حب: جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل و بزرگ سیاستدان رؤف خان ساسولی نے کہا ہے کہ طلباء یونینوں کی بحالی کا سوچ فکر مثبت ہے طلباء،ٹریڈ یونین سیاستدان پیداکرنے کی پہلی بنیاد ہے کیونکہ یہ مذکورہ یونین سیاسی نرسری ہیں جہاں سے بڑے بڑے سیاستدان پیدا ہو جاتے ہیں۔
Posts By: نمائند ہ خصوصی
حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے کنڈ ملیز پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،چیف سیکرٹری
حب : چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغرکا گڈانی کنڈملیر کا تفصیلی دورہ گڈانی جیٹی سمیت شپ بریکنگ یارڈ اور کنڈملیر میں مختلف منصوبوں کا معائنہ کیا اور ہنگلاج نانی مندر کا دورہ کیا۔
جھالاوان میں تعلیمی ماحول اور تعلیمی سوچ بھر پور انداز میں پروان چڑھ رہی ہے،کمشنر قلات
خضدار: کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر نے کہاہے کہ جھالاوان میں تعلیمی ماحول اور تعلیمی سوچ بھر پور انداز میں پروان چڑھ رہی ہے، یہاں کے بچوں میں تعلیمی استعداد کار اور علمی مہارت جوبن پر ہے، اس لیئے خضدار پورے بلوچستان کے ماتھے کا جھومر بن کر علمی مرکز کے طور پر متعارف ہورہاہے، جو کہ ہم سب کے لئے حوصلہ افزاء اور باعث مسرت ہے۔
بیروزگار یونین اور سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ کے کوئٹہ پہنچنے پر پولیس کا دھاوا، 100سے زائد گرفتار
مستونگ : بے روزگار ایسوسی ایشن اور سیاسی جماعتوں کی لانگ مارچ پر کوئٹہ پولیس نے دھاوا بول کر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سمیت 100 سے زائد افراد گرفتار شالکوٹ تھانہ سریاب تھانہ کیچی بیگ تھانہ منتقل کر دیئے۔
لانگ مارچ کے شرکاء کی گرفتاری قابل مذمت ہے’نیشنل پارٹی
مستونگ: کوئٹہ میں بیروزگار یونین اور سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں کے گرفتاری کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کے سی سی ممبر ملک عبدالرحمن خواجہ خیل گرینڈالائنس کے حاجی انورشاہوانی نیشنل پارٹی کے شبیرخلجی دوست محمدبلوچ میرعبدالطیف بنگلزئی بی ایس او کے مرکزی رہنماء جہانگیرمنظور بلوچ و دیگر نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نااہل اور سلیکٹڈ صوبائی حکومت کی جانب سے بیروزگار یونین کے پر امن لانگ مارچ پر پولیس کیذریعے یلغار اور بی این پی کے مرکزی لیبر سیکرٹری چئیرمین منظور بلوچ نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر نواز بلوچ بی این پی کے ضلعی صدر میر عبداللہ جان مینگل قلات کے صدر میر قادرمینگل سمیت ڈیڑھ سو سے زائد سیاسی کارکنوں اور بے روزگار نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے۔
سی پیک منصوبے کیلئے انجینئر ز کی ضرورت خضدار یونیورسٹی پوری کرے گی، گورنر بلو چستان
خضدار : خضدار گورنر بلوچستان وچانسلر جسٹس (ر) امان اللہ خان یاسین زئی نے کہاہے کہ تعلیم قوموں کی زینت و پہچان ہوتی ہے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم تعلیم کو اپنی ترجیحات میں شامل کرکے نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کردیں،ترقی کے زینے چڑھنے کے لئے ہمیں من حیث القوم تعلیم ہی کو مقدم رکھ کر آگے بڑھنا ہوگا، حکومت اعلیٰ جامعات کی تعمیر و ترقی کے لئے سنجیدگی سے کوششیں کررہی ہیں، تاکہ ہمارے بچے لکھ پڑھ کر علم کے ہرشعبے میں مہارت حاصل کرسکیں۔
حب تجاوزات کے خاتمے کیلئے انتظامیہ کا آپریشن ’سامان قبضے میں لے لیا
حب : حب انتظا میہ اور پو لیس کا مشتر کہ نا جا ئز تجا وزات کے خلاف کر یک ڈاؤ ن، سند ھ بلو چستان ٹرانسپو رٹر کے بکنگ آفسزاور متعدد دکانو ں کے سامنے رکھا سامان ضبط کرکے دکانیں سیل کر دی گئیں، ایک غیر قانو نی ہو ٹل کو مسما ر کر دیا گیا،تجا وزات کے خلاف کا روائی کو مذید جا ری رکھنے کا فیصلہ۔
بلوچ قومی جہد میں بی ایس او کاکردارناقابل فراموش ہے، شکیل بلوچ
خضدار: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنایزشن پجار کی سابق صوبائی پریس سیکرٹری شکیل بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایس او بلوچ قوم کے لیے ایک روشن آلہ کی مانند ہے جسکے ذریعے سے بلوچ قوم کو بہتر نماہندگی ملی بی ایس او شروع دن سے انتہائی کٹھن حالت سے گزری ہے یہ تنظیم اس سماج میں تخلیق ہوئی جسکو نوابوں، سرداروں، میر، ٹھکریوں اور نائبوں نے اپنا ملکیت بنایا ہوا تھا۔
کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کریں بھرپور حصہ لیں گے، اسرار زہری
خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی قائد سابق وفاقی اور صوبائی وزیر میر اسراراللہ خان زہری سے ان کے پارٹی کے سینئر رہنماء چیف یاسر بلوچ کی کراچی میں اہم ملاقات، پارٹی و علاقائی معاملات پر گفت و شنید ہوئی۔
اپنی سرزمین پر ہمیشہ باطل کے سامنے سینہ سپر رہے، شفیق مینگل
خضدار: جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے خضدار میں قبائلی و سیاسی رہنماء سردار زادہ میر شہزاد غلامانی اور ان کے ساتھیوں کی جھالاوان عوامی پینل میں شمولیت اختیار کرنے کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری تاریخ جدوجہد پر مشتمل ہے ہم اپنے آباؤ اجداد سے لیکر آج تک ہمیشہ سے اس سرزمین پر باطل کے خلاف جدوجہد کرتے رہے اور اسلام، دین اور مظلوم کی شان کو بلند کرنے کا اعزاز بھی ہمیں ہی نصیب ہوا، اس جدوجہد پر ہمیں فخر بھی حاصل ہے اور اسے ہم اپنے لئے مشعل راہ بھی سمجھتے ہیں۔