خضدار، کینسر نے ایک اور نوجوان کی زندگی چھین لی، کینسر میں تیزی سے اضافہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: کینسر نے خضدار کے اور ایک نوجوان کی زندگی چھین لی کینسر کے مرض کا مقابلہ کرتے ہوئے 25 سالہ مقبول مینگل انتقال کر گیا تفصیلات کے مطابق خضدار،وڈھ،نال اور زہری کے علاقوں میں کینسر کی مرض شدت سے پھیل رہی ہے اس وقت بھی خضدار میں متعدد مریض کینسر کا مقابلہ کر رہے ہیں ان مریضوں ایک مریض بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماء ڈاکٹر رحیم مینگل کے فرزند25 سالہ مقبول احمد غلامانی تھے۔

حالیہ زلزلے سے بسیمہ ساجد میں کافی نقصانات ہوئے ہیں،میرعبدالکریم نوشیروانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خاران: بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی سینئر نائب سابق وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے ضلع واشک کے تحصیل بسیمہ کے علاقے ساجد میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر افسوس اور متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے بسیمہ ساجد کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر زلزلہ متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

حب، پولیس نے گھر سے برآمد نعش کا معمہ حل کردیا ملزم گرفتار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

حب: حب سٹی پولیس نے چند روز میں ہی قتل کا معمہ حل کر دیا،پانچ روز قبل آلہ آباد ٹاؤن میں گھر سے ملنے والی تشدد زدہ لاش کا ملزم سجاول سندھ سے گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔ایس ایچ او حب سٹی عطا اللہ نمانی نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے10اگست کو حب کے علاقے الہ آباد ٹاؤن میں گھر سے پرتشدد زدہ لاش ملنے کے بعد مقدمہ درج کرکے قاتل کی تلاش شروع کردی تھی۔

خضدار اور اوتھل کے قریب قومی شاہراہ پر حادثات 4افراد جاں بحق،15 زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ڈرکھالہ کے ایریا میں ٹرالر اور کار میں تصادم،دو افراد جان بحق ایک شدید زخمی ہو گیا ریسکیو زرائع کے مطابق جمعہ کے روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ڈرکھالہ تحصیل وڈھ کے حدود میں ٹرالر اور کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کمال خان،عباس خان اور ظفر خان شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو سول ہسپتال وڈھ منتقل کیا گیا جہاں دو زخمی عباس خان اور کمال خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیا گیاجبکہ شدید زخمی ظفر خان کو ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعد مزید اعلاج کے لئے کراچی ریفر کر دیا گیا۔

لیویز فورس کی بڑی کاروائی پراسرار قتل کا معمہ حل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: لیویز فورس کی بڑی کاروائی پراسرار قتل کا معمہ حل،قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار،ملزمان کی نشاندہی پر مقتول کا رکشہ سوراب سے برآمد اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالمجید سربرہ نے لیویز ہیڈ کوارٹر خضدار میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 16 جولائی کو رفیق رند نامی ایک رکشہ ڈرائیور کو نا معلوم ملزمان چاکو کے وارسے قتل کرکے اس کے رکشہ کو بھی ساتھ لے گئے تھے۔

بلوچستان حکومت خضدار یونیورسٹی منصوبہ کی تکمیل میں رکاوٹ ہے، ن لیگ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء ڈاکٹر حضور بخش زہری نے کہا ہے کہ شہید سکندر یونیورسٹی خضدار کا قیام نواب ثناء اللہ زہری کے تعلیم دوست اقدامات میں سے ایک بنیادی قدم ہے موجودہ حکومت یونیورسٹی کے قیام کو جلد ممکن بنانے کے بجائے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا کر شہید سکندر یونیورسٹی کی تکمیل میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔

ملتان یونیورسٹی میں بلوچستان طلبہ کی سکالرشپ کا خاتمہ قابل مذمت ہے’ایس ایس ایف

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: ایس ایس ایف کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی طرف سے بلوچستان اور سابقہ فاٹا کے کوٹہ اسکالرشپ کی غیر اعلانیہ بندش کی مزمت کرتے ہیں۔ پچھلے کئی سالوں سے بلوچستان اور فاٹا کے طلبہ زکریا یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں جو کہ ابھی ان کے لئے تعلیم کے دروازے بند کرنا پریشان کُن ہے۔

خضدار،نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: خضدار نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق زہری لیویز کے مطابق گزشتہ روز زہری نورگامہ بازار میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے خدابخش ولد خیر بخش قوم بھٹار ساکن زہری شدید زخمی ہوگئے۔

حب میں دھماکہ،پولیس اور ایف سی اہلکارسمیت8افراد زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اوتھل: حب میں دھماکہ،پولیس اور ایف سی اہلکارسمیت8افراد زخمی،تفصیلات کے مطابق پیرکی شب کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے صنعتی شہر حب میں شیر علی پیٹرول پمپ کے قریب اچانک زوردار دھماکہ ہوا جسکے نتیجے میں 8افراد شدیدزخمی ہوگئے زخمی ہونے والوں کی شناخت کریم بخش،ظہور احمد مگسی،آصف علی،غلام محمد،پولیس کانسٹیبل محمد شریف،ایف سی اہلکارفیروز ولد خان محمد،صابرعلی،محمد صادق کے نام سے ہوئی ہے

سرائیکی جماعتوں کو ملکر قومی حقوق کیلئے جدوجہد کرنا ہو گی،ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ملتان: پاکستان سرائیکی پارٹی کے زیر اہتمام بیرسٹر تاج محمد خاں لنگاہ کی 81 ویں سالگرہ کے موقع پر سرائیکی قوم پرست جماعتوں اور دانشوروں کا مشاورتی کٹھ پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس کی رہاش گاہ پر منعقد ہوا صدارت پارٹی چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ نے کی۔