خضدار:جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے خضدار میں تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کے احتجاج و روڈ بلاک کے دوران پیش آنے والے پر تشدد واقعہ اور اس کے نتیجے میں حافظ محمد سلیم کے شہید ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مزمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ احتجاجی مظاہرین سے بہترین حکمت عملی کے تحت پر امن انداز میں نمٹا جاسکتا تھا لیکن بد قسمتی سے تشدد کی راہ اختیار کی گئی۔
Posts By: نمائندہ آزادی
خضدار، چٹوک مولہ کے ریسٹ ہاؤس کوتوڑنے کی مذمت کرتے ہیں، سردارنصیراحمدموسیانی
خضدار: بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے رکن سردار نصیر احمد موسیانی نے اپنے ایک بیان میں ضلع خضدار کے مشہور ومعروف سیاحتی مقام چُٹوک مولہ کے ریسٹ ہاؤس کو بی اینڈ آر کی جانب سے توڑے جانے کی خبرکی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں بہت افسوس ہوا ہے۔
انصاف فراہم اور اراضیات واگزارکرائی جائیں،زاہدہ مینگل
خضدار: خضدار کے نواحی علاقہ جعفر آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون سیاسی رہنماء زاہدہ مینگل نے کہا ہے کہ جعفر آباد میں ایک قبائلی شخصیت طاقت کی زور میں میر جدی پشتی اراضیات پر قبضہ کر کے تعمیرات شروع کی ہے حکومت اور حکومتی ادارے مجھے انصاف فراہم کرتے ہوئے میری اراضیات واگزار کروائی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
خضدار،لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی و مظاہرہ
خضدار:خضدار کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا اسکیلز بڑھانے و دیگر مطالبات کے لئے احتجاجی مظاہرہ و ریلی، مظاہرین کی قیادت حبیبہ خاتون کررہی تھی۔ نیشنل پروگرام ایمپلائز ویلفیئریونین خضدار کی جانب سے نکالی گئی خواتین ہیلتھ ورکرز شامل تھیں۔ جنہوں نے خضدا رپریس کلب تک مارچ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھیں تھی جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔
خواتین کی ہر شعبے میں کردار ہی معاشرے کو کامیابی سے ہمکنارکرسکتی ہے، اشرف مینگل
خضدار: خضدار میں تین روزہ وومن ایکسپواختتام پذیر بزنس ایکسپرٹ بقیہ زہری کی کوششوں سے بلدیہ پارک خضدار میں منعقدہ وومن ایکسپو میں خضدا رکی خواتین طالبات اور بچیوں نے بھر پور انداز میں شرکت کی ۔
رکنی میں دو روزہ کوہ سلیمان ادبی میلہ کا انعقاد ,لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔
کوہلو : بلوچستان کے ضلع بارکھان کے سرحدی شہر رکنی میں دو روزہ کوہ سلیمان ادبی میلہ کا افتتاح کردیا گیا ہے افتتاح ہیومن رائٹس کے رہنماء و ادیب حمیدہ نور اور پروفیسر کنزا علیزئی نے فیتہ کاٹ کر کیا ہے,
خاران، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے زراعت متاثر ہوئی ہے ،ثناء بلوچ
خاران: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا کہ خاران اور بلوچستان کے اکثریتی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور خراب وولٹیج کے باعث زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوچکی ہے ۔
کوروناوباء کے باعث ہنگلاج مندرکامیلہ منسوخ کردیاگیا
اوتھل: کوروناوائرس کی تیسری لہرکے سبب ہندوئوں کا سب سے بڑا ہنگلاج مندر کا میلہ منسوخ کردیاگیا،گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ نے شری ہنگلاج ماتاویلفیئرڈیولپمنٹ سوسائٹی کے عہدیداران کو اپنے دفتر طلب کرکے انہیں ملک بھر میں کوروناوائرس کی تیسری لہرکی بڑھتی ہوئی۔
لیویز نے نمایاں مقام حاصل کی ہے،مجیب الرحمن قمبرانی
خضدار: ڈائریکٹر جنرل لیویز بلوچستان مجیب الرحمن قمبرانی نے کہا ہے کہ لیویز فورس اپنی مثالی کارکردگی کی بنیاد پرنمایاں مقام حاصل کرچکی ہے خدا کرے یہ امتیاز تا ابد قائم و دائم رہے لیویز فورس خضدار کی مثالی اورشاندار کردار نے نہ صرف اپنا بلکہ اپنے آفیسرز کا سرفخر سے بلند کیا ہے اٹھارہ مارچ کو باغبانہ میں اغوا کاروں کو جس جرا ت اور بہادری سے نہ صرف پسپا کیا بلکہ مغویوں کو بازیاب کرکے ایک اغواکار کو منتقی انجام تک پہنچایا ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیویز ٹریننگ سینٹر خضدار میں اٹھارہ مارچ کو باغبانہ میں لیویز کارروائی میں حصہ لینے والے بہادر لیویز اہلکاروں میں تعریفی تقسیم اسناد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
امید ہے بی ایس او کی نئی کابینہ تنظیم کو متحرک کریگی ، شفیق ساسولی
خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے صدر شفیق الرحمٰن ساسولی نے بی ایس او کے نو منتخب چیئرمینخ جہانگیر منظور بلوچ و اسکے کابینہ کو بلوچ طلباء و طالبات کی حقیقی نمائندہ و متحرک تنظیم کا بیرک تھام کر زمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ نو منتخب چیئرمین جہانگیرمنظوربلوچ و اس کی کابینہ بی ایس او کو فعال کرنے میں اہم کردار اداکریں گے۔