ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث بلوچستان کے عوام ترقیاتی عمل سے محروم رہے، جام کمال

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے کہاہے کہ میں جھالاوان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں مجھے جھالاوان کے عوام نے جو پیار اور عزت دی ہے وہ کبھی نہیں بھلاؤنگا،میرا تعلق جھالاوان سے بھی ہے اور لسبیلہ سے بھی ہے،ہمیں یہاں کے عوام کی محبت اور خلوص کی قدر ہے۔

6نکات میں بلوچستان کے مسئلے کا حل موجود ہے مگر اسلام آباد میں ہماری بات نہیں سنی جارہی، اختر مینگل

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ عوام کی آواز ہم اسلام آباد تک پہنچا رہے ہیں مگر افسوس وہاں بہرے بیٹھے ہوئے ہیں ہماری بات نہیں سنی جا رہی ہے،ملک کو تجربہ گاہ بنایا گیا ہے۔

خواتین کو ان کے حقوق،تعلیم،حق رائے دہی سے متعلق تربیت دے رہے ہیں،فضیلہ شاہین

Posted by & filed under پاکستان.

خضدار:  اِنفارمل ڈسٹرکٹ اسمبلی خضدار کی چیئرپرسن فضیلہ شاہین، اسپیکر ثاقبہ دُرمحمد، وومن پولیٹیکل ریسورس سینٹر خضدار کی صدر تبسم نادر نے خضدار پریس کلب میں اِنفارمل ڈسٹرکٹ اسمبلی کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ خواتین میں اعتماد، حوصلہ اور ان میں شعور وآگاہی اجا گر کرنا وقت کی اہم ضرورت اور مستقبل کی تعمیر و ترقی کے لئے بے حد لازمی ہے۔

تعلیمی ایمر جنسی اوروڑھ، تعلیمی اداروں میں کتابیں ملیں نہ ہی سہولیات، اساتذہ نہ ہونے سے اکثر سکول بند، حکمران کہاں ہیں

Posted by & filed under بلوچستان.

وڈھ: اہل بلوچستا ن صوبائی حکومت کی تعلیمی ایمرجنسی کے نا م پر بلند بانگ دعوؤں کی گونج میں لیکن زمینی حقائق اس سے قطعی مختلف، معیاری تعلیم کی پرچار، کورس کی درسی کتب کی سیٹوں کی تاحال مکملی،تعلیم کے نام پر بجٹ مختص کرنا،لیکن دوسری طرف سینکڑوں سکولز کی اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے کئی سالوں سے بند ش ایک سوالیہ نشان ہے؟

حکومت بیرونی ایجنڈے پر قائم رہ کر ملک کو سیکولر سٹیٹ بنانے کی کوشش کررہی ہے ، مولانا فیض محمد/ ملک سکندر

Posted by & filed under مزید خبریں.

خضدار : جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا فیض محمد ،جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ اور رکن قومی اسمبلی مولانا سید محمود شاہ نے کہا ہے کہ مدارس و مساجد اسلام کے قلعے ہیں ان قلعوں میں طلباء و طالبات علم حاصل کر کے اسلامی تعلیمات کو اہل اسلام تک پہنچاتے ہیں ۔

لسبیلہ یونیورسٹی و ڈھ کیمپس کیلئے سردار عطااللہ مینگل کا اراضی دینا تعلیم دوستی کا ثبوت ہے ،گورنر بلوچستان

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی نے کہا ہے کہ اعلی تعلیمی اداروں سے ملک قوم کی امیدیں وابستہ ہیں جہاں سے معیاری اور جدید علوم حاصل کرنے والے ہی آئندہ آنے والی نسلوں کی ترقی کا ضامن اورلکھا پڑھا بلوچستان ہی پاکستان کامستقبل اور ترقی کی بنیاد ہے۔

ڈیرہ مراد جمالی کے مسائل کے حل کیلئے پیدل لانگ مارچ مچھ پہنچ گیا ، سیاسی جماعتوں کی جانب سے شاندار استقبال

Posted by & filed under پاکستان.

مچھ:  ڈیرہ مراد جمالی سے مختلف سیاسی جماعتوں کا اجتماعی حقوق کے حصول کے لئے پیدل لانگ مارچ کرنے والا قافلہ مچھ پہنچ گیا مچھ میں نیشنل پارٹی جے یو آئی مسلم لیگ ن جی ٹی اے آئینی سمیت دیگر ٹریڈ یونینز کی جانب سے پرتپاک اور مثالی استقبال کیا گیا۔

موجودہ حکومت نا تجربہ کار ہے حکمرانوں کے پاس کوئی پلان نہیں ، نواب زہری

Posted by & filed under پاکستان.

خضدار: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے میڈیا نمائندوں کو تفصیلی انٹرویو دیتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ صوبائی حکومت جیسی ناتجربہ کار اور کاہل حکومت اس سے پہلے نہ دیکھی اور نہ ہی اس کی مثال ملتی ہے ، نہ یہ حکومت پلان مرتب کرنے کے اہل ہے اور نہ ہی یہ حکومت پیسے خرچ کرنا جانتی ہے۔