خضدار : الیکشن 2018 ء ،بلوچستان کے چار حلقوں پر بھائی ایک دوسرے کے مد مقابل امیدوار ہونگے ،نواب رئیسانی ،نواب زہری ،نواب مری کا اپنے چھوٹے بھائیوں سے مقابلہ ہو گا ۔
Posts By: نمائند ہ خصوصی
الیکشن میں من پسند افراد کو کامیاب بنانے کیلئے دھونس دھمکیوں سے کام لیا جا رہا ہے، اختر مینگل
خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سابق وزیر اعلی ٰ بلوچستان سردار اخترجان مینگل جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر سابق ایم این اے مولانا قمر الدین نے کہا ہے کہ الیکشن کو آزاد غیر جانبدار بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ہر قسم کی مداخلت کو ختم کیا جائے آئین میں انتخابات کو غیر جانبدارنہ بنانے کا کہا گیا ہے ۔
نواز شریف ملک کے محسن ہیں عدالت کا فیصلہ تعجب خیز ہے ،ثناء اللہ زہری
خضدار: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان پی بی 39سے نامزد امیدوار نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ ملک کو تجربہ گاہ بنانے سے مسائل حل نہیں ہونگے اور نہ ہی سیاست دانوں کو سزائیں دے کر کوئی اچھی روایت قائم کی جا رہی ہے ۔
غیر سیاسی افراد کو عوام پر مسلط کرنے سے صوبے کی محرومی میں اضافہ ہوگا، اسرار زہری
خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سربراہ و بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 38زہری کرخ مولہ و پی بی 39خضدار نال سے نامزد امیدوار میر اسراراللہ زہری نے کہا ہے کہ الیکشن میں غیر سیاسی افراد کو مسلط کرنے سے سیاسی احساس محرومیت میں اضافہ ہوگا اور اس کے منفی اثرات مرتب ہونگے۔
انتخابی کیمپ پر حملے سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے،قادر بلوچ
خاران: پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر سابق وفاقی وزیر امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 268 خاران چاغی نوشکی جنرل(ر)عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ ہم اپنے سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ کیلئے عوام کے پاس جا رہے ہیں ۔
25 جولائی کو صرف الیکشن نہیں بلکہ دو نظرویوں کی جنگ ہے،ثناء بلوچ
خاران: بی این پی کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی بی 42 ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ ایم پی اے ایک جونیئر کلرک کی آسامی نہیں جس کیلئے جعلی ڈگری کا سہارا لیا جا رہا ہے ۔
پنجاب اوروفاق سے خیرات نہیں مانگتے اپنے وسائل پر حق ملکیت چاہتے ہیں،اخترمینگل /نواب اسلم رئیسانی
مستونگ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد سردار اختر جان مینگل و سابق وزیر اعلٰی بلوچستان چیف آف ساراوان نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا کہ 2013 کے عام انتخابات میں بی این پی کے میڈیٹ کو غیر جمہوری قوتوں نے جعلی وغیر شفاف الیکشن کے ذریعے چرا لیئے گئے ۔
حقوق کی جدوجہد پر بی این پی کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا، اکبر مینگل
وڈھ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق رکن صوبائی اسمبلی میر محمد اکبر مینگل نے کہا ہے کہ بی این پی اور ایم ایم اے کا جھالاوان میں انتخابی اتحاد عوام کی وسیع تر مفاد اور ایک تاریخی دوستی کی بنیاد پرہوئی ہے جس کی بنیاد نیب کے دور میں رکھی گئی تھی اتحاد کے مشترکہ امیدوار عوامی قوت سے بھر پو کامیابی حاصل کرئینگے بی این پی اور ایم ایم اے کے کارکنان عوامی رابطے کو تیز کرکے قائدین کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں ۔
نواب رئیسانی کا نگران وزیر اعلیٰ کو فون مستونگ گریڈ اسٹیشن کی فوری مرمت کا مطالبہ
مستونگ: چیف آف سراوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کا وزیراعلی بلوچستان علاؤالدین مری سے ٹیلیفونک رابطہ۔ نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے مستونگ واپڈا گریڈ اسٹیشن میں گزشتہ دنوں آتشزدگی کے باعث بجلی کی طویل بندش سے زمینداروں اور گھریلو صارفین کو شدید مشکلات اور نقصانات کے حوالے سے آگاہ کیا۔
خضدار ،جھالاوان عوامی پینل کے زیر اہتمام انتخابی ریلی کا انعقاد
خضدار: جھالاوان عوامی پینل کی ریلی ،خضدار پریس کلب کے سامنے جلسہ عام ، و رہنماؤں کی پریس کانفرنس ،جھالاوان عوامی پینل کی حمایت میں ایک ریلی سردار مراد خان شیخ کی قیادت میں کھٹان خضدار سے نکل کر شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی خضدار پریس کلب پہنچی ۔