کھڈکوچہ ٹریفک کے تین حادثات 8 افراد زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے میں تین مختلف حادثات اور واقعات میں بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے میں تین مختلف حادثات میں بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

خضدار، آر ایس او کے نام سے نئی فلاحی تنظیم کااعلان

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

خضدار: خضدار میں روشنائی سوشل آرگنائزیشن(آر ایس او) کے نام سے نئی فلاحی تنظیم قائم کردی گئی، جھالاوان و ملک کے دیگر علاقوں کے سیاسی وسماجی شخصیات،صحافی اور وکلاء نمائندے، پروفیسرز روشنائی سوشل آرگنائزیشن تنظیم کے عہدیدار اور گورننگ باڈی کے حصے ہونگے۔ فلاحی تنظیم کے قیام کا مقصددکھی انسانیت، غریب طبقہ کی داد رسی، تعلیم صحت و دیگر فلاحی کام اور سوشل سرگرمیاں کو اجاگر کرنا۔

بلوچستان حکومت کی مثبت و بروقت اقدامات سے کورونا وائرس کاپھیلاو رک گیا، ضیاء لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ:وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا مستونگ آمدشہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال کا دورہ کیا اور آئیسولیشن واڈ کا معائینہ کیاڈپٹی کمشنرمحبوب احمد،اور ہسپتال کے فوکل پرسن ڈاکٹر نوازشاہ نے بریفنگ دی۔

بی این پی قومی حقوق کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے، اکبر مینگل

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

خضدار: بی این پی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی میرمحمداکبرمینگل نے کہا ہے کہ بی این پی کی کاروان قائدسرداراخترجان مینگل کی قیادت میں اپنی جدوجہد جاری رکھا ہے اورتمام نامساعدحالات کے باوجود ورکرثابت قدم رہے ہیں انہوں نے خضدارمیں بی این پی کے مختلف وفودسے ملاقات کے دوران گفتگوکررہے تھے۔

عوام کے تعاون کے بغیر کرونا وائرس کو شکست نہیں دے سکتے، ڈاکٹر امین بلوچ

Posted by & filed under مزید خبریں.

واشک : پی پی ایچ آئی واشک کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر ڈاکڑ امین اللہ بلوچ نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے پی پی ایچ آئی واشک کے ڈی ایس یو اسٹاف ضلع واشک کے مختلف بی ایچ یوز کے کیچمنٹ ایریا میں سیشن کررہے ہیں اور اس دوران لوگوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ او راحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے آگاہی مہم دے رہے ہیں۔

حکومت بیان بازی سے آگے نہیں بڑھ سکی ہے، یونس زہری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: جے یوآئی کے مرکزی کونسل کے رکن بلوچستان اسمبلی کے ممبر میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ عوام کو اس وقت رہنمائی اور سرپرستی کی جس طرح ضرورت ہے شاید کہ ماضی قریب میں ایسی ضرورت پیش آئے حکومت کو نجی و بہت باریک مسائل میں الجھنے کی بجائے اس وقت فرنٹ لائن پر آکر عوام کی مدد کرنے کی پالیسی و حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

مغوی بیٹے کو بازیاب، مقدمہ میں نامز د ملزمان کو گرفتار کیا جائے، علی حسن

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: سب تحصیل باغبانہ باجوئی کے رہائشی علی حسن ولد مہران کھنڈوزئی نے کہا ہے کہ تین دن قبل مسلح افراد نے میرے بیٹے کو اسلحہ کے زور پر اغواء کر کے ساتھ لے گئے،مجھے خدشہ ہے کہ یہ قبائلی لوگ میرے بیٹے کو قتل کر دینگے،نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ لیویز تھانہ میں درج کروادی ہے۔

شہداء زہری نے پاک وطن کی سلامتی اور سبز ہلالی پرچم کی سر بلندی کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، نواب ثناء زہری

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کراچی /خضدار: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ شہدائے زہری نے پاک وطن کی سلامتی، سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کے لئے قربانی دیکر ہمیشہ کے لئے امر ہوگئے۔ ان کی قربانی لازوال اور ہمیشہ یادرکھنے والی ہے۔شہیدنوابزادہ میر سکندر زہری، میر مہراللہ زہری، میر زیب زہری کا مقدس خون اس وطن کی آبیاری میں شامل ہوا اور یہاں امن و سکون کی بہاریں آئیں۔