خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق رکن قومی اسمبلی میرعبدالرؤف مینگل اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ بلوچستان اوربلوچ عوام کی بدقسمتی ہے کہ ہرآنے والے حکمران برسراقتدارآکربلوچ عوام کے زخموں پرمرہم رکھنے کے بجائے ان کے زخموں پر نمک پاشی کرکے انہیں پسماندگی کا شکاربنارہے ہیں۔
Posts By: نمائندہ آزادی
چمن،افغانستان سے آنے والے 200کے قریب مسافر قرنطینہ کیمپ سے فرار
چمن:چمن پاک افغان بارڈر باب دوستی گیٹ سے گذشتہ روز افغانستان سے پاکستان آنے والے مسافروں کو قرنطینہ کیمپ میں داخل کردیا گیا تھا کیمپ میں سہولیات کی فقدان کے باعث اور ضلعی انتظامیہ کے رویے اور نااہلی کے باعث 200کے قریب مسافر وں نے قرنطینہ سینٹر کا گیٹ ٹوڑ کر فرارہونے میں کامیابی حاصل کی مسافروں نے قرنطینہ میں پانی خوراک کے اشیاء اور دیگر سہولیات کے نہ ہونے کے خلاف بھوک ہڑتال کر رکھی تھی
خاران،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی آپریشن نہ ہونے سے نوجوان جان کی بازی ہا ر گیا
خاران: ڈویڑنل ہیڈکوارٹر سول ہسپتال خاران میں بجلی نہ ہونے سے فائرنگ سے شدید زخمی نوجوان کی ایمرجنسی میں آپریشن نہ ہونے سے وہ زندگی کی بازء ہارگئے تفصیلات کے مطابق خاران کے ڈویڑنل ہیڈکوارٹر سول ہسپتال میں بجلی ٹرانسفارمر خراب ہونے کیباعث ہسپتال کا نظام بری طرح متاثر اج فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص برکت اللہ کو ایمرجنسی میں ڈویڑنل ہیڈکوارٹر سول ہسپتال خاران میں لایا گیا۔
خضدار، لیویز کی کارروائی کار سے منشیات برآمد دو ملزم گرفتار
خضدار: خضدار لیویز کا قومی شاہراہ پر کارروائی،مشکوک کار سے نو کلو چرس،دو کلو ہیروئن اور ڈھائی سو گرام کرسٹال برآمد دو ملزمان گرفتار اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدلمجید سرپرہ نے پریس کانفرنس کے زریعے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل بلوچ کی ہدایات کی روشنی میں لیویز فورس ضلع بھر میں منشیات کی سمنگلنگ کے خلاف سخت ایکشن لے رہی ہے۔
پارٹی کے ضلعی عہدیداروں کے آپسی اختلافات ختم کردیئے گئے ہیں،اکبر مینگل
خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی مرکزی رہنما ممبر صوبائی اسمبلی میر محمد اکبر مینگل مرکزی رہنما چیرمین عبدالواحد بلوچ ضلعی سینئرنائب صدر شفیق الرحمن ساسولی ضلعی نائب صدر عبدالستار ضلعی انفارمیشن سکریٹری حاجی احمد بلوچ ضلعی جوائنٹ سکریٹری غلام نبی مینگل ضلعی پروفیشنل سکریٹری فناس سکریٹری حضوربخش گزگی ہیومن رائٹس سکریٹری محمد عالم کرد سٹی پریس سکریٹری ندیم گرگناڑی۔
ڈنک واقعہ تاریخ کے بدترین واقعات میں سے ایک ہے، ثناء بلوچ
خاران: بی این پی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے خاران کے سول سوسائٹی کو تربت ڈنک واقع کے خلاف کامیاب ریلی نکالنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خاران کے ہمارے نوجوان بزرگ اور ماں بہنوں نے ڈنک واقعہ کے خلاف اور زخمی بچی برمش بلوچ کو انصاف دلانے کے لیے تاریخی ریلی کے انعقاد سے ثابت کیا کہ بلوچستان کے کسی بھی کونے میں بسنے والے مظلوموں کی تکلیف ہم سب کی تکلیف ہے۔
انجینئرنگ یونیورسٹی میں بیچلرزپروگرامز میں آن لائن کلاسز کا آغاز
خضدار: بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں بیچلرز کے مختلف پروگرامز میں آن لائن کلاسز کا آغاز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، خضدار میں بیچلرز کے تمام پروگرامز کے سال اول، سال دوئم، سال سوئم اور سال چہارم اور ماسٹرز کے تمام پروگرامز کے سال اول اور سال دوئم کے طلباء کے لئے آن لائن کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تربت سانحہ میں ملوث قاتلوں کو سزا دی جائے، بی این پی خاران
خاران: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر خاران میں پارٹی کے ضلعی رہنماؤں اورکارکنوں نے بی این پی کے ضلعی آفس سے ایک احتجاجی ریلی نکالی ریلی کے شرکاء نے سانحہ ڈنک تربت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے پریس کلب پہنچیں جہاں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین سے بی این پی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے رکن ایڈووکیٹ محمد اسماعیل پیرکزئی۔
خضدار، مقامی قبائل کی اراضی پر قبضے کیخلاف سیاسی جماعتوں و تاجروں کا احتجاج کا اعلان
خضدار: آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی،مزدور اتحاد،انجمن تاجران کا خضدار انتظامیہ کی جانب سے قبائلی کی اراضیات پر مبینہ قبضہ کرنے،شہر میں اغواء برائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتوں،چوری و چکار ی کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان،ڈپٹی کمشنر خضدار سرکار اور قبائل کو ایک دوسرے کے مد مقابل کھڑی کر دی ہے،جب سے موجودہ ضلعی انتظامیہ آئی ہے۔
خضدار کے تعلیمی نظام میں بہتری کیلئے کوشاں ہوں، اکبرمینگل
خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ممبر صوبائی اسمبلی میر محمد اکبر مینگل سے ٹیچرز ایسوسیشن خضدار کے صدر سلیم اللہ مینگل ودیگر رہنماؤں کا وڈھ میں ملاقات تعلیم بلخصوص ضلع خضدار تعلیم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاتفصیلات کے مطابق جی ٹی اے ضلع خضدار کے صدر سلیم اللہ مینگل کی قیاد ت میں جی ٹی اے کا وفد نے ر کن صوبائی اسمبلی میر محمد اکبر مینگل نے ملاقات کی۔