
خضدار : ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس قلات رینج آغا محمد یوسف نے کہا ہے کہ عوام کے تعاون کے بغیر جرائم کو روکنا ممکن نہیں،اگر آج خضدار میں امن قائم ہے تو یہ پولیس سمیت تمام فورسز کی قربانیوں اور عوام کی بھر پور تعاون کا نتیجہ ہے،منشیات کا کاروبار کرنے والے انسانیت کے دشمن ہے اور رشوت لیکر اپنی دنیا و آخرت تباہ کرنے والے کبھی سکون حاصل نہیں کر سکتے،شہداء کے لواحقین پولیس فیملی کا حصہ ہے ان کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔