خضدار : نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا ہے کسی بھی قوم کی ترقی میں تعلیم کا عنصر بنیادی اور کلیدی کردار ادا کرتا ہے تعلیم سے لابلد قومیں شعور و آگہی سے محروم ہوکر پسماندگی کا شکار ہوتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔
Posts By: نمائندہ آزادی
خضدار یونیورسٹی کی بندش قبول نہیں کرینگے’بساک
خضدار: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی خضدار زون کے صدر خالد بلوچ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری آصف بلوچ، انفارمیشن سیکرٹری عدنان بلوچ و دیگر نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے آج کے ہمارے پریس کانفرنس کا مقصد حکومت کی جانب سے شہید سکندر یونیورسٹی خضدار کو بند کرنے اور یونیورسٹی کی اراضی پر جھالاوان میڈیکل کالج کو منتقل کرنے کے خلاف ہے۔
چالیس سالوں سے عوام کی رہنمائی و خدمت کررہے ہیں، ہماری سیاست نفرتوں سے پاک ہے، ثناء زہری
خضدار : سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ ہماری سیاست تمام تر نفرتوں اور تعصبات سے پاک و پاکیزہ ہے، چالیس دھائیوں سے تسلسل کے ساتھ عوام کی رہنمائی وخدمت کررہے ہیں۔
فضل الرحمن کااسٹیبلشمنٹ سے شکوہ بلوچستان اور کے پی کی حکومتیں نہ دینے کا ہے، مولانا محمد خان شیرانی
حب: جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی رہنما و سابق سینیٹر مولانامحمد خان شیر انی نے کہا ہے کہ پا کستان میں سیا ست بغیر اسٹیبلشمنٹ کے نہیں کی جا سکتی ہے،اسٹیبلشمنٹ اس جاگیر کی ما لک ہے اور انگریز اس خطے کا حاکم ہے، سی پیک سے بلو چستان کو کچھ نہیں ملے گا، جن اداروں نے ان حکو متو ں کو تشکیل دیا ہے اگر وہ چلا نا چاہیں تو وہ اپنے مفاد میں چلا تے رہیں گے اگر وہ خو د نا پسند کر یں گے تو ان کے گر نے میں وقت نہیں لگے گا ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے منگل کے روز حب آمد کے موقع پر بلدیہ ریسٹ ہا ؤ س حب میں پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔
حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے، عبدالخالق موسیانی
خضدار : جمعیت علما اسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری و سابق صوبائی وزیر وڈیرا عبدالخالق موسیانی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے سہارے پرقائم موجودہ صوبائی نے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے خودساختہ مہنگائی اور بے روزگاری سے عوام الناس کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے جب کہ امن و امان کی صورتحال بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔
اورناچ مسافر کوچ کو حادثہ 3افراد جاں بحق 20سے زائد زخمی
خضدار : کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پروڈھ کے قریب اورناچ کراس کے مقام پر ٹریفک کے المناک حادثہ میں تین مسافر موقع پر جاں بحق بیس سے زائدزخمی ہوگئے مسافر بس کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی۔
امریکہ ایران کشیدگی تیسری عالمی جنگ بن سکتی ہے، آرمی ایکٹ میں ترمیم پر ن لیگ و پی پی نے اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا، سراج الحق
خضدار: جماعت اسلامی کے مرکزی امیر و سینیٹر سیراج الحق نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کا تنازعہ تیسری عالم جنگ کی شکل اختیار کر سکتی ہے،پاکستان کو طاقت گھوڑوں کا اصطبل نہیں بننا چائیے،پاکستان ایران اور سعودی عرب کو قریب لانے کی کوششوں کو جاری رکھے،آرمی ایکٹ میں ترمیم پر مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی نے بھی اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا،ملک میں مہنگائی نے غٖریب سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔
چیف جسٹس کا دورہ گڈانی جیل، آواران سے تھری ایم پی او کے تحت قیدیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا
گڈانی: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے کہاہے کہ صوبے کے تمام جیلوں کے اسیران کے ٹیسٹ کرانے قیدیوں کو چوبیس گھنٹے پانی کی سہولت فراہم کرنے اور جیلوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔
مستونگ،گیس لیکچ کے باعث دھماکہ خواتین و بچوں سمیت 10افراد زخمی
مستونگ: مستونگ شہر سے متصل علاقہ ساراوان ٹاؤن میں ایک گھر میں اتوار اور پیر کے درمیانی شب گیس لیکج کے باعث دھماکہ جسکے نتیجے میں خواتین بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے جبکہ گیس دھماکہ سے دو کمروں کو شدید نقصان بھی پہنچازخمیوں کو رات گئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔
آواران کے 238لیویز اہلکار سات مہینوں سے تنخواہوں سے محروم ہیں
مشکے : ضلع آواران کے 238لیویز اہلکار سات مہینوں سے تنخواہوں سے محروم ہیں، گھروں میں فاقہ کا عالم ہے، علاقہ لوگوں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کو مقامی انتظامیہ کی نااہلی قرار دیدی۔