اسرائیل کو تسلیم کرنیکی کوشش کی گئی تو بھر پور احتجاج کریں گے،جماعت اسلامی کا خضدار میں جلسہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل و سابق ایم این اے لیاقت بلوچ، جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر عبدالحق ہاشمی، جنرل سیکریٹری مولانا ہدایت الرحمن بلوچ، رکن بلوچستان اسمبلی و جے یوآئی کے رہنماء میر یونس عزیز زہری، معروف خطیب احمد جمشید، جے یوآئی کے رہنماء (ر) جسٹس عبدالقادر مینگل،جماعت اسلامی خضدار کے سابق امیر و مدرسہ تفہیم القرآن قادر آباد کے مدیر مولانا محمد اسلم گزگینے ۔

جامعہ بلوچستان مستونگ کیمپس سے تعلیم کو فروغ ملے گا ،معاشرتی ترقی کیلئے پروفیشنل اور فنی تعلیم ضروری ہے ،نواب رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان.

مستونگ : سابق وزیراعلٰی و رکن صوبائی اسمبلی چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی ڈاکٹرجاوید اقبال ایم پی اے شکیلہ نوید دہوار بی این پی کے مرکزی لیبر سیکرٹری منظور بلوچ نے کہا کہ سب کیمپس کے ذریعے علم و دانش کی آماجگاہ کو روشن کیا جارہا ہے ۔

ہائے یہ بیروزگاری ،خضدار لیویز کے 167آسامیوں کیلئے اعلیٰ تعلیم یافتہ 3192امیدوار میدان میں

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار:  خضدار میں لیویز فورس کے 167خالی آسامیوں پربھرتی کے لئے 3192امیدوار ٹیسٹ اور انٹرویوز دے رہے ہیں ،ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی لیویز کی خالی آسامیوں کے لئے ٹیسٹ اور انٹرویو لے رہی ہے۔

وڈھ ، قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ڈمپر میں تصادم 6افراد جاں بحق ،16زخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار : قومی شاہراہ پر وڈھ کے قریب مسافر بس اور ڈمپر ٹرک میں خوفناک تصادم بس ڈرائیور کلینر سمیت چھ مسافرجاں بحق سولہ مسافر زخمی حادثہ اور ٹیک کے باعث پیش آیا زخمیوں کو وڈھ میں طبی امداد کے بعد ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کیا گیا ۔

موجودہ حکومت کے دور میں اسلامی دفعات پر حملے ہورہے ہیں،مولانا فیض محمد ، مولانا قمر الدین

Posted by & filed under مزید خبریں.

خضدار: جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا فیض محمد جے یوآئی کے مرکزی نائب امیر سابق ایم این اے مولانا قمرالدین جے یوآئی کے صوبائی رہنماء سید فضل الرحمن شاہ، مفتی عبدالقادر شاہوانی ، مولانا محمد اسحاق شاہوانی، سردار علی محمد قلندرانی و دیگر نے خضدار میں مدرسہ تحسین القرآن سونیجی میں دستار بندی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ جمعیت علمائے اسلام نظریہ پاکستان کی حفاظت اور اسلامی تشخص کے دفاع کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے ۔

18ترمیم پر قدغن قبول نہیں ہوگا،صوبے مطمئن ہوں گے تو پاکستان مضبوط ہوگا،طاہر بزنجو

Posted by & filed under پاکستان.

خضدار: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ ہمارے نزدیک اٹھارویں ترمیم پارلیمنٹ اور عوامی نمائندوں کا ایک قابل فخر کارنامہ ہے ۔

گوادر میں زمینداروں کی اراضی کو سرکاری قرار دیا جارہا ہے ، قبول نہیں،اسلم بھوتانی

Posted by & filed under بلوچستان.

پسنی : ایم این اے لسبیلہ گوادرمحمداسلم بھوتانی نے کہاہے کہ ضلع گوادر کے زمینداروں کے اراضیات کو سرکاری قراردینا کسی بھی صورت قبول نہیں ہے ،پسنی اور چربندن میں بجلی کے مسئلے کو حل کرانے کے لیئے کیسکو کو ایک کروڑروپے سے زائد رقوم مہیاکردی گئی ۔

لورالائی فورسز کا آپریشن 2خودکش حملہ آوروں سمیت 4افراد ہلاک،آپریشن کے دوران خودکش دھماکہ دو افراد جاں بحق 7زخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ+لورالائی: بلوچستان کے ضلع لورالائی میں سیکورٹی فورسز کے ایک آپریشن میں دو خودکش حملہ آوروں سمیت چار افراد مارے گئے۔ آپریشن کے دوران خودکش دھماکے سے قریبی مکان کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔ 

خضدار، ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ، دو زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار :  قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق دو شدید زخمی ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر)محمد الیاس کبزئی کے مطابق ہفتہ کی شب قومی شاہراہ گوادر تا رتوڈیرو سورگز کے مقام پر دو تیز رفتار موٹر سائیکل ٹرالر کے زد میں آگئے جس کے نتیجے میں 4نوجوان شدید زخمی ہوگئے ۔

خضدار ، تعلیمی شعور و آگاہی مہم کے حوالے سے نیشنل پارٹی و بی ایس او پجار کی ریلی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار : نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وضلعی آرگنائزر میر آصف جمالدینی،ممبر سینٹرل کمیٹی نیشنل پارٹی عبدالحمید ایڈوکیٹ ، نادر بلوچ ،مرکزی جنرل سیکریٹری بی ایس او پجار کے نادر بلوچ نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں شعبہ تعلیم پسماندگی کا شکار ہے جہالت کے اندھیروں سے نکلنے اورتعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لیئے والدین اساتذہ اور تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کو جنگی بنیادوں پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔