خضدار اوناچ کے مقام پر ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 13 سے زائد اراد شدید زخمی
Posts By: نمائندہ آزادی
قلات ڈویژن میں احساس پروگرام پر شفاف عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، کمشنر کی ہدایت
خضدار: کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر نے کہا ہے کہ دنیا اس وقت ایک خطرناک وباء کا مقابلہ کر رہی ہے ہمیں بھی حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اپنی کردار احسن طریقے سے ادا کرنا چائیے،ڈویژن کے تمام اضلاع میں حکومتی ہدایات پر من و عن عمل درآمد کروانے میں کوئی کسر باقی نہ رکھا جائے احساس پروگرام پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ کوئی مستحق اپنی حق سے محروم نہ رہ جائے۔
حب،فائرنگ سے 28 سالہ نوجوان جاں بحق
حب: یوسی کاٹھوڑ بیلہ کے نواحی گوٹھ چنال کھڈاء میں 28 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔قتل وجوہات معلوم نہ ہوسکی اسسٹنٹ کمشنر بیلہ ڈاکٹر جمیل احمد بلوچ لیویز فورس کی بھاری نفری کے ہمراہ واردات کی اطلاع پاتے ہی موقع پر پہنچے نعش سول ہسپتال بیلہ میں پہنچا کر ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی اور مقتول کے والد کی جانب سے قتل میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
خضدار میں ٹر یفک حا دثہ 3افراد زخمی
خضدار: خضدار میں ٹر یفک حا دثہ 3افراد زخمی تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز قومی شاہراہ پرخضدار کے حدود میں ٹریفک حاد ثے کے نتیجے میں مسلم لیگ (ن) خضدار کے سینئر رہنماء ظفر اقبال اور انکے 2سا تھی زخمی ہو گئے تھے۔
خضدار،سگریٹ کی چنگاری سے منی پیٹرول پمپ میں آگ لگ گئی
خضدار: سگریٹ کی چنگاری سے منی پیٹرول پمپ میں آگ لگ گئی دو گاڑیاں،دو دکانیں اور ایک موٹر سائیکل و ہزاروں لیٹر پیٹرول و ڈیزل جل کر خاکستر ہو گئے ابتدائی اطلاعات کے مطابق قومی شاہراہ پر واقع منی پیٹرول پمپ میں ایک فیلڈر گاڑی سے سے پیٹرول اتارا جا رہا تھا۔
خضدار’قومی شاہراہ پر حادثہ ایک شخص جاں بحق 3 زخمی
خضدار: خضدار قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں بلوچستان کانسٹیبلری (بی سی)کا اہلکار جاں بحق لیویز اہلکار سمیت 3افراد شدید زخمی وڈھ لیویز کے مطابق ہفتہ کی شام کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ باران لکھ کے مقام پر خضدار سے لسبیلہ جانیوالی کارمخالف سمت سے آنیوالی ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5افراد شدید زخمی ہوگئے۔
خضدار، بارہ سینٹرزمیں بارہ سو تک مستحقین کو امدادی رقم کی ادائیگی کا سلسلہ جاری
خضدار: خضدار میں احساس پروگرام کے تحت مستحقین کو رقم کی ادائیگی کا سلسلہ جاری۔ خضدار سٹی سمیت پورے ضلع میں بارہ سینٹرز بنائے گئے ہیں، روزانہ ایک ہزار سے بارہ سو تک مستحقین کو رقم کی ادائیگی کی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت ِ پاکستان کی جانب سے متعارف کردہ احساس کفالت /احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت خضدار میں مستحق خواتین د کو رقم کی ادائیگی جاری ہے۔
خضدار، کورونا کے تدارک کیلئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں، نذر زہری
خضدار: چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار نذر زہری نے کہاہے کہ خضدار شہر میں کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات کو کم کرنے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے محنت اور کوششیں کررہے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کے ورکرز دن رات ایک کرکے شہر کی صفائی اور اسپرے کرانے کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کی بھر پور محنت اور کوششوں سے خضدار اس وقت تک کورونا وائرس کے خطرات سے محفوظ ہے۔
خضدار، ضلعی انتظامیہ نے مستحقین میں رقم کی تقسیم شروع کردی
خضدار: وزیر اعظم احساس کیش پروگرام کے تحت خضدار میں مستحقین میں رقم کی تقسیم کا عمل شروع،قلات ڈویژن کے تمام اضلاع میں احساس پروگرام کے پہلے مرحلے میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو بائیو میٹرک سسٹم کے زریعے تصدیق ہونے کے بعد رقم دینا شروع کیا گیا ہے۔
مغوی بیٹی کو بازیاب کرایا جائے، والدہ کی دہائی
خضدار: وڈھ کے رہائشی بیوہ خاتون حمیرہ بی بی نے اپنی بیٹی نسیمہ بی بی و دیگر خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ ایک فریاد لیکر یہاں پہنچی ہیں میری یتیم بیٹی مسماۃ نازیہ کو آج سے دس مہینے قبل ان کی رہائشگاہ وڈھ کلی شادبان زئی سے اغوا کرلیا گیا تھااور آج تک میری بیٹی بازیاب نہیں ہورہی ہے اتنے مہینوں سے میں پریشانی اور کرب کی زندگی گزار رہی ہوں۔