خضدار: وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونِ خصوصی آغا شکیل احمددرانی نے کہاہے کہ علم ایک انمول نعمت ہے اور تعلیم دینے والے اساتذہ سرمائیہ اور ہمارے فخر ہیں،اساتذہ ہماری نوجوان نسل کو زیورِ تعلیم سے آراستہ اور ہمارے مستقبل کو علم کی نورسے منورکررہے ہیں اس خدمت پر اساتذہ کاہماری قوم پر احسانِ عظیم ہے۔
مستونگ : سراوان پریس کلب میں بلوچستان بیروزگار یونین کے پریس کانفرنس سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری چیئرمین منظور بلوچ، میرعبدالغفارمینگل،عبدالمالک شاہوانی، امان اللہ محمدحسنی، نصراللہ رئیسانی، حاجی دلمراد محمدحسنی، عبدالسلام بنگلزئی، ندیم شمس رند، میر عبدالباقی ابابکی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت نے تیل کے کاروبار پر پابندی عائد کر کے ہمیں نان شبینہ کا محتاج بنادیا چھوٹے پیمانے پر اس کاروبار سے وابستہ نوجوانوں سے روزگار چھین کر بڑے سرمایہ داروں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہیں صوبائی حکومت کے ایک فیصلے سیتیل کے کاروبار سے منسلک آج ڈیڈھ لاکھ کے قریب لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں اور انکے گھروں کے چولہے بج گئے ہے۔
خضدار: خضدار گردنواح کے علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ تیز بارش،مولہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ فیروز آباد میں تیز گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئے،سوار افراد کو بچالیا گیا،کباس کی فصل کو شدید نقصان،فیروز آباد اور نال میں ژالہ باری بھی ہوئی۔
خضدار: سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر مدنی صدیقی نے کہاہے کہ خضدار میں ایل پی جی گیس پلانٹ لگانے کا منصوبہ آئندہ چند ہفتوں میں شروع ہوگا،ابتداء میں دس پلانٹ لگیں گے، پورے خضدار ٹاؤن میں شہریوں کوپلانٹ سے پائپ لائن کے ذریعے گھروں تک گیس سپلائی کی جائے گی۔
حب: نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کے نام پر عملا سول مارشل لا نافذ ہے اور بلوچستان میں برائے راست وفاق کی حکومت ہے۔
خضدار: تحصیل وڈھ کے علاقہ وہیر کے مقام پر کراچی سے قلات جانے والی کار تیز رفتار کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی،دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے،جاں بحق و زخمیوں کا تعلق قلات سے ہیں۔
حب: صوبائی وزیر بلدیات بلوچستان سردار محمد صالح بھوتانی کی حب شہر میں جاری کروڑوں روپے کے اسکیمات کا معائنہ ایکیسن بی اینڈ آر بہرام گچکی نے سردار بھوتانی کو جاری اسکیمات کے حوالے سے بریفننگ دی اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے بھوتانی ہاؤس اسکائی بلیو حب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک سے ترقی کا باب شروع ہورہا ہے۔
خضدار: بحرین کی شہریت رکھنے والے شہری کو ضلع سکندر آباد کے علاقہ زہری جھل سے نا معلوم مسلح افراد روڈ بلاک کر کے اغوا ء کر لیا،میری والد کا کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی وہ فیملی کے ساتھ زہری سے خضدار جا رہے تھے۔
خضدار: ممتاز سیاسی و سماجی کارکن گورنمنٹ ہائی سکول سارونہ کے سائنس ٹیچر رشید اعظم ایڈووکیٹ ایک ماہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بدھ کے روز کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔