خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ بلوچستان سے جعلی لوکل سرٹیفکیٹس کا اجراء کی مکمل چان بین ہونی چائیے اور لوکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں بلواسطہ یا بلواسطہ ملوث تمام کرداروں کے خلاف سخت ایکشن لی جائے اور جتنے لوگ ان جعلی سرٹیفکیٹس پر وفاقی محکموں کے تعینات ہے۔
خضدار: تحصیل وڈھ میں نامعلوم مسلح افرادکی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ دوافرادجاں بحق ایک شدید زخمی وڈھ پولیس کے مطابق جمعہ کے روز تحصیل وڈھ کے علاقہ بڈی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ سے 3افراد شدید زخمی ہوگئے۔
خضدار: خضدار لیویز کی کامیاب کاروائی،خود کو بلوچستان پولیس کا ایس ایس پی ظاہر کر کے منشیات سمنگنگ کرنے والا شخص ساتھی سمیت گرفتار،ملزمان کے قبضے میں منشیات،اسلحہ اور روانڈ بھی برآمدسرکاری نمبر پلیٹ لگی ویگو گاڑی کو بھی قبضے میں لے لی گئی اسسٹنٹ کمشنر یو ٹی خضدار جہانزیب نور شاہوانی نے لیویز ہیڈ کوارٹر خضدار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تفصیل بتایا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ منشیات کی بڑی مقدار کوئٹہ سے کراچی سمنگلنگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
خضدار: خضدار سنی کے رہائشی ذکریا نتھوانی، عبداللہ نتھوانی، عبدالواحد نتھوانی، عبدالغنی نتھوانی، عبدالقادر نتھوانی و دیگر نے اپنے خاندان کی خواتین کے ہمراہ خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم ایک فریاد لیکر ذرائع ابلاغ کے پاس آئے ہیں کہ پچھلے مہینے چند بااثرمسلح لوگ ہم پر حملہ آور ہوئے ہماری خواتین کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ زخمی کردیا۔
خضدار: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمرانی حکومت عددی اکثریت کو چکی ہے،حکومتی اتحادی ایک ایک ہو کر الگ ہو رہے ہیں،بجٹ غریب و مزدور کشن ہے،بلوچستان حکومت اپوزیشن جماعتوں کو نظر انداز کر کے بجٹ میں غیر منتخب لوگوں کے لئے فنڈز رکھا کر آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
خضدار: آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالخالق غلامانی،صدرحاجی محبوب کرد، جنرل سیکریٹری مفتی جاوید احمد مینگل منصوری، سینئر نائب صدرحافظ گل حسن قادری، ڈپٹی جنرل سیکریٹری میر عبدالحمید غلامانی جونیئر نائب صدر حافظ ثناء اللہ فاروقی،فنانس سیکریٹری سید ثناء اللہ شاہ پریس سیکریٹری نور حسنی سپریم کونسل کے ممبر ریاض احمد باجوئی نے خضدار پریس کلب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ خضدار میں بے روز گار نوجوان کی بے بسی، شہر میں بڑھتے ہوئے منشیات کے طوفان، میرٹ کی پائمالی، کرپشن کا عروج پانا، تعلیمی انحطاط، صحت کی سہولیات کے فقدان کو دیکھ کر دل بہت دکھتا ہے۔
خضدار: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ گزشتہ روزکوئٹہ میں اسٹوڈنٹس کی بلاوجہ گرفتاری اور انہیں زیرِ حراست رکھنا افسوسناک عمل ہے، جمہوری انداز میں اپنے تعلیمی مسائل کے لئے جدوجہد کرنا اور حکومت و ایچ ای سی تک اپنی آوازبلند کرنا اور وہاں تک پہنچانا کوئی گناہ تو نہیں ہے۔
خاران: خاران میں آن لائن کلاسز کے خلاف بی ایس او اور بی ایس او پجار کا احتجاج، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بلوچستان میں آن لائن کلاسز شروع کرنے کے فیصلے کے خلاف پریس کلب کے سامنے تین روزہ احتجاجی علامتی بھوک ہڑتالی کمیپ میں مختلف سیاسی سماجی رہنماؤں وکلاء اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے طلباء سے اظہار یکجہتی کیا اس موقع پر بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے عہدیداروں زونل صدر فدا احمد بلوچ، جنرل سیکرٹری طارق غفار، انفارمیشن سیکرٹری ذکریا فضل سی سی ممبر امیر ساقی بلوچ ودیگر رہنماوں نے کہا کہ بلوچستان کے اکثریتی علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہے۔
خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق رکن قومی اسمبلی میرعبدالرؤف مینگل نے کہاہے کہ حکومت نے ملازمین کے تنخواھیں موجودہ بجٹ میں نہ بڑھاکر اپنے پاؤں پرخودکلھاڑی ماردی ہے موجودہ حکومت میں مہگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے آئے روز غریب لوگ مہنگائی بے روزگاری سے تنگ آکرخودکشی کررہے ہیں دن بدن مہنگائی بے روزگاری کی وجہ سے لوگ عفریت کا شکارہوریے ہیں۔