خضدار، لاک ڈاؤن بارویں روز میں داخل،نماز جمعہ میں صرف خطباء و مسجد کمیٹی کے اراکین کی شرکت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار : خضدار میں لاک ڈاون بارویں روز میں داخل،تمام مساجد پر ایف سی،پولیس،لیویز کے جوان تعینات،جمعہ نماز میں صرف خطباء و مسجد کمیٹی کے اراکین کی شرکت،لاک ڈوان کے باعث بازار بند جبکہ شامل پانچ بجے کے بعد استثنیٰ رکھنے والی دکانوں پر بھی تالا لگ گیا.

بھاگ، کورونا وائرس کے ایک کیس کی تصدیق گوٹھ جھنگو کو مکمل سیل کردیا گیا

Posted by & filed under بلوچستان.

بھاگ : ضلع کچھی کی تحصیل بھاگ ناڑی کے گوٹھ جھنگو میں گزشتہ دنوں ایک شخص میں کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کی وجہ سے گوٹھ جھنگو کو انتظامیہ کی جانب سے مکمل سیل کر دیا گیا تھا۔ جس سے یہاں کے مکین محصور ہو گئے تھے۔ اور ندی ناڑی سے آنے والے سیلابی ریلے سے گوٹھ جھنگو میں جو نقصان ہوا۔

خضدار گاڑی سے چرس برآمد 2 ملزمان گرفتار

Posted by & filed under پاکستان.

خضدار : خضدار لیویز فورس کا اسسٹنٹ کمشنر عبدالمجید سرپرہ کی نگرانی میں منشیات سمنگلروں سمیت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی تیزی سے جاری،زاوہ چیک پوسٹ پر مشکوک گاڑی سے 16 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کے چرس برآمد دو ملزمان گرفتار۔

سیاسی اختلافات سے بالا تر ہو کر کرونا کے خلاف اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، آغا شکیل درانی

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونِ خصوصی آغا شکیل احمددرانی نے کہاہے کہ اس وقت جو نازک صورتحال وبائی مرض کورونا کی وجہ سے بلوچستان سمیت پورے ملک میں پیدا ہوئی ہے اس سے بچنے کے لئے ہمیں سیاسی اختلافات سے بالا تر ہو کر اقدامات کرنے وآگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

خضدار، یونس عزیز زہری اور شاہ میر بزنجو نے اپنے کرایہ معاف کردیئے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری اور سردار اسلم بزنجو کے فرزند سردار زادہ میر شاہ میر بزنجو کی جانب سے دکانداروں کے ساتھ دلجوئی کا اظہار، ایک ماہ کا کرائیہ معاف کردیا۔

پیرامیڈیکس کو رسک الاؤنس دیا جائے، پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن

Posted by & filed under پاکستان.

مستونگ: پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مستونگ کے صدر عبدالسلام زہری جنرل سیکرٹری سعید احمد سمالانی چئرمین افتخار احمد آبیزئی سرپرست اعلی حافظ عبدالقادر قریشی سینئر نائب صدر محمد ہاشم کرد محمد طارق سرپرہ چیف آرگنائزر محمد عارف باروزئی حاجی آدم خان ترین عبدالحنان ترین میر پسند خان شاہوانی سمیت دیگر عہدیداروں نے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ورکر کا کردار ادا کرنے والے پیرامیڈیکل اسٹاف کو اپ گریڈیشن وفاق،خیبر پختون خواہ اور سندھ طرز پر ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس سروس اسٹرکچر اور رسک الاؤنس الاؤنس دیا جائے۔

خضدار لاک ڈاون،شہریوں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیے

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار :  ملک بھر میں لاک ڈاون جبکہ خضدار میں لوگ ٹولیوں کی شکل میں بازار میں گھومتے نظر آ رہے ہیں،نہ عوامی سطح پر لاک ڈاون کا احترام کیا جا رہا ہے اور نہ ہی انتظامی سطح پر لاک ڈاون پر عمل درآمد کروانے کی کوشش ھو رہی ہے۔

خضدار میں لاک ڈاؤن،شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار :  کورونا وائرس کے پیش نظر و صوبائی حکومت کے فیصلہ کے مطابق خضدار میں لاک ڈاؤن کیا گیا لاک ڈاون کے موقع پر خضدار شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز،شہر اور قومی شاہراہ پر قائم ہوٹلیں،آٹوز،ورکشاپس وغیر ہ بند رہے جبکہ بیکری،میڈیکل اسٹورز،پھل،دودھ فروش اور نان بائی کی دکانیں کھلی رہی۔