
خضدار : وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونِ خصوصی آغا شکیل احمددرانی نے کہاہے کہ عوام کی جانب سے ہماری جماعت پر اعتماد بڑھ رہاہے اور عوام ترقی پسندانہ سوچ لیکر بی اے پی میں شمولیت اختیار کررہی ہے یہی عوام کی مثبت سوچ کی طر پیش قدمی ہے، ماضی میں یہاں عوام کا استحصال ہوتا رہاہے ترقیاتی منصوبے ہوں یا ملازمتیں سب میں غریب اور مستحق لوگوں کو نظر انداز کیا جاتا رہاہے۔