خضدار: خضدارڈی ایچ کیو ہسپتال ایمرجنسی وارڈ تاریخ کے افسوسناک دوراہے پر کھڑا ہوگیا،ہزاروں کلومیٹر سفری حدود میں انتہائی سیریز کیسز کو نمٹانے والامرکزخضدار ایمرجنسی وارڈمیں پاؤڈین، ڈیٹول، سرنج،اور بینڈج تک ناپید ہوگیا، ٹریفک حادثے میں ہیلتھ ورکرز نے اپنی جیب سے طبی سامان خرید کرزخمیوں کو طبی امداد دی، ایمرجنسی وارڈاور ہسپتال میں قابل ِ رحم وناقابل فراموش صورتحال دیکھنے میں آرہاہے۔
Posts By: نمائندہ آزادی
یونیورسٹی آف تربت کے پنجگورکیمپس میں پہلے تعلیمی سال کاآغاز
پنجگور: یونیورسٹی آف تربت کے پنجگورکیمپس میں پہلے تعلیمی سال کاآغاز ہوگیاہے۔اس سلسلے میں پنجگورکیمپس میں ایک پروقارتقریب کا انعقادکیاگیاجس کے مہمان خصوصی تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعبدالرزاق صابرتھے۔ افتتاحی تقریب میں پنجگورکیمپس کے کوارڈینیٹراور ڈین فیکلٹی آف لیگل ایجوکیشن پروفیسرڈاکٹرگل حسن، مختلف شعبہ جات کے سربراہان اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد،ڈاکٹرحمزہ بلوچ، اساتذہ کرام، کیمپس انتظامیہ اور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔افتتاحی تقریب اور کلاسز کے دوران کروناوائرس کے پھیلاو سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کا خصوصی خیال رکھاگیا۔
خضدار، پولیس لائن قبرستان پر قبضہ چھڑایا جائے، شہری
خضدار: شہر کی آبادی میں دن بہ اضافہ سے جہاں دیگر ضروریات زندگی محدود ہوتی جا رہی ہیں وہاں قبرستانوں میں تدفین کے لئے جگہیں بھی نا پید ہو تی جا رہی ہیں بعض قدیمی قبرستان تو لینڈ مافیا کی ہوس کا نشانہ بن گئیں اور بعض قبرستانوں میں زمین ختم ہو چکی ہے خضدار شہر کی بیشتر آبادی پولیس لائن قبرستان میں اپنے پیاروں کو تدفین کے لئے رجوع کرتے ہیں۔
خضدار قومی شاہراہ پرٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی
خضدار: خضدار قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق خضدار لیویز کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ باغبانہ کے مقام پر ٹرالر و موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگئے۔
ٹنڈوالہیارمیں نجی کلینک میں ڈاکٹرکوقتل کردیاگیا
ٹنڈوالہیار: ٹنڈوالہیار میں کلینک میں گھس کر ڈاکٹر کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا,نا معلوم افراد قتل کر کے فرار ھو گئے تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہیار شہر کی سخی وھاب ٹاؤن میں دن دھاڈے نامعلوم افراد اقلیتی برادری سے وابستہ ڈاکٹر لال چند باگڑی کی کلینک میں گھسے اور تیز دھار آلے سے ڈاکٹر کی گردن کاٹ دی اور موقع سے فرار ھونے میں کامیاب ھو گئے جبکہ کلینک خون سے بھر گیا۔
گلوبل ایجوکیشن ، خواتین اساتذہ کی عدم مستقلی سوالیہ نشان ہے، متاثرین
خضدار:گلوبل ایجوکیشن و محکمہ تعلیم میں 1489 خواتین اساتذہ کی عدم مستقلی نے اساتذہ کو مایوسی سے دوچار اور تعلیمی معیار پر سوالات کھڑے کردیئے تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان اور گلوبل ایجوکیشن نے آج سے چار سال قبل یعنی 2016 میں مشترکہ طورپر بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں 725 سکول کھول کر جس میں 2000 کے لگ بھگ خواتین اساتذہ این ٹی ایس کے سخت ٹیسٹ مرحلہ کے بعد بھرتی کیا تھا۔
خضدارمیں منشیات فروشوں اور منشیات اڈوںکے خلاف خواتین ریلی
خضدار میں منشیات فروشوں اور منشیات اڈوںکے خلاف خواتین ریلی خضدار سمیت بلوچستان میں منشیات کے آخری اڈے ختم ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیںگے منشیات کے کاروبار میں ملوث بڑے مگر مچھوں اور انکے سرپرستی کرنے والوںپر ہاتھ ڈالا جائیں نوجوانوں کو سوچھے سمجھے سازش کے تحت تعلیم سے دور رکھ کر منشیات کی… Read more »
خضدار’ناموس رسالت کی شان میں ریلی کا انعقاد
خضدار (نمائندہ آزادی) تنظیمات اہل سنت کی جانب سے علامہ سید شجاع الحق شاہ ہاشمی نورانی کی قیادت میں ناموس رسالت ﷺ وناموس صحابہ رضی اللہ عنہ کی عظمت و شان میں ایک ریلی المرکز الاسلامی جا معہ سنان بن سلمہ خضدار سے ایک ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا شہر کے مختلف راستوں سے… Read more »
حاصل بزنجو مظلوم اقوام کے لیڈر تھے، بلوچستان ک ونیپ جیسی لیڈر شپ کی ضرورت ہے، نیشنل پارٹی
پنجگور : نیشنل پارٹی کے سابق مرکزی صدر اور سینٹر مرحوم میر حاصل خان بزنجوکی یاد میں سابق صوبائی وزیر میر رحمت صالح کی رہائش گاہ میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد میر حاصل خان کو ان کی سیاسی جہدوجہد اور خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا
میر حاصل بزنجو کی سیاسی زندگی ہمیشہ اصولوں پر مبنی رہی، صادق سنجرانی
خضدار: چیئرمین سینیٹ آف پاکستان میر صادق سنجرانی کی نال آمد نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما مرحوم سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کی وفات پر لواحقین میر شاوس خان بزنجو میر بیزن بزنجو سینیٹر میر طاہر بزنجو سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو بزنجو میر ولید بزنجو سے تعزیت کی ان کے ہمراہ سینیٹ آف پاکستان کے ممبران سینیٹر مشاہد حسین خان سید سینیٹر جاویدخان عباسی سینیٹر منظور احمد خان کاکڑ پروٹوکول آفیسر سینیٹ میر حمود الرحمان مینگل تھے۔