خاران،جمعیت کے زیر اہتمام ریٹرنگ آفیسر کے خلاف احتجاج

Posted by & filed under پاکستان.

خاران: حلقہ پی بی 41 واشک کے انتخابی نتائج پر امیدواروں کے جانب سے دھرنوں احتجاج کا سلسلہ ریٹرنگ آفیسر واشک بمقام خاران کے دفتر کے سامنے آج علی الصبح متحدہ مجلس عمل کے نامزد امیدوار حاجی زاہد خان ریکی نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ واشک میں انتخابی نتائج کے روکنے کے خلاف گھنٹوں دھرنا دیا ۔

بلوچستان میں ایم ایم اے کی کامیابی مقبولیت کی دلیل ہے، مولانا فیض

Posted by & filed under پاکستان.

خضدار : جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر سنیٹر مولانا فیض محمد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کی کامیابی عوام میں پارٹی کی مقبولیت کی دلیل ہے پاکستان میں مجموعی نتائج کے بارے ایم ایم و جمعیت علماء اسلام کا رد عمل سو فیصد درست ہے ۔

جان محمد دشتی نے این اے271 کے غیر سرکاری نتائج کو مسترد کر دیا

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  بی این پی کے امیدوار قومی اسمبلی NA-271کیچ جان محمددشتی نے قومی اسمبلی حلقہNA-271کے غیر سرکاری نتائج کومستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخی دھاندلی کرکے عوام کے مینڈیٹ پر شب خون ماراگیا ا س نتیجے کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے جو بند کمروں ترتیب دیا گیا۔ 

خضدار کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں، مولانا فیض محمد، رؤف مینگل

Posted by & filed under پاکستان.

خضدار :  جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا فیض محمد سمانی،بی این پی کے مرکزی رہنماء سابق رکن قومی اسمبلی میر عبدالرؤف مینگل،ایم ایم اے اور بی این پی کے مشترکہ امیدوار برائے حلقہ پی بی 39 خضدار میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ ووٹ ایک امانت ہے اس امانت کو اس پارٹی کے حق میں استعمال کرنا چائیے جس کی منشور میں تمام مسائل کا حل موجود ہے ووٹ تقدیر بدلنے کی بنیاد ہے ۔

بلوچستان میں لوگوں کی عزت نفس تک محفوظ نہیں، اسرار زہری

Posted by & filed under پاکستان.

خضدار:  بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے قائد و بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 38و پی بی 39 پر پارٹی کے نامزد امیدوار میر اسرار اللہ زہری نے کہا ہے کہ بنیادی سہولتوں کا فقدان اپنی جگہ بلوچستان میں آج لوگوں کی عزت نفس محفوظ نہیں۔ 

مجھ پر ایک پیسے کے کرپشن کے الزام نہیں،قادر بلوچ

Posted by & filed under پاکستان.

خاران: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی صدر نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 268 سابق وفاقی وزیر(ر)عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے خاران نوشکی اور چاغی کے عوام امیدواروں کی کارکردگی کے بنیاد پر اپنا ووٹ استعمال کریں ہماری سابقہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔

مخالفین منفی پروپیگنڈہ کا سہارا لینے کی بجائے پچیس جولائی کو مقابلے کے لےئے تیار رہیں،اسرارزہری

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار:  بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ و بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 38زہری،کرخ ،مولہ و پی بی39 خضدار نال سے پارٹی کے نامزد امیدوارمیر اسراراللہ زہری نے کہا ہے کہ مخالفین منفی پروپیگنڈہ کا سہارا لینے کی بجائے پچیس جولائی کو مقابلے کے لےئے تیار رہیں۔

نواب چنگیز مری نے دوستین ڈومکی کی حمایت کا اعلان کردیا

Posted by & filed under پاکستان.

سبی: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء ومری قبائل کے سربراہ نواب چنگیز خان مری کی جانب سے حلقہ این اے 259سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امید وار میر دوستین خان ڈومکی کے حمایت کا اعلان،مری گروپ اور حمایتوں کی جانب سے ڈومکی کیمپ میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد۔

تربت سمیت مکران بھر کی بجلی کے تعطل کو 3 ہفتے گزر گئے ،بحالی کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت : تربت سمیت مکران بھر بجلی کے تعطل کو تین ہفتے گزر گئے، ڈپٹی کمشنر کیچ کی جانب سے ممکنہ درستگی کی تاریخ بھی گز گئی مگر ایران سے بلا تعطل بحالی ممکن نا ہوسکی۔ جیکی گور گریڈ اسٹیشن سے مکران کو سپلائی کی جانے والی بجلی گزشتہ تین ہفتوں سے ایران نے بند کردیا ہے ۔