بلوچستان ایک ایسا خطہ ہے جس کے حکمران اپنے عوام کو سوائے جھوٹی تسلی اور سبز باغ دکھانے کے اورکچھ نہیں کرتے۔ پچھلے کئی دہائیوں سے حکمرانوں نے اپنی نااہلی اور کمزوری کا ذمہ دار کبھی وفاق کو یا کبھی قبائلی سرداروں کو ٹھہرایا ہے تاکہ اپنی نااہلی کو چھپا سکیں۔بلوچستان میں جتنی بھی حکومتیں آئیں ان کا ہمیشہ سے دعویٰ رہا ہے کہ انھوں نے یہاں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے مثلاً تعلیمی اداروں کے لئے رنگ ورغن کے اخراجات، ایسے سکول،کالجزکو اپ گریڈ کرنا جہاں پہلے سے ہی اساتذہ اورپروفیسرز کی کمی ہویا۔