
اوتھل: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ ہم پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جس باہمی،پیار،یکجہتی ، خلوص اور ررشتے کے تعلق میں اقلیتی برادری پاکستان اورخصوصاًبلوچستان میں ہمارے ساتھ بھائیوں کی طرح رہتے ہیںدنیا کو اگر یہ سیکھنا ہے کہ اکثریت اور اقلیت معاشرے میں کس طرح رہتے ہیں وہ آکر بلوچستان سے سیکھیںاور یہ مثال صرف پاکستان اور بلوچستان میں ہی مل سکتی ہے۔