خضدار: نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے اعلامیہ کے مطابق نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام 27ستمبر 2020کو نیشنل پارٹی کے قائد میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کی چہلم کی مناسبت سے آبائی گاؤں نال میں عظیم الشان جلسہ ہوگا۔
Posts By: نمائندہ آزادی
خضدار، بحالی بی ایم سی تحریک کے حق میں ریلی کاانعقاد
خضدار: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) ضلع خضدار کے زیر اہتمام بی ایم سی بحالی تحریک کے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی کے شرکاء مختلف شاہراوں سے ہوتے ہوئے خضدار پریس کلب پہنچے شرکاء سے نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و ضلع خضدار کے صدر عبدالحمید ایڈووکیٹ،بی ایس او کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن کریم بلوچ،ظفر بلوچ،شکیل بلوچ،وہاب خدرانی و دیگر نے خطاب کیا۔
پاک افغان بارڈر پر روزگار بندش کے خلاف احتجاجی دھرنا
چمن: پاک افغان بارڈر شاہراہ ایف سی ہیڈ کوارٹر کے سامنے روزگار بحالی کمیٹی کی جانب سے بارڈر پر روزگار کی بندش کے باعث احتجاجی دھرنا پاک افغان بارڈر پر چھوٹے تاجروں کیلئے چانس پیکج کو فوری طور بحال کرنے کیلئے شدید نعرے بازی کی گئی پاک افغان بارڈر شاہراہ پر دھرنا کے باعث نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانذٹ ٹرید اور دیگرتجارتی سرگرمیاں بھی مکمل طور پرمعطل ہوگئی۔
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، خضدار پولیس
خضدار: ایس ایس پی خضدار گل سیدخان آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس علاقے میں اس وقت جرائم کی تدارک میں مکمل کامیاب ہوتی ہے جب عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں خضدار میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،خضدار میں تھانوں کی تعداد سات اور نفری کی تعداد صرف تین سو ہے نفری بڑھانے کی سفارشات حکام بالا کو لکھی گئی ہے،عوام جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں ہم بلا امتیاز کاروائی کرینگے آج جن جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ڈی ایچ او خضدار پیرامیڈیکل کے کام میں جان بوجھ کرمداخلت کررہی ہے، منیراحمدزہری
خضدار: پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن خضدار کا ضلعی صدر منیراحمد زہری کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ و ریلی،مظاہرین نے ہسپتال سے خضدار پریس کلب تک مارچ کیا جن کے ہاتھو ں میں پلے کارڈ اور بینرز تھے اور ان پرمطالبات کے حق میں نعرے درج تھے، بعد ازاں پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن خضدار کے ضلعی صدر منیراحمد زہری، جنرل سیکریٹری محمد اقبال کرد، ال مزدور اتحاد کے چیئرمین و مزدور رہنماء صابر حسین قلندرانی، سیاسی و سماجی اور تاجر رہنماء منیراحمد قمبرانی و دیگر نے خضدا رپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن ہیلتھ میں محنت کش افراد کی نمائندہ تنظیم ہے۔
بلوچستان عوامی پارٹی خضدارکایوم دفاع کی مناسبت سے موٹرسائیکل ریلی
خضدار: بلوچستان عوامی پارٹی کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان و پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے خضدار میں موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد،تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنوں نے یوم دفاع پاکستان و پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے خضدار میں ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے پاک فوج اور دفاع پاکستان کے لیئے جانیں قربان کرنے والے شہداء کے حق میں نعرہ بازی کی۔
تعلیمی ترقی سے معاشرے کی ترقی ممکن ہے،بی ایس او پجار
خضدار: بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے رکن حفیظ بلوچ،بی ایس او (پجار) کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن کریم بلوچ،بی این پی (عوامی) اسٹوڈنٹ ونگ کے صدر نویدمینگل،بی ایس او کے مقامی رہنماوں طارق عزیز بلوچ،حبیب بلوچ،چیف رحمت اللہ بلوچ،شکیل بلوچ،عصمت بلوچ،زکریا بلوچ،آصف بلوچ،فدا بلوچ،ارسلان بلوچ اور سیف جالب بلوچ نے کہا ہے کہ تعلیم ثقافتی,معاشی اور سماجی میدان میں ترقی کیلئے بے حد ضروری ہے۔
انٹرکالج نال داخلہ مہم کے حوالے سے واک کا اہتمام
خضدار: نال داخلہ مہم کے حوالے سے گورنمنٹ انٹر کالج کے پرنسپل پروفیسر کرم خان کی قیادت میں ایک واک نال انٹر کالج سے نکالا گیا جو مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوے مین چوک میں پہنچ گیا واک میں بی ایس اے سی، بی آر ایس پی، بلوچستان عوامی پارٹی نال،محکمہ زراعت سرمست بلوچ قومی اتحاد جمعیت سمیت دیگر سیاسی سماجی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی واک سے انٹر کالج کے پرنسپل پروفیسر کرم۔
پنجاب کے تعلیمی اداروں کے طلبہ کیلئے اسکالر شپس بحال کی جائیں، بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل
ملتان: بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی ملک،قوم،صوبے،سماج اور جمہوریت ترقی کیلئے بے حد ضروری ہے اور تمام سنجیدہ اقوام تعلیمی ترقی کو مرکزیت کا درجہ دیتے ہیں کسی بھی ریاست میں برابر تعلیمی ترقی کیلئے ریاست کا فرض بنتا ہے کہ وہ ہر شہری کو یکساں مواقع بھی دے مگر بدقسمتی سے بلوچستان و سابقہ فاٹا کے علاقوں میں اس سلسلے میں کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی خدا خدا کر کے پنجاب حکومت نے بلوچستان کے معروضی حالات اور تعلیمی زبوں حالی کے پیش نظر فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان کے طلباء کیلئے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم و ہاسٹل کی مفت سہولیات کا اعلان کیا۔
اوتھل، قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم نے لاک اپ میں خودکشی کرلی
اوتھل: بیلہ تھانے میں قتل کے واقعے میں نامزد ملزم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی،بیلہ پولیس نے واقعے کو خودکشی قرار دیدیا،نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے کوئٹہ روانہ کردیاگیا،لواحقین کا بیلہ پولیس کے خلاف احتجاج،مین قومی شاہراہ بلاک کرکے کوئٹہ کراچی شاہراہ ٹریفک کیلئے بندکردی،ایس ایس پی لسبیلہ پرویز خان عمرانی نے ایس ایچ او بیلہ،تفتیشی افسر،محرراور گارڈ کو معطل کردیا،واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائیگی۔