خضدار: بلوچستان کا نام سنتے ہی اکثر بلند و بالا پہاڑ،وسیع میدان اور حد نگاہ پھیلے ریگستان کا تصور ذہن میں ابھر تا ہے لیکن بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ بلوچستان میں قدرت نے ایسی خوبصورتی بھی تخلیق کی ہے.جن کے تصور سے ہی انسانی ذہن ترو تازہ ہو جاتاہے ضلع خضدار جہاں سرسبز وشاداب اور لہلہاتے کھیت،خوبصورت اور فطری ماحول پر مبنی خوبصورت مناظر، دلکش اور دلفریب سیاحتی مقامات اور ثقافتی اور تاریخی ورثے اس سرزمین کی عظمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
Posts By: نمائندہ آزادی
نیشنل پارٹی عوامی حقوق کا دفاع کرے گی،عبدالحمید بلوچ
خضدار: نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے صدر عبدالحمید بلوچ سینئر رہنماء سابق میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نیشنل پارٹی خضدار کے جنرل سیکریٹری اشرف علی مینگل سینئر نائب صدر میر سلمان زہری عبدالوہاب غلامانی، بی ایس او پجار کے مرکزی جنرل سیکریٹری نادر بلوچ و دیگر نے خضدار پریس کلب میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل پارٹی پسے ہوئے طبقات، غریب عوام، کسان مزدور محنت کشوں کی نمائندہ جماعت ہے جب بھی عوام کی ترجمانی عوام کی سرپرستی کا مرحلہ آیا تو نیشنل پارٹی نے سب سے زیاد ہ صف اوّل کا کردار نباتے ہوئے عوام کی بہتر انداز میں رہنمائی کی، آج بھی ہم سمجھتے ہیں کہ خضدار میں عوام کی رہنمائی ان کی قیادت اور ان کے مسائل کے حل کی بے حد ضرورت ہے، عوام کو مختلف حیلے بہانوں سے تنگ کیا جارہاہے۔
خضدار میں خواتین کے حقوق اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، غیر رسمی ضلعی اسمبلی
خضدار: غیر رسمی ضلعی اسمبلی خضدار کے چیئر پرسن فضیلہ شاہین،ریحانہ مینگل حاجرہ مینگل،بی بی صفہ،جمیلہ بی بی و غیر رسمی اسمبلی کے کونسلران نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارڈ بلوچستان خضدار اور کامن ویلتھ فاؤنڈیشن کی جانب سے ہم ضلع خضدار میں وومن امپاورمنٹ کے حوالے سے اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
نیشنل کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قیام کسی صورت قبول نہیں، ڈاکٹر مالک بلوچ حاصل بزنجو
حب: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی قائد میر حاصل خان بزنجو نے حب میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکا ہے۔
خضدار،قومی شاہراہ 3دنوں میں 9افراد کو نگل گئی
خضدار: تین دنوں کے دوران قومی شاہراہ پر تین مختلف حادثات میں نو افراد جاں بحق ہو گئے،حادثات کی سب سے بڑی وجہ شہید سکندر آباد سے لیکر خضدار اور بیلہ تک قومی شاہراہ پر موٹروے پولیس تعینات نہیں،جس کا ڈرائیور حضرات بھر پور فائدہ اٹھا کر تیز رفتار کرتے ہیں یا بھر سنگل روڈ ہونے کی وجہ سے اورٹیک کرنے کی کوشش بھی حادثات کا سبب بن جاتے ہیں۔
خضدار، کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر حادثہ، چار افراد جاں بحق،34زخمی
خضدار L کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پرجیوا کراس کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ چار افراد جاں بحق خواتین و بچوں سمیت چونتیس زخمی حادثہ کراچی سے کوئٹہ جانے والی وین (ڈوم)اور سوراب سے خضدار آنے والی مسافر وین کے درمیان ٹکر کے باعث پیش آیا۔
خضدارہیپاٹائٹس ادویات ناپید مریض پروگرام مستفید نہ ہو سکے
خضدار : صوبائی ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کی جانب سے خضدار میں شہری اور دیہی علاقوں کے لیئے مختص (ہیپاٹائٹس)ویکسین معمولی اخراجات کے لیئے دستیاب رقم نہ ہونے کی وجہ سے عوام الناس مستفید نہ ہوسکے۔
2018انتخابات میں مینڈیٹ چرایا گیا سلیکٹڈ حکمرانوں سے ملک کو خطرہ ہے،خضدار میں جمعیت کانفرنس
خضدار: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع،صوبائی جنر ل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی سید محمود شاہ،مرکزی نائب امیر مولانا قمر الدین،سینیٹر مولانافیض محمد اراکین صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری،اصغر ترین،محمد نواز کاکڑ،مکھی شام لعل نے کہا ہے کہ8 201کے انتخابات میں حقیقی جماعتوں کو اندھیرے دھکیل کر ان کی مینڈیٹ کو چھین کر امریکہ نواز جماعت کو دی گئی جس کا ناقابل تلافی ا نقصان اب پورے ملک کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔
کینسر سے متعلق آگاہی اور بروقت علاج ہی اس سے بچاؤ کا طریقہ ہے،خضدار میں آگاہی سیمینار
خضدار: کینسر مرض سے احتیاطی تدابیر اور علاج کے حوالے سے شعور و آگاہی فراہمی کے عنوان سے ایک سیمینار خضدارپریس کلب میں منعقد ہوا،سیمینار کا اہتمام پاکستان کمیونٹی فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا گیا تھا۔
این 30خضدار بیسیمہ شاہراہ منصوبے کی تعمیر کا آغا زفوری طور پر کیا جائے،مولانا فیض محمد
خضدار: جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء و سینیٹر مولانافیض محمد نے کہاہے کہ این 30خضدار بیسیمہ شاہراہ منصوبے کی تعمیر کا آغا زفوری طور پر کیا جائے کئی سالوں سے اس شاہراہ کی تعمیر کے لئے ٹینڈر دیاجاتا ہے اور پھر خاموشی اختیار کی جاتی ہے، بد قسمتی سے بلوچستان میں قومی منصوبے کافی سرد پڑجاتے ہیں، جس سے اس صوبے کے عوام کی بے چینی اور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔