لسبیلہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کے تین حادثات 5افراد جاں بحق، 11زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اوتھل: بیلہ کے مضافاتی علاقے میں ٹریکٹر الٹ جانے سے 2بہنوں سمیت 3بچیاں جاں بحق جبکہ2بچے زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی شام بیلہ شہر سے چند کلومیٹر دور مضافاتی علاقے گوٹھ صدرانی میں ٹریکٹر الٹ جانے کے نتیجے میں آٹھ سالہ فاطمہ کریم بنت کریم اللہ اور چھ سالہ عظمی کریم بنت کریم اللہ موقع پر جاں بحق جبکہ سات سالہ مریم بنت ظفراللہ، آمنہ بنت نصیر اور رضوان ولد نصیر زخمی ہوگئے۔

سیاست میں آج تک کسی کی بیساکھیوں کا سہارا نہیں لیا ،اسرار زہری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے قائد سابق وفاقی وزیر میر اسرارا للہ خان زہری سے ان کی رہائشگاہ کراچی میں بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) خضدار کے سینئر رہنماء چیف یاسر بلوچ ، بی این پی (عوامی) خضدار کے جنرل سیکریٹری صدام بلوچ کی ملاقات ، ملکی صوبائی اور علاقائی سیاسی موضوعات پر گفت و شنید ملاقات کے دوران موجودہ ملکی صورتحال پر ایک دوسرے کے خیالات کاتبادلہ بھی ہو ا۔

خواتین مارچ میں گستاخانہ نعروں کے خلاف خضدار میں ریلی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: 8مارچ کو خواتین ڈے کے موقع پر باہر نکلنے والی خواتین مارچ میں گستاخانہ نعروں کے خلاف خضدار میں ریلی نکالی گئی ۔ ریلی اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کی جانب سے نکالی گئی تھی، جس کی قیادت میر شہباز خان غلامانی کررہے تھے ۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے، جن پر خواتین گستاخانہ مارچ کے خلاف نعرے درج تھے ۔

پسماندہ اضلاع کے بچوں کو اعلی تعلیم فراہم کی جارہی ہے ،آئی جی ایف سی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

واشک: ائی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ میجر جنرل ایمن بلال صفدرنے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا بلوچستان ساؤتھ میں تعلیمی اداروں کا قیام پسماندہ اضلاع کے بچوں اور بچیوں کو اعلی تعلیم یافتہ کر کے مستقبل سنوارنے کا سہنری موقع دلانا ہے۔

سیاسی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس، خضدار کے تعلیمی اداروں کے تحفظ کیلئے تحریک شروع کرنیکا اعلان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: 04 مارچ 2021 کو بلوچستان حکومت کی جانب سے جھالاوان میڈیکل کالج، 300 بیڈڈ ہاسپیٹل اور وومن پولی ٹیکنیک منصوبوں کو ختم کرنے کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے ردعمل میں شفیق الرحمٰن ساسولی کی صدارت میں خضدار کے تمام سیاسی جماعتوں، ٹریڈ یونیئنز کا مشترکہ اجلاس منعقدہوا، ” سیو خضدار’زانسٹیٹیوٹ موومنٹ” کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کرکے کمیٹی تشکیل دی گئی۔

خضدار ، نجی کمپنی کی گاڑی کو حادثہ دو مزدور جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: گریشہ کے مقام پر نجی کمپنی کی گاڑی کو حادثہ دو مزدور جاں بحق ہو گئے ،آمدہ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز خضدار ٹو بیسمہ ایم 8 روڈ پر کام کرنے والی نجی کمپنی کی گاڑی کو گریشہ کے قریب حادثہ پیش آیا ۔

بلوچستان میں قیام امن پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،حافظ عبدالسابط

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم بلوچستان حافظ عبدالباسط نے کہا ہے کہ قلات مکران ڈویژن سمیت پورے بلوچستا ن میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے حکومت بھر پور توجہ دے رہی ہے ،عوام کو پر امن ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجحات میں شامل ہے ،تمام متعلقہ آفسران اپنے اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں ،اشتہاری ملزمان کے خلاف مزید گھیرا تنگ کریں۔

خضدار، نال ، وڈھ، زیدی اور کرخ میں موٹر سائیکل چوری کے واقعات میں اضافہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: خضدار ،نال ،وڈھ ،زیدی اور کرخ کے علاقوں میں موٹر سائیکلیں چھننے اور چوری کرنے کے وارداتوں میں اضافہ ،ایک ہفتے کے دوران درجن بھر افراد کو ان کی نئی موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا دوسری جانب نال پولیس نے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گرو کے دو ارکان کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ،زیدی بھی قبائلی افراد و لیویز نے مشترکہ طور پر ایک چور کو قابو کر کے حوالات پہنچا دی۔

خاران:افغان مہاجرین کی شناختی کارڈ کے اجراء کیخلاف بی ایس او کی احتجاجی ریلی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خاران: بی ایس او اور بی ایس او پجار کے زیر اہتمام خاران میں غیر مقامی افراد اور افغان مہاجرین کی بڑھتی ہوئی آبادکاری اور شناختی کارڈ کا اجراء نامنظور ریلی، بی ایس او اور بی ایس او پجار کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں مختلف سیاسی سماجی ومذہبی جماعتوں کےنمائندوں سمیت طلباء اورسول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے ریلی شرکاء نے مختلف شاہراہوں پر گشت کرتے ہوئے نادرا آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا

بلوچستان میں سب سے زیادہ ڈیمز کی ضرورت ہے،قادر بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خاران: سابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں سب سے زیادہ ڈیمز کی ضرورت ہے گروک اسٹوریج ڈیم سے علاقے میں زرعی انقلاب آئے گا ان خیالات کا اظہار انھوں خاران میں زیر تعمیر گروک اسٹوریج ڈیم کے دورے کے موقع پر کیا۔