
خضدار: ملک کے دیگر حصوں کی طرح خضدار میں بھی بلوچ کلچر ڈے راویتی جوش و جزبے کے ساتھ منایا گیا،بلوچستان عوامی پارٹی اور رند اتحاد کی جانب سے کلچر ڈے کے حوالے سے ریلیاں نکالی گئیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکٹ ہاوس خضدار میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اور مہمانوں کو بلوچی دستار پہنایا گیا تفصیلات کے مطابق بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے بلوچستان عوامی پارٹی اور رند اتحاد کے زیر اہتمام ریلیاں نکالی گئیں۔