خضدار (نمائندہ آزادی) خضدار ہندو نوجوان پانی میں ڈوب کر جاں بحق خضدار لیویز کے مطابق خضدار ہندو پنچائیت کے نوجوان عادش کمار کھوڑی پکنک پوئنٹ پر نہانے کے دوران پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا
Posted by نمائندہ آزادی & filed under بلوچستان.

Posted by نمائندہ آزادی & filed under بلوچستان, مزید خبریں.
خضدار:خضدار نوجوان نے خود کشی کرلی نال پولیس کے مطابق تحصیل نال میں محبوب ولد علی جان قوم ساسولی ساکن ہزار گنجی نال نے مبینہ طور پر اپنے آپ کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کردیا تاہم خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
Posted by نمائندہ آزادی & filed under اہم خبریں, بلوچستان.
خضدار: جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا ہے کہ ہماری سیاسی،سماجی اور قبائلی جدو جہد مظلوم و محکوم عوام کی حقوق کے لئے ہے اور ہماری جد و جہد کی صداقت اس سے بڑھ کر اور کیا ہو سکتی ہے کہ آج ہمارے مخالفین بھی اسلام آباد میں اسی جھنڈے کے سایہ تلے اکھٹے ہو گئے جس کی یہاں بلوچستان میں وہ مخالفت کر رہے تھے،قومیت کے نام پر عصبیت کے نام پر لوگوں کو قتل کروانے اقوام کویک دوسرے کے خلاف کھڑا کر کے کشت و خون کرنے والوں نے کبھی عوام کے سیاسی سماجی مسائل کے حل کی جانب توجہ نہیں دی۔
Posted by نمائندہ آزادی & filed under اہم خبریں, بلوچستان.
تربت: آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ میجر جنرل سرفرازعلی نے کہاہے کہ ایف سی بلوچستان کو سرحدکی بندش کے باعث عوامی مشکلات وتکالیف کا اچھی طرح ادراک ہے اس لئے حکومت سے ایرانی سرحد سے متصل سرحد کھولنے کے حوالے سے حکومت سے سفارش کی ہے، حکومت کی جانب سے اجازت ملتے ہی ابتدائی مرحلہ میں ضلع کیچ کی حدود ایرانی سرحد سے متصل ایک راستہ کھول دیاجائے گا۔
Posted by نمائندہ آزادی & filed under اہم خبریں, بلوچستان.
خاران: خاران شہر کے قریب نہایت دل کش پکنک پوائنٹ بی بی آزاد گز کے خوبصورت کجھوروں کے درختوں سمیت باغ کے دیگر سایہ دار درخت آگ لگنے سے جل کر خاکستر ہوگئے تفصیلات کے مطابق خاران شہر سے دس کلومیٹر کے فاصلے پر شہر کے قریبی مشہور پکنک پوائنٹ بی بی آزاد گز میں پکنک منانے آئے ہوئے لوگوں نے اپنے پکنک میں کھانے پکانے کے سلسلے میں آگ جلایا تھا۔
Posted by نمائندہ آزادی & filed under اہم خبریں, بلوچستان.
خضدار: لوکل گورنمنٹ خضدار کے ایڈمنسٹریٹو میر عبدالرزاق زہری نے کہاہے کہ شہری اور دیہی علاقوں میں عوام کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے محکمہ لوکل گورنمنٹ خصوصی پلاننگ کے تحت کام کررہا ہے۔ سولر سسٹم واٹر سپلائی اسکیمات کو زیادہ سے زیادہ اہمیت دی جارہی ہے تاکہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کے حوالے سے کسی بھی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Posted by نمائندہ آزادی & filed under بلوچستان.
خضدار: سیو اسٹوڈنٹس فیوچر کے مرکزی وائس چیئرمین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا اس سلسلے میں ایک پروقار اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت تنظیم کے چیئرمین فضل یعقوب بلوچ نے کی اور نظامت کے فرائض ایجوکیشنل سیکریٹری مہتاب بلوچ نے سر انجام دی۔
Posted by نمائندہ آزادی & filed under بلوچستان.
خضدار: لیویز فورس کی کارروائی کار سے ساٹھ کلو چرس برآمد دو ملزمان گرفتار اسسٹنٹ کمشنر یو ٹی جہانزیب شاہوانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل بلوچ کی ہدایت و نگرانی میں ضلع خضدار میں منشیات کی اسمنگلنگ اور منشیات فروشی کے خلاف زبردست اور کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔
Posted by نمائندہ آزادی & filed under پاکستان.
ڈھاڈر: ڈھاڈر میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کی کاروائی مختلف گوداموں میں رکھے گئے ہزاروں گندم کی بوریاں قبضے میں لیکر گودام سیل اور جرمانے کیئے گئے۔
Posted by نمائندہ آزادی & filed under بلوچستان.
ڈیرہ اللہ یار: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو کتب بینی اور تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اقدامات اٹھا رہی ہے لائبریری اور عسکری پارک کو جلد فنکشنل کیا جائیگا۔