حفیظ ساجدی کاقتل حالات خراب کرنے کی کوشش ہے، آغاشکیل درانی

Posted by & filed under پاکستان.

خضدار: بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیئر رہنماء آغا شکیل احمد درانی میر خالد بزنجو سردار عزیز محمد عمرانی سردار بلند خان غلامانی وڈیرہ محمد صالح جاموٹ میر عبدالقیوم ساسولی حاجی جاوید سوز بشیراحمد جتک میر شاہجہاں عمرانی محمد ا سماعیل م ینگل حاجی عبدالقادر زہری ماسٹرعبدالخالق نذیرنتھوانی ممتاز بلوچ رئیس ثناء مینگل رئیس نصیراحمد گنگو احمد خان گنگو انجینئر علی اکبر نذیراحمد زہری ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں سردارمحمد حیات خان ساجدی کے چھوٹے بھائی سردار زادہ عبدالحفیظ ساجدی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سردارزادہ عبدالحفیظ ساجدی کا قتل حالات کو مزید خراب کرنے کی کوشش ہے ۔

نال ، فائرنگ سے سردار ساجدی کے چھوٹے بھائی حفیظ ساجدی جاں بحق،امن دشمن ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں ، وزیر داخلہ

Posted by & filed under پاکستان.

نال: سردار حیات خان ساجدی کے چھوٹے بھائی سردار زادہ میرعبدالحفیظ ساجدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام تحصیل نال کے علاقے سریج گریشہ میں نا معلوم مسلح افراد نے سردار زادہ میر عبدالحفیظ ساجدی کو اس وقت اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا جب وہ سریج گریشہ کے مقام پر ایک دوکان میں بیٹھے ہوئے تھے ۔

حکومت کے ترقی اور خوشحالی کے تمام دعوے مرغی اور انڈے بیچنے پر ختم ہوگئیں ، غفور حیدری

Posted by & filed under پاکستان.

خضدار :  جمعیت علما ء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرمولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت نے سو دن کا ڈھنڈورا پیٹتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کے جملہ مسائل حل کرینگے اور بڑے میگا پراجیکٹس لائیں گے ،

عدالت سے میرے حق میں فیصلہ آنا سچ کی فتح ہے، نواب ثناء زہری

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاکہ عدالت سے ہمارے حق میں فیصلہ آنا حق اور سچ کی فتح ہے ، ایک فیصلہ عوام نے دیا اورآج اس کی تائید معزز عدالت نے کی ۔

خضدار، تفریحی مقام پیروعمر کے بہتے پانی کے چشمے خشک ہوگئے

Posted by & filed under مزید خبریں.

خضدار :  خضدار شہر کے قریب واقع تفریحی مقام پیرو عمر میں بہتے پانی کے چشمے خشک ہونے کی و جہ سے ویران ہوگیا ہے یہ مقام جو کہ اپنی خوبصورتی بہتے ہوئے شفاف پانی کی وجہ سے عام لوگوں کے توجہ کا مرکز تھا اب سنسان ہوگیااور اب تو مقامی لوگوں کو پینے کے پانی کے لئے بھی شدید مشکلات ہیں ۔

سلامی اقدار کو فروغ دینے کیلئے عصری تعلیمی اداروں کو کردار ادا کرنا چاہیئے ، مولانا قمر الدین

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار : جے یو آئی پاکستان کے نائب امیر سابق ایم این اے مولانا قمرالدین نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسلامی اقدار کو فروغ دینے میں عصری تعلیمی اداروں کے کردار کو آگے لانے کی ضرورت ہے ۔

خضدار میں بلوچستان ہائیکورٹ کا سرکٹ بینچ قائم کیا جائے، قاضی نذیر ایڈووکیٹ

Posted by & filed under پاکستان.

خضدار : ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع خضدار کے صدر قاضی نذیر احمد ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری خالد محمود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی و سینٹ میں قانون سازی کے بعد بھی خضدار میں بلوچستان ہائی کورٹ کے سرکٹ بینچ کا قیام تا حال ممکن نہیں ہو سکا ۔

خضدار ، تین ارب روپے کی لاگت سے شہید سکندر یونیورسٹی کی تعمیراتی کام جاری

Posted by & filed under پاکستان.

خضدار: خضدار تین ارب روپے کی لاگت سے شہید سکندر یونیورسٹی پائیہ تکمیل کی جانب گامزن، ایس ایس یونیورسٹی جھالاوان میں نئے باب کا اضافہ ہے ،،نئی نسل کو اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے تعلیمی اس بڑے پراجیکٹ کامنصوبہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے دی تھی ، جس پر پینتالیس فیصد تعمیراتی منصوبہ مکمل ہوچکا ہے ۔