کوئٹہ:نیب بلوچستان نے بلوچستان ہائیکورٹ کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر الائیڈ بینک لمیٹڈ کوئٹہ کے سابق مینیجر کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا قومی احتساب بیورو بلوچستان نے بلوچستان ہائیکورٹ کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر 26.700 ملین روپے کی دھوکہ دہی کے کیس میں نامزد الائیڈ بینک لمیٹڈ کوئٹہ کے سابق مینیجر محمد ندیم کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا ہے۔
Posts By: نمائندہ آزادی
بی ایم سی ہسپتال میں تین روز سے آپریشن تھیٹرز بند، مریض رل گئے
کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں تین روز سے آپریشن تھیٹرز بند جس کی وجہ سے لوگوں کو بہت سے مشکلات ہورہی ہے مریض رل گئے چھوٹے آپریشنز کیلئے بھی مریض پرائیویٹ ہسپتال جانے پر مجبور ہورہے ہیں
خضدار،حکومت واداروں کے ساتھ یکجہتی ریلی کا انعقاد
خضدار: بلوچستان عوامی پارٹی زیدی کی جانب سے سردار زادہ میر عبدالقیوم ساسولی کی قیادت میں عوام کی منتخب کردہ حکومت اور ملکی اداروں سے اظہار یکجہتی اورنام نہاد جمہوریت پسند سیاسی شعبدہ بازوں کے خلاف خضدار میں ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکاء نے مختلف شاہراؤں پر نعرہ بازی کی اور خضدار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرین سے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار زادہ میر عبدالقیوم ساسولی۔
لسبیلہ، دومختلف ٹریفک حادثات میں دو افرادجاں بحق دوزخمی ہوگئے
لسبیلہ: اوتھل میں ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا،محکمہ ایجوکیشن کا ملازم موہن داس موقع پر جاں بحق اور بلوچستان عوامی پارٹی اوتھل کے رہنما کامریڈولی جاموٹ شدید زخمی،تشویشناک حالت میں کراچی منتقل،پولیس نے ٹرک ڈارئیور کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا،تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ضلع لسبیلہ کے ہیڈکوارٹر اوتھل میں کراچی سے کوئٹہ جانے والے ٹرک میں مین قومی شاہراہ پر مین بازار میں دو الگ الگ موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تحریک حکمرانوں کا دھڑن تختہ کردے گی،عبد الغفور حید ری
اوتھل: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری،سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تحریک حکمرانوں کا دھڑن تختہ کردے گی۔حکومت پی ڈی ایم کی مقبولیت سے خوف زدہ ہے۔اس بار اگر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ہوا تو نتائج حاصل کرکے ہی واپس ہوں گے، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئیے پہلے مرحلے میں ملک کے بڑے شہروں میں عظیم الشان جلسے کئے جائیں گے۔
گوادر میں چینی انجینئر نے خود کشی کرلی
کوئٹہ: ضلع گوادر میں چینی انجینئر نے سمندر میں چلانگ لگا کر خود کشی کرلی، چینی باشندہ اسپتال کا پروجیکٹ انجینئر تھا، پورٹ پر لگی سی سی ٹی وی کیمروں نے چینی انجیئر کو سمندر میں چلانگ لگاتے ہوئے دکھایا ہے، خود کشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی جبکہ چینی انجینئر کی لاش اسپتال کے سرد خانے میں رکھا گیا ہے۔
چمن اسد خان اچکزئی کی عد م بازیابی کیخلاف دھرنا جاری
چمن: اے این پی کے صوبائی پریس سیکرٹری اسد خان اچکزئی کے لاپتہ ہونے کے خلاف چھوتے روز بھی چمن شہر میں آل پارٹیز عوامی نیشنل پارٹی، پشتونخواامیپ، جمعیت علمائے اسلام، جمعیت علمائے اسلام نظریاتی، جماعت اسلامی، مظلوم اولسی تحریک، اور دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے چمن کوئٹہ بین الاقوامی شاہراہ مال روڈپر ڈی سی کمپلیکس کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
خضدار، پی ڈی ایم کے جلسہ کی کامیابی کیلئے سیاسی جماعتوں کی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں
خضدار: پی ڈی ایم کے ضلعی قیادت کا 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں منعقد جلسے کو کامیاب بنانے کے حوالے سے میراشرف علی مینگل کے رہائش گاہ پر دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں جمعیت علماء اسلام، بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی کے نمائندگاں نے شرکت کی۔ اجلاس کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کی گئی۔ اجلاس کی صدارت مولانا قمرالدین نے کی، نظامت کے فرائض مولانا عنایت اللہ رودینی نے سرانجام دیئے۔ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کی جانب سے مولانا قمرالدین، مولانا عنایت اللہ رودینی۔
خضدار، قومی شاہراہ پر ایک اور حادثہ، ایک شخص جاں بحق
خضدار: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر موت کا رقص جاری روزانہ کی بنیاد پر حادثات معمول بن گئے منگل کی شب بھی قومی شاہراہ پر وہیر کے قریب کار اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کا سنیئر آفیسر جاں بحق تفصیلات کے مطابق منگل کی شب قومی شاہراہ پر وہیر کے قریب کار اور ٹرالر میں تصادم ہوا۔
بلوچستان میں انصافین ٹائیگرز کو نظر انداز کیا جا رہا ہے،رئیس عبدالرحمان کرد
خضدار: پاکستان تحریک انصاف ویلفئیر ونگ ساؤتھ ایسٹ ریجن بلوچستان کے زیر اہتمام خضدار میں آل بلوچستان ورکرز کنونشن اور مشاورتی اجلاس منعقد،صوبہ بھر سے تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس سے پاکستان تحریک انصاف ویلفئیر ونگ ساؤتھ ایسٹ ریجن بلوچستان کے صدر رئیس عبدالرحمان کرد۔