اوتھل: لسبیلہ کے مقامی قدیمی قبائل کے وفد کی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سے ملاقات،لسبیلہ میں غیرمقامیوں کو لوکل سرٹیفکیٹس جاری کرنے پر پابندی کا مطالبہ،لسبیلہ کی گزٹیڈلسٹ میں شامل قبائل کے علاوہ غیرمقامیوں کو لوکل سرٹیفکیٹ کسی صورت جاری کرنے کی اجاز ت نہیں دی جائے گی ،غیرمقامیوں کو لوکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے نہ صرف ہماری شناخت بلکہ ہمارے آنے والی نسلوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے ۔
Posts By: نمائندہ آزادی
جھالاوان میڈیکل کالج کے خاتمے کی کوششیں جاری ہیں فیصلہ قبول نہیں ہوگا ‘ شفیق الرحمان ساسولی
خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے صدر شفیق الرحمٰن ساسولی، بی این پی کے جنرل سیکرٹری عبدالنبی بلوچ، تحصیل صدر سفرخان مینگل، میر خلیل احمد موسیانی سینئر رہنما حیدر زمان ودیگر پارٹی عہدیداران کے ہمراہ خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے تاریخی شہر ہونے کے ساتھ ساتھ کوئٹہ کے بعد سب سے گْنجان اور قومی شاہراہ پرواقع یہ ضلع بلوچستان کی تعلیم، معیشت۔
مند میں کالج کاقیام فوری عمل میں لایا جائے، مینابلوچ
تربت: باپ پاری کی خواتین رہنماء مینا بلوچ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بلوچستان کے کثیر آبادی والے علاقوں میں تعلیمی اداروں کی کمی سے معاشرتی وملکی ترقی ممکن نہیں ہوپارہی،صوبے کے اکثر اضلاع میں آج بھی کالجز نہیں۔
نوکنڈی کار گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق 3افراد زخمی
رخشان ڈویژن کے نوکنڈی علاقےکے ایریا تراسی لانڈھی کے مقام نیشنل ہاوے شاہراہِ پر کار گاڑی الٹ گئی ، ایک شخص موقع پر جان بحق، تین زخمی، حادثہ گاڑی ٹائر برسٹ ہونے کے باعث پیش ائی، زخمیوں کو دالبندین ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ جان بحق شخص خاران کے پولیس سب انسپکٹر امان اللہ بلوچ ہے جس کے میت خاران لائی جا رہی ہے، نوجوان پولیس سب انسپکٹر امان اللہ بلوچ کی ناگہانی موت پر اہل خاران غمِ زدہ۔
کریم جتک کے بھائی کے قتل، قبائل کو دست و گریبان کرنے کی سازش ہے، بی ایس او پجار
خضدار: بی ایس او (پجار) خضدار زون کے سابق صدر کریم جتک کے بڑے بھائی کو صرف اس بنیاد پر فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا کیونکہ ان کا تعلق جتک قبیلہ سے تھا ہم سمجھتے ہیں کہ ایک سازش کے تحت بلوچستان میں خانہ جنگی کی کیفیت پیدا کی جا رہی ہے قبائل کو ایک دوسرے کے خلاف دست و گریبان کیاجا رہا ہے جو کہ نہ صرف افسوسناک عمل ہے۔
خضدار تاریخی ثقافتی حوالے سے روایات کا مرکز ہے، ولی محمد بڑیچ
خضدار: ڈپٹی کمشنر خضدار محمد ولی بڑیچ نے کہاہے کہ خضدار تاریخی ثقافتی حوالے سے روایات کا مرکز ہے، جہاں کام کرتے ہوئے ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں اور کوئی آفیسر ہمہ وقت کام کرنے اور شہریوں کے مسائل کے حل میں مگن رہتا ہے، میں اور میری پوری ٹیم اس ڈسٹرکٹ کے تمام مسائل کو چیلنج سمجھ کر کام کررہی ہے۔ خضدار کے لوگ معاملہ فہم اور معاون بننے والے ہیں۔
حقیقی جمہوریت، بنیادی انسانی حقوق اور استحصالی پالیسیوں کیخلاف جدوجہد کررہے ہیں،شفیق ساسولی
خضدار: بی این پی کے ضلعی آفس میں ضلعی صدر شفیق الرحمان ساسولی نے نومنتخب تحصیل کابینہ سے حلف لینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بی این پی کا عوام کے ساتھ ایک نظریاتی رشتہ ہے اور اس رشتے کو توڑنے کی کوشش کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ حقیقی جمہوریت کی فروغ، بنیادی انسانی، معاشی اور آزادی اظہار کے حقوق، پسماندگی غربت جہالت اور استحصالی پالیسیوں کے خاتمے۔
ا نجیرہ میں چھاپہ اور لوگوں کی گرفتاری اشتعال انگیزی ہے قبول نہیں ،قبائلی عمائدین
خضدار: چیف آف جھالاوان سیاسی فورم کے مرکزی رہنماوں میر عبدالرحمن زہری،حاجی عید محمد ایڈووکیٹ،ڈاکٹر حضور بخش زہری،محمد رمضان شیخ نے کہا ہے کہ تخت جھالاوان انجیرہ بلوچ قبائل کا مشترکہ گھر اور روایتوں کا امین ہے ۔
رواں ماہ کے آخر میں پی ڈی ایم کا جلسہ خضدار میں ہوگا ، جمعیت
خضدار: جمعیت علمائے اسلام خضدار کے قائمقام امیر مفتی عبدالقادر شاہوانی، رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری،جے یوآئی خضدار کے جنرل سیکریٹری مولانا عنایت اللہ رودینی نے کہاہے کہ خضدار میں رواں ماہ کے آخر میں پی ڈی ایم کاعظیم الشان جلسہ عام منعقد ہورہاہے، جس میں مرکزی قائدین پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔
بلوچستان:102لاپتہ افراد بازیاب
کوئٹہ: بلوچستان میں مزید 102لاپتہ افراد کی بازیابی کی تصدیق ہوگئی،محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم حکومتی کمیشن کی جانب سے لاپتہ افراد کے کیسزکی سماعت سکندر جمالی آڈیٹوریم کوئٹہ میں جاری چوتھے روز بھی بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق جج فضل الرحمان کی سربراہی میں جاری رہی