خضدار: رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاکہ اسلام آباد میں جائز مطالبات و حقوق کے لئے احتجاج کرنے والے ملازمین پر تشدد، شیلنگ اور ان کی گرفتاری افسوسناک ہے ، حکومت کی جانب سے ملازمین کے پرامن احتجاج کو منتشر کرنے کے لئے جس طرح طاقت کا استعمال عمل لایا گیا اور انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی گئی۔
Posts By: نمائندہ آزادی
کوہلو میں آبی بحران، ٹینکر مافیا کی چاندی، عوام پانی کی بوند کو ترس گئے
کوہلو:کوہلو شہر کے مختلف علاقوں میں قلت آب کیباعث شہری در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔ شہر کے گنجان آباد علاقوں میں پینے کے صاف پانی کے حصول کیلئے شہری سرگرداں نظر آتے ہیں عوامی حلقوں کا فوری طور پر صاف پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے رپورٹ کے مطابق کوہلو شہر کے گنجان آباد علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے
پی ڈی ایم کی منظم تحریک سے حکمران خوفزدہ ہیں، یونس عزیز زہری
اوستہ محمد: جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی منظم تحریک سے حکمران خوفزدہ ہیں عوام کو نااہل حکمرانوں کے سہارے ہرگز نہیں چھوڑیں گے میر محمد اسلم خان عمرانی نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعیت کے کارواں میں شامل ہوئے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے میر یونس عزیز زہری نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔
بیلہ قومی شاہراہ پر ایک اور حادثہ 10 افراد زخمی
بیلہ: حب سے خضدار جانے والی پک اپ الٹ گئی ایک ہی خاندان کے خواتین بچوں سمیت 10 افراد زخمی سول ہسپتال بیلہ میں طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز حب سے خضدار جانے والی پک اب نمبر PAA786 جس میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے بیلہ کے قریب آر سی ڈی شاہراہ کنڈی کے مقام پر ٹائر برسٹ ہوجانے سے الٹ گئی۔
بلوچ قبائل کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،سرفراز بگٹی کا یکجہتی ریلی سے خطاب
ڈیرہ بگٹی: سینیٹر میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈیرہ بگٹی میں بھی ریلی کا انعقادسرفراز بگٹی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے ، بلوچ قبائل اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں نہتے کشمیریوں پر انڈین فوج کے… Read more »
بلوچ متحدہ محاذنےکابینہ تشکیل دے دی
کراچی: بلوچ متحدہ محاز کی عبوری مدت کے لئے کابینہ تشکیل دے دی گئی ، سینئیر سیاستدان یوسف مستی خان کنوینئر ،کلثوم بلوچ ڈپٹی کنوینئر، اکبر ولی جنرل سیکریٹری،زرین بلوچ جوائنٹ سیکریٹری، عظیم دہقان سیکریٹری مالیات اور اکرم بلوچ کو میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا۔
زہری ،مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
خضدار: تحصیل زہری میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق لیویز لائن آفیسرعطاء اللہ کے مطابق تحصیل زہری کے علاقہ مشک روڈ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افرادپیر محمد ولد پیر ولی عطا ء اللہ ولد محمد عثمان ساکنان زہری شدید زخمی ہوگئے۔
شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، یونس عزیز زہری
خضدار: رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کی ڈپٹی کمشنر خضدار محمد ولی بڑیچ سے ملاقات ، شہری مسائل ، عوامی مسائل پر غور و خوض کیا گیا ، اور متفقہ لائحہ عمل کے تحت شہر کے مسائل کو حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔
خضدارمیں ٹراما سینٹرکو فعال بنانے کی اشد ضرورت ہے ،عوامی حلقے
خضدار: خضدارمیں ٹراما سینٹرکو فعال بنانے کی اشد ضرورت ہے ، خضدار قومی شاہراہ پر واقعہ ہونے کی وجہ سے حادثات میں کافی حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہاہے ، جس سے کافی قیمتیں جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔
ایرانی پیٹرول پر سے پابندی ہٹادی جائے ، بے روزگار افراد کی اپیل
خضدار: ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی بندش سے ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئے ، گھروں میں فاقے پڑنے لگے ، بے روزگار افراد کا حکومت سے اپیل و ان کے کاروبار سے پابندی ہٹانے کی دُھائی دینے لگے ، بلوچستان میں کوئی ذریعہ معاش نہ ہونے کی وجہ سے بے روزگاری اور غربت کا طوفان امڈآ نے لگا ہے ،بلوچستان میں پہلے سے ہی غربت و پسماندگی کی کوئی کمی نہیں ہے۔