
خضدار : جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر ضلع خضدار کے امیر مولانا قمر الدین صوبائی امیر سنیٹر مولانا فیض محمد ضلعی جنرل سیکرٹری عبد القادر شاہوانی اور مولانا محمد صدیق مینگل نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کی جدو جہد اس ملک میں نصف صدی سے زائد پر مشتمل ہے ہماری جماعت اور اس کی قیادت نے جمہوریت کی بحالی آئین کی عمل داری کے لئے طویل خدمات انجام دیا ہے ۔