خضدار،کھٹان ندی سے بوری بند لاش برآمد

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: کھٹان ندی سے بوری بند لاش برآمد ،پولیس نے لاش ٹیچنگ ہسپتا ل خضدار منتقل کر دیا ،جہاں نعش کی شناخت صدام حسین کے نام سے ہوئی ، ورثاء کی درخواست پر پولیس نے قتل کے الزام میں خاتون سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق اتوار کے روز پولیس کو اطلاع ملی کہ کھٹان ندی میں بوری میں بند نعش پڑی ہے۔

کراچی کی شہری پکنک منانے والے وڈھ میں لٹ گئے

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: مولہ چٹوک میں پکنک منانے کے بعد کراچی جانے والے سیاح وڈھ میں لٹ گئے مسلح رہزنوں نے سیاحوں سے تین ہنڈا موٹر سائیکلیں چھین کر فرار ہو گئے ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے نا معلوم مسلح رہزنوں کے خلاف کاروائی شروع کر دی ۔

وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا، اسلم بزنجو

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار : نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ہو یا کہ صوبائی حکومت تین سالوں میں عوام کو مہنگائی،اقربا پروری،امن و امان کی مخدوش صورتحال کے علاوہ کچھ نہیں دیا،بلوچستان میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے،امن و امان کی صورتحال تسلی بخش نہیں،آج بلوچستان کے عوام نیشنل پارٹی کی حکومت کو یاد کرنے لگے ہیں۔

مستونگ، لیویز کی کارروائی ، معصوم بچے کے قاتل گرفتار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: دس سالہ معصوم بچے کے سفاک قاتل ایک ہفتے میں گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق 12 جولائی کو کانک کے علاقہ بشام دولئے کے ایریا میں تین ملزمان نے ایک دس سالہ معصوم بچے کو اپنے ہوس کا نشانہ بنا نے کے بعد اپنے سفاکانہ گناہ کو چھپانے کے لیئے اس معصوم بچے کو زیادتی کے بعد پھتروں کے وار سے قتل کرکے لاش کو پہاڑ میں پھینک دیا تھا۔

15جولائی کے شہداء کی قربانی مشعل راہ ہے ، بلوچ قومی تشخص پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، بی این پی خضدار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار:  بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے زیرِ اہتمام مختلف تحصیلوں خضدار باغبانہ، نال گریشہ، وڈھ، آڑینجی، کرخ مولہ، زہری اور زیدی میں 15 جولائی یومِ شہدائے بلوچستان کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کیاگیا۔

پسنی، عوام کی جان ومال کاتحفظ اولین ترجیح ہے، آئی جی پولیس بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پسنی: آئی جی پولیس بلوچستان محمدطاہر رائے نے کہاہے کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہاکہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیئے اور کاروباری طبقے کو تحفظ فراہم کرنے کے لیئے پولیس موثر اقدامات کررہی ہے اس سلسلے میں جرائم کی بیخ کنی کے لیئے کائونٹرٹیرازم فورس قائم کردی گئی ہے۔

وڈھ میں جھالاوان عوامی پینل کے کارکنوں کی جانب سے قومی شاہراہ پر دھرنا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار:  یوڈھ میں جھالاوان عوامی پینل کے کارکنوں کی جانب سے قومی شاہراہ پر دھرنا ، ٹریفک معطل ،احتجاج سارونہ میں مائنزکی بندش کے خلاف کیا گیا تھا ، ضلعی انتظامیہ سے کامیاب مذکرات کے بعد روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ۔

بیوی کو زبردستی طلاق دینے کیلئے دبائو ڈالا جارہا ہے ، مختار احمد

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: صوبہ سندھ کے شہر گوٹھ جاگیر ضلع شہداد کوٹ کے رہائشی مختار احمد ولد حمل خان قوم چانڈیونے اپنی اہلیہ کے ہمراہ خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تین سال قبل (ح) نامی خاتون سے شادی کی جس سے مجھے دو بچے ہیں۔

اوتھل ، ٹریفک کے دو مختلف حادثوں میں 4افراد جاں بحق ‘ 22سے زائد زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اوتھل:  لسبیلہ میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 4افراد موقع پر جاں بحق،22سے زائد زخمی،اوتھل میں موٹرسائیکل پر سوار جاں بحق افرا د کا تعلق پنجاب سے بتایا جارہاہے۔

اسمبلی واقعہ ، بی این پی جام کمال سے نازیبا حرکت پر معافی مانگے، قبائلی جرگہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اوتھل: ضلع لسبیلہ میں بسنے والے تمام قبائل کا ضلعی ہیڈ کوارٹر اوتھل میں گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے جارہے تھے کہ اپوزیشن جماعتوں کے ایم پی ایز اور ان کے کرائے کے غنڈوں نے حملے کرنے اور نازیبا الفاظ استعمال اور غیر اخلاقی حرکات کر نے پر ایک گرینڈ جرگہ طلب کیا گیا تھا جس میں ضلع لسبیلہ کے مختلف علاقوں حب، وندربیلہ، اوتھل دریجی، کنراج، لاکھڑا، لیاری اور خضدار قافلوں کی صورت میں اوتھل پہنچے۔