضدار میں ایک سیمینارمنعقد کیاگیا جس میں خضدار کی تمام سیاسی و سماجی اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے رہنماء اور نمائندگان کو دعوت دی گئی تھی۔